Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سادات پر حضرت عمرؓ کا بھاری احسان

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

شیعہ سادات اگر احسان فراموش نہ ہوں تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بارِمنت سے وہ قیامت تک سبکدوش نہیں ہو سکتے۔ اگر حضرت عمر رضی اللہ عنہ بکمالِ ایثار حضرت شہر بانو حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو نہ بخش دیتے۔ نہ زین العابدین کا وجود مسعود ظہور پذیر ہوتا۔ نہ اس کی پشت سے سادات ہی پیدا ہوتے۔ یہ بھی معلوم ہو کہ معاذاللہ اگر حضرت عمرؓ مسلمان نہ تھے تو اُن کو بخشا ہوا مال غنیمت نہ حضرت علیؓ، نہ حضرت حسینؓ کو لینا حلال ہوتا تو پھر حضرت شہر بانو کا نکاح بھی جائز نکاح نہ ہو سکتا تھا، اس لیے اس امر کے جوابدہ شیعہ سادات ہیں کہ جب معاذاللہ تزویج ہی صحیح نہیں تو اولاد کیسے رشید ہو سکتی ہے؟ عرض ہمارے شیعہ بھائی سوچیں کہ یہ برا عقیدہ یعنی حضرت عمرؓ کو کافر اور منافق سمجھنا کیا کچھ خرابیاں پیدا کرتا ہے۔ بھائیو سوچو! اور خوب غور کرو۔