Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

توہین عترت رسولﷺ

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

عترتِ رسولﷺ سے مراد آپ کے خویش و اقارب ہیں۔ شیعہ سیدہ عائشہ صدیقہؓ حافظہ کو معاذ اللہ کافر و منافق کہتے ہیں۔ تحفۃ العلوم: جلد 1: صفحہ 20 میں ہے کتاب تہذیب میں وارد ہے کہ جائے نماز سے نہ اٹھو جب تک کہ بنو امیہ پر لعنت نہ کرو۔ مراد ان سے چار مرد ہیں کہ حقِ مرتضیٰ کا چھین لینا۔ محسنؓ کو شہید کیا۔ نسبتِ نبی کی اتہام بہ ہزیان کیا اور چار عورتیں ہیں کہ آزار پہنچایا نسبت جناب رسولِ مقبولﷺ کی۔

اسی صفحہ پر آگے ایک دعا لکھی ہے جس کے آخری الفاظ یہ ہیں: 

وابرا امن فلان وفلان فلانة لعنة الله عليهم وعلى اوليائهم۔

ترجمہ: میں بیزار ہوں فلاں فلاں مرد اور فلاں عورت سے لعنتِ خدا ہو ان پر اور ان کے دوست رکھنے والوں پر حاشیہ پر لکھا ہے کہ بجائے فلاں کے نام ان کے لیے جنہوں نے حقِ مرتضیٰ چھین لیا۔