غیر مسلم کا نماز جنازہ پڑھنے، اور ان کو مسلمانوں کے قبرستان…

غیر مسلم کا نماز جنازہ پڑھنے، اور ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے کا حکم، اور اگر کافر چپکے سے اپنا مردہ مسلمانوں کے قبرستان میں گاڑ دیں تو اس کا اکھاڑ دینا واجب ہے


صفحہ 3 از 3

سوم: یہ کہ مسلمانوں کے قبرستان کی زیارت اور ان کے لئے دعا کا استغفار کا حکم ہے جبکہ کسی کافی کے لئے دعا استغفار سال ثواب جائز نہیں اس لیے لازم ہوا کہ کسی کافر کی قبر مسلمانوں کی قبرستان میں نہ رہنے دی جائے جس سے زائرین دیکھنے والوں کو دھوکہ لگے اور وہ کافی مردوں کی قبر پر کھڑے ہو کے دعا استغفار کرنے لگے حضرات فقہائے کرامؒ نے مسلم و کافر کے امتیاز کی یہاں تک رعایت کی ہے کہ اگر کسی نے کسی غیر مسلم کا مکان مسلمانوں کے محلے میں ہو تو اس پر علامت کا ہونا ضروری ہے کہ یہ غیر مسلم کا مکان ہے، تا کہ کوئی مسلمان وہاں کھڑا ہو کر دعا و سلام نہ کرے۔

خلاصہ یہ کہ کسی غیر مسلم کو مسلمانوں کی قبرستان میں دفن کرنا جائز نہیں اور اگر دفن کر دیا گیا ہو تو اس کا اکھاڑنا اور مسلمان کی قبرستان کو اس مردار سے پاک کرنا ضروری ہے۔

( فتاویٰ ختمِ نبوت: جلد، 1 صفحہ، 516تا525)


صفحہ 3 از 3