مطاعن سیدنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ - ردِ رافضیت | دفاع…

مطاعن سیدنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ

  مولانا مہرمحمد میانوالی

صفحہ 12 از 12

1: محمد بن یحییٰ بن عبداللہ بن خالد الذهلی نیشاپوری ثقہ اور جلیل حافظ ہیں۔ گیارھویں طبقہ سے ہیں 258ھ میں وفات پائی۔

2: ابو مسہر، عبد الاعلیٰ بن مسہر دمشقی ہیں ثقہ اور فاضل ہیں۔ دسویں طبقہ کے کبار سے ہیں۔ 218ھ میں وفات پائی۔

3: سعيد بن عبدالعزيز التنوخی الدمشقی ثقہ اور امام ہیں۔ امام احمد رحمۃاللہ نے ان کو اوزائیؒ کے برابر مانا ہے۔ ساتویں طبقہ سے ہیں۔ 167ھ یا اس کے بعد وفات پائی۔

4: ربیعہ بن یزید دمشقی ابو شعیب ایادی ثقہ اور عابد ہیں۔ چوتھے طبقہ سے ہیں۔ 123ھ میں وفات پائی۔

5: عبد الرحمٰن بن ابی عمیرہ، ترمذی کی اسی روایت میں ہے کہ رسول اللہﷺ کے اصحاب میں سے تھے۔ تقریب میں ہے کہ حمص شام میں جا ٹھہرے تھے۔


صفحہ 12 از 12