فضیلت عثمان رضی اللہ عنہ
مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہاس واقع سے جس کی شہادت کتب معتبرہ شیعہ کافی کلینی، حیات القلوب، حملہ حیدری سے ملتی ہے حسبِ زیل امور ظاہر ہوتے ہیں جن سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا نمایاں ثبوت ملتا ہے۔
1: آنحضرتﷺ کا حضرت عثمانؓ کو دیگر اصحاب کبار رضی اللہ عنہم سے جن میں حضرت علیؓ بھی تھے اس خاص مہم کے لیے منتخب کرنا۔
2: بیعت الرضوان کے وقت حضورﷺ کا اپنے دستِ مبارک کو دستِ عثمانؓ قرار دے کر بیعتِ عثمانؓ لینا۔
3: جملہ مومنین اصحاب کرام رضی اللہ عنہم کا حضرت عثمانؓ کے اس اعزاز امتیاز کا رشک کرتے ہوئے ان کو مبارک باد کہنا۔
4: حضورﷺ کو حضرت عثمانؓ کی خاص محبت و عشق رسول پر ایسا وثوق ہونا کہ فرما دیا ناممکن ہے کہ اپنے محبوبﷺ (آقا نامدار) کے بغیر وہ عاشق صادق تنہا حج بیت الحرام کر سکے۔
5: حضورﷺ کی اس توقع کا آمد عثمانؓ پر صحیح ثابت ہونا۔
پھر تعجب ہے کہ ایسی صریح فضائل کا ثبوت پا کر پھر شیعہ حضرات عثمانؓ کے کمالات کی نسبت شک و شبہ کریں۔ "اَلْفَضْلُ مَا شَھِدَتْ بِهِ الْاَعْدَاء"