رافضی کا لقب
مولانا قاضی محمد کرم الدین دبیر رحمہ اللہمیرے شیعہ بھائی بُرا نہ منائیں اگر ان کو رافضی کے لقب سے خطاب کیا جائے کیونکہ یہ مبارک لقب اُن کو بقول سیدنا جعفر صادق رحمۃاللہ بارگاہِ ایزدی سے عطا ہوا ہے، جیسا کہ فروع کافی کتاب الروضہ: جلد 3، صفحہ 16 میں قول امام ہمام درج ہے۔ لَا وَاللَّهِ مَا هُمْ سَمُّوكُم بَلِ اللهُ سَمَّاكُمْ (خدا کی قسم تمہارا یہ نام لوگوں نے نہیں رکھا بلکہ خدا نے تمہارا نام رافضی رکھا ہے) پھر ایسے مبارک لقب پر جو بارگاہ رب العزت سے عطا ہوا ہے اور حضرت امام والا مقام نے اس کی تصدیق فرمائی ہے ہمارے شیعہ حضرات کو فخر کرنا چاہیے۔ مبارک مبارک۔