Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

یہ بڑے بڑے قرآن کہاں ہیں؟

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

اب سوال یہ ہے کہ شیعہ کے اتنے بڑے اور لمبے لمبے قرآن ہیں کہاں؟ شیعہ اس کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔ کیونکہ ان روایات کی وقعت بوستان خیال یا چڑیا چڑے کی کہانی سے زیادہ نہیں ہے۔ یہ ساری باتیں شیعہ کا اعتقاد درست رکھنے کے لیے بنائی گئی ہیں تا کہ یہ معلوم کر کے کہ یہ قرآن تو سنیوں کا ہے، ان کا قرآن ندارد، گھبرا نہ جائیں اس لیے یہ روایات وضع کی گئی ہیں کہ شیعہ جی میں خوش ہوتے رہیں کہ سنیوں کا ایک مختصر سا قرآن ہے تو کیا ہوا ہمارے اتنے بڑے بڑے لمبے لبے قرآن موجود ہیں۔ آخر کہیں نکلیں گے۔ تعجب ہے کہ آج کل اس روشنی کے زمانے میں ان طفل تسلیوں سے کسی طرح کام نکل سکتا ہے، بہتر ہو گا کہ شیعہ حضرات اپنے مولویوں سے مطالبہ کریں کہ ہمیں کب تک انتظار میں رکھا جائے گا؟ اگر ستر گز کا نہیں تو بالشت بھر کا ہی قرآن ہمیں دکھا دیا جائے تا کہ ہم سنیوں کے قرآن سے معارضہ کر سکیں لیکن یہ ہرگز نہیں ہو سکے گا۔ شیعہ صاحبان اس انتظار میں مرجائیں گے اور قرآن کی شکل دیکھنا نصیب نہ ہو گی۔