شیعہ قرآن کو نہیں مانتے - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

شیعہ قرآن کو نہیں مانتے

  مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہ

صفحہ 3 از 3

سوم یہ قرآن جس کی نسبت مشہور ہے کہ مِنْ حَيْث فصاحت معجزہ ہے، یہ درست نہیں ہے۔ بلکہ اس میں متروک محاورے پائے جاتے ہیں اور اس قسم کا قرآن مرزا احمد علی جیسا کلرک بھی بنا سکتا ہے۔ (لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا باللّٰه

اب مسلمان غور کریں کہ آج تک کسی بھی مسلمان نے یہ جرأت کی کہ قرآن کو غلط کہے اور یہ دعا کرے کہ ایسا قرآن وہ بھی بنا سکتا ہے۔ کاش! اسلامی سلطنت ہوتی تو احمد علی جیسے مسلمان کا وہی حشر ہوتا جو نعمت اللہ کا افغانستان میں ہوا لیکن یہاں آزادی کا دور ہے جو جی چاہے کہہ لو

کس نمی پر سد کہ بھیا کون ہو

سیر ہو یا پاؤ ہو یا پون ہو

ہاں ایک دن مرنا ہو گا پھر معلوم ہو جائے گا کہ تم نے خدا کی پاک کتاب سے کیا سلوک کیا؟ 

یہ نہ خیال کیا جائے کہ مرزا اپنے ذاتی خیالات کا اظہار کر رہا ہے بلکہ وہ تمام شیعیانِ ہند و پاک کے خیالات کی ترجمانی کر رہا ہے۔ جس کی تصدیق و توثیق شیعوں کے قبلہ و کعبہ سرکار حائری نے بھی کر دی ہے۔ بلاشبہ شیعہ کا ایمان اس قرآن پر نہیں ہے نہ ہو سکتا ہے، اگر کہہ دیتے ہیں کہ ہم اس قرآن کو مانتے ہیں تو یہ ان کا تقیہ ہے۔

اب ہم احمد علی کے اعتراضات کا (جو اس نے قرآن پر کیے ہیں) مختصر جواب تحریر کرتے ہیں۔


صفحہ 3 از 3