مسئلہ وراثت انبیاء علیہم السلام - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

مسئلہ وراثت انبیاء علیہم السلام

  مولانا مہرمحمد میانوالی

صفحہ 8 از 8

سوال نمبر 368: حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ اور حضرات حسنین کریمین رضی اللہ عنہما کے اقوال سے ثابت کریں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا فیصلہ مبنی برحق تھا پھر توثیق کریں تاکہ شیعوں کا منہ بند ہو جائے؟

 جواب:خدا نے فیصلہ دیا کہ مالِ فدک و فے 8 قسم کے لوگوں کا حق ہے۔ (پارہ 28) شیعوں کا منہ بند نہ ہوا وہ صرف قربیٰ کا حق بتاتے ہیں۔ رسولِ خداﷺ‏ آٹھ مصارف پر خرچ کر کے عملی فیصلہ دیا شیعہ مطمئن نہ ہوئے تنہا سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ہبہ کر دینے کی بات گھڑ لی۔ حضرت علی المرتضیٰؓ و حضرت حسنؓ نے اپنے دورِ خلافت میں وہی فیصلہ برقرار رکھا جو حضرت نبی کریمﷺ‏ اور حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ نے کیا تھا۔ مگر شیعوں کا منہ بند نہ ہوا۔ اب اگر اقوال سے ثابت کر دیں تو کیا ضمانت ہے کہ شیعوں کا منہ بند ہو جائے گا۔ کیا قول عمل سے زیادہ وزنی ہوتا ہے؟ حضرت زید بن علی بن حسین رحمۃ اللہ فرماتے ہیں: اما انا لو کنت مکان ابی بکر لحکمت بما حکم به ابوبکر فی فدک کہ اگر میں حضرت ابوبکر صدیقؓ کی جگہ خلیفہ ہوتا تو فدک کا وہیں فیصلہ کرتا جو سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے کیا۔ (رواہ البیہقی بسند صحیح، البدایہ: جلد، 5 صفحہ، 290 و صواعق محرقہ)

اب یہ پوتے کا قول دادا جی رضی اللہ عنہ کا ترجمان ہے مگر شیعوں کا منہ اب بھی بند نہیں ہو گا دراصل شیعوں کا منہ قبر کی مٹی اور جہنم کی آگ بھرے گی۔

سوال نمبر 369: قرآن سے ایک نبی کی مثال دیں جس کے وارثوں کو محروم کیا گیا ہو؟

جواب: سوال نمبر 334 میں چار مثالیں اس قسم کی ہم نے دے دی ہیں مراجعت کریں۔

سوال نمبر 370: کیا وفات سے پہلے سیدہ فاطمتہ الزہرا رضی اللہ عنہا سہواً اپنی خطا پر نادم ہوئی تھیں؟

جواب: حضرت فاطمتہ الزہرا رضی اللہ عنہا کے پُر عظمت مقام کا تو یہی تقاضا ہے کہ نانا سے فرمانِ رسولﷺ‏ سن کر لاعلمی سے یہ مطالبہ کرنے پر پشیمان ہوئی ہوں جیسے حضرت آدم اور نوح علیہما السلام سے ظاہر ہوئی تھی۔ راویوں کے غلط فہمی سے قطع نظر کی جائے تو ان الفاظ سے اسی ندامت کا اظہار ہوتا ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے اس سلسلے میں کوئی بات نہ کی حتیٰ کہ فوت ہو گئیں۔

مسند احمد جلد 1 صفحہ 4 (مسانید ابی بکرؓ) میں ہے کہ جب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حدیث سنائی تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا فانت وما سمعت من رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اعلم کہ آپؓ جانے اور فرمانِ رسول اللہﷺ (میں مقدمہ سے دستبردار ہوئی) کیونکہ آپؓ اسے خوب جانتے ہیں۔

سوال نمبر 371: اگر بی بی پاک (سیدہ فاطمہؓ) نے ایسا نہیں کیا تو یہ فعل آپ کی نظر میں کیسا ہے؟

جواب: سکوت کیا۔ اور خاموشی نیم رضا ہوتی ہے۔


صفحہ 8 از 8