حدیبیہ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اضطراب کی…

حدیبیہ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اضطراب کی وجہ

  مولانا مہرمحمد میانوالی

صفحہ 5 از 5

جواب: آپ کی پُرخیانت قلم کاری اور مکارانہ استدلال کا اعتراف کرنا ہی پڑے گا کیونکہ یہ خصم و عمل آیتِ کریمہ هٰذٰنِ خَصۡمٰنِ اخۡتَصَمُوۡا فِىۡ رَبِّهِمۡ‌ (سورۃ الحج: آیت 19) یہ دو گروہ ہیں۔ انہوں نے اپنے رب کی توحید کے متعلق ایک دوسرے سے جھگڑا کیا۔ کی تفسیر میں قیس بن عباد حضرت علی المرتضیٰؓ سے نقل کر رہے ہیں۔ جب کہ جنگِ بدر میں حضرت حمزہ، حضرت علی اور حضرت ابوعبیدہ بن الحارث رضی اللہ عنہم نے بالترتیب اپنے دشمنوں شیبہ، ولید بن عتبہ اور عتبہ کو قتل کیا تھا۔ مطلب یہ ہے کہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ فرما رہے ہیں۔ میں اپنے دو ساتھیوں سے بھی پہلے۔ اپنے دشمن ولید بن عتبہ سے رحمٰن کے سامنے جھگڑوں گا۔ کہ وہ کیوں صرف خدا کو ہی وحدہ لا شریک، قادر، مشکل کشا، عالم الغیب، فریاد رس، مالک الکائنات و مالک الجنۃ والنار اور دعا و پکار، نظر و نیاز کے لائق اپنا مالک و مہربان نہ مانتا تھا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسماعیل علیہ السلام، ود، یغوث، یعوق، سواع، نصر، لات، منات جیسے نیک بزرگوں اور ان کے یادگاری بتوں کو ہی مذکورہ بالا صفات میں خدا کا شریک اور شفیع عند اللہ کیوں مانتا تھا؟ شیعہ چونکہ حضرت علیؓ کے توحیدی مذہب کا کٹر منکر و دشمن ہے اور ولید وغیرہ کفار مشرکین کے بلا مبالغہ 95 فیصد مذہب کا قائل ہے۔ اس لیے وہ ولید کو اپنا یا سیدنا علیؓ کا دشمن نہیں سمجھتا۔ بلکہ وہ دھوکہ سے سیدنا علی المرتضیٰؓ کا دشمن حضرت امیرِ معاویہؓ، حضرت طلحہؓ و حضرت زبیرؓ جیسے اکابر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو باور کرانا چاہتا ہے۔ (معاذ اللہ تعالیٰ)

سوال نمبر 424: کیا حضرت حذیفہؓ نے حضرت ابوبکرؓ و حضرت عمرؓ کو خلیفہ برحق تسلیم کیا؟

جواب: یقیناً کیا۔ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اجماع میں آپؓ بھی شامل ہیں کیا کسی نے ان کا استثنا کیا ہے اور کیا حدیثِ ارتداد میں (بجز تین کے) آپ نے بھی استثناء کیا ہے؟ ایسا مجہول مطالبہ تو یوں ہو گا کہ کوئی کہے بتاؤ 5 جمادی الثانی 14 ہجری کو حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے ظہر کی نماز پڑھی؟ صریح ثبوت نہ ہو تو ترکِ نماز کا فتویٰ لگا دے۔ واضح رہے کہ سیدنا حذیفہؓ، سیدنا عمرؓ کی طرف سے مدائن کے گورنر تھے۔ (جیسے سیدنا سلمان فارسیؓ رہے تھے) اور یہ عہدہ بغیر بیعت کے اور خلیفہ تسلیم کیے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔ طبقات ابنِ سعد: جلد، 3 صفحہ، 102 اردو میں ہے:

سیدنا حسنؓ سے مروی ہے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ لوگوں کو ان کی عطائیں اور تنخواہیں دے دو انہوں نے یہ لکھا کہ ہم نے یہ کر دیا ہے اور بہت کچھ بچ گیا ہے انہیں حضرت عمر فاروقؓ نے لکھا کہ وہ غنیمت جو اللہ نے عطا فرمائی نہ سیدنا عمر فاروقؓ کی ہے نہ آلِ سیدنا عمر فاروقؓ کی اسے بھی انہی میں تقسیم کر دو۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کا حضرت عمرؓ سے کمال تعلق و محبت اس روایت سے بھی واضح ہے۔

سیدنا حذیفہؓ کہتے ہیں: ہم سیدنا عمرؓ کے دربار میں بیٹھے تھے۔ آپؓ سے ایسے فتنوں کے بارے میں پوچھا جو سمندر کی لہروں جیسے ہوں گے۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے سیدنا امیر المؤمنینؓ! آپؓ ان سے نہ ڈریں آپؓ کے اور ان کے درمیان بند دروازہ ہے سیدنا عمرؓ نے پوچھا کیا وہ کھولا جائے گا یا توڑا جائے گا؟ سیدنا حذیفہؓ نے کہا توڑا جائے گا۔ حضرت عمر بن خطابؓ نے کہا وہ پھر کبھی بند نہ ہو گا۔ (وہ دروازہ حضرت عمرؓ کی شہادت تھی۔) (بخاری: جلد، 2 صفحہ، 1051)

سوال نمبر 426 تا 428: کیا سیدنا عمرؓ کو عشرہ مبشرہ والی بشارتِ جنت پر یقین تھا؟ اگر تھا تو حضرت حذیفہؓ سے کیوں راز اگلواتے تھے؟ کیا یہ چور کی داڑھی میں تنکا تو نہیں؟

جواب: سوال 398 میں اس کا جواب ہو چکا ہے پھر مختصر یہ کہ بشارتِ جنت پر یقین کے باوجود ان کو کمالغ للّٰہیّت اور خدا خوفی سے خاتمہ بالخیر کا تو فکر رہتا تھا اور یہی خوف اور امید کے درمیان کامل ایمان کا درجہ ہے جیسے آپؓ سے ہی یہ مروی ہے کہ اگر قیامت کے دن خدا صرف ایک آدمی کے جنت میں جانے کا فیصلہ کرے تو مجھے امید ہے کہ وہ میں ہوں گا اور اگر اس کے برعکس صرف ایک کے دوزخ میں جانے کا فیصلہ کرے تو مجھے فکر ہو گا کہ شاید میں ہی وہ نہ ہوں۔

فکرِ اخرت سے محروم شیعہ بھائی چور کی ڈاڑھی میں تنکے نہ دکھائے بلکہ یہ کمترین فرمانِ مرتضویؓ سے اپنی غلطی دور کر دے۔ جلاء العیون صفحہ 181 میں ہے کہ جب حضور اکرمﷺ‏ نے شیعہ علی ابنِ ملجم شقی کے ہاتھوں حضرت علیؓ کو شہادت کی اطلاع دی:

حضرت امیر پر سید آیا آنحالت باسلامتی دین من خواہد بود؟

تو سیدنا علیؓ نے پوچھا کیا اس حالت میں میرا دین سلامت ہو گا؟

اب حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ جیسا امام مبشر بالجنۃ سے پوچھیے کہ آپؓ کو اپنے انجامِ خیر میں کیوں شک پڑ گیا؟


صفحہ 5 از 5