Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

فضائل اصحاب ثلاثہؓ کا ثبوت کتب شیعہ سے

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

قرآنی براہین قاہرہ بیان ہو چکے۔ اب ہم اصحابِ ثلاثہؓ کا کامل الایمان ہونا، حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ اور ان کا شیر و شکر ہونا ایک دوسرے کا خیر خواہ اور مشیر کار ہونا، نبیﷺ کے قرابت دار اور سچے تابعدا ہونا، مقبول بارگاہِ الٰہی ہونا، بشہادتِ ائمہ اہلِ بیت کتب معتبرہ شیعہ سے بیان کرتے ہیں۔ ہر چند متقدمین شیعہ بھی متاخرین کی طرح اصحابِ ثلاثہؓ سے غیظ و غضب اور بغض و عناد رکھتے تھے لیکن پھر بھی واقعات کا چھپانا آسان بات نہیں ہے۔ ان صحیح واقعات کا ذکر مخالفین کی کتابوں میں بھی درج ہے۔ پہلے تو شیعہ اپنی کتابیں اہلِ سنت کو دیکھنے ہی نہ دیتے تھے لیکن اب پریس کی برکت سے کتابیں مل سکتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب سنی فضلاء شیعہ کی معتبر کتابوں سے ان کو الزام دے سکتے ہیں۔