راوی ثقہ اور صدوق ہو اس پر شیعہ وغیرہ کی جرح کر کے اس کی…

راوی ثقہ اور صدوق ہو اس پر شیعہ وغیرہ کی جرح کر کے اس کی روایات کو ناقابل قبول سمجھنا غلط بات ہے۔(شیعہ مناظر)۔ بدعتی کی روایت اس کی تائید میں قبول نہیں کی جاتی(سُنی مناظر).

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 2

آج کے دور میں تو شیعہ اور رافضی میں کوئی فرق نہیں ہے، البتہ شروع کے دور میں یہ معاملہ واضح نہیں تھا کہ سبائی/رافضی عقائد سے کونسا راوی کتنا متاثر ہے کیونکہ عقائد کا معاملہ قلبی ایمان کے متعلق ہوتا ہے اور اس دور میں رافضی عقائد نشو و نما کے مراحل سے گذر رہے تھے۔  اس لئے جس شیعہ راوی کی کوئی روایت آج کے رافضی بدعتی عقائد کی تائید میں ہو ، اسے آج کے بدعتی اور رافضی کی تائید میں ہونے کی بنا پر مسترد کیا جانا ہی اس اصول پر عمل کرنا ہے۔

اس لئے علمائے اہل سنت نے اس معاملے کے مکمل وضاحت بیان کردی ہے تاکہ ہر کوئی اس معیار کے مطابق اہل سنت کے عقائد و نظریات کا دفاع کرسکے۔


 

شیعہ مناظر: معاویہ صاحب آپ نے جو سکین پیش کیے ہیں اس میں بدعتی رافضی پر جرح ہے نہ کہ شیعہ پر آپ شاید اس بات سے ناواقف ہیں۔

 

 

  شیعہ مناظر: معاویہ صاحب اگر شیعہ ہونا مجروح ہے تو پھر شاہ صاحب نے تحفہ اثنا عشریہ میں خود کو شیعہ کہا ہے پھر شاہ صاحب بھی مجروح ہوگئے، اسکین نکال کر دیتا ہوں۔

 شیعہ مناظر: معاویہ صاحب امام عبدالرزاق جو بخاری کا استاد اور امام بھی ہے اس کو بھی شیعہ کہا گیا ہے وہ بھی مجروح اور بدعتی ہوگیا ہے ؟


   شیعہ ہونا لغوی معنی میں مجروح تھوڑی ہے، پوری تحفہ اثنا عشریہ تو شیعہ اثناعشریہ کے رد میں لکھی گئی ہے اور شیعہ مناظر اس سے ثابت کر رہا ہے کہ شاہ صاحب خود کو شیعہ کہہ رہے ہیں۔  



شیعہ مناظر: معاویہ صاحب! مولانا غلام رسول نقشبندی صاحب اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کے 33 راوی شیعہ ہیں بخاری اور مسلم کی کتاب میں اگر شیعہ ہونا مجروح ہے تو پھر آپ کی بخاری اور مسلم صحیح کیسے پھر معاویہ صاحب کے بقول یہ بدعتی کتابیں ہیں اور معاویہ صاحب کے علاوہ جو دوسرے محققین ومحدثین گزرے وہ جاہل تھے 


  واقعی شیعہ مناظر نے جہالت کی ندیاں اس مناظرے میں بہادی ہیں!!   اسکین تو پیش کرتے رہے لیکن انہیں مکمل پڑھنے اور سمجھنے کی توفیق تک نہ مل سکی۔ صاف صاف لکھا ہوا ہے کہ موالات محبت اہل بیت کی وجہ سے شیعہ کہا جاتا تھا، یعنی دور اوّل میں شیعہ ہونا آج کے رافضیوں کے عقائد و نظریات جیسا نہیں تھا، کیونکہ شیعہ بحیثیت مذہب تو کافی بعد میں گھڑا گیا تھا۔

اس کے علاوہ سنی مناظر کئی بار واضح کہہ چکے کہ شیعہ ہونے سے کوئی راوی مجروح نہیں ہوتا، صرف اس کی وہ روایت رد کی جائے گی جو شیعیت کی تائید میں ہوگی!! لیکن مجال ہے جو شیعہ مناظر کی کھوپڑی میں یہ بات بیٹھے!! اوپر سے اپنی ذلالت کا ملبہ بھی سنی مناظر پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں


معاویہ صاحب کتنا زلیل ہوں گے حد ہوتی ہے۔

  

 

شیعہ مناظر: معاویہ صاحب یہ دیکھیں تحفہ اثنا عشریہ جس میں شاہ صاحب نے صحابہ تابعین اور خود اہل سنت کو شیعہ کہا 

پھر تو سارے ہی مجروح ہوئے!!


   شیعہ مناظر کو یہ تو نظر آگیا کہ تحفہ اثنا عشریہ میں دور اوّل میں اہل سنت بھی خود کو شیعہ کہلاتے تھے لیکن یہ پڑھتے وقت آنکھوں کا نور ختم ہوگیا کہ شاہ صاحب نے آگے یہ بھی لکھا ہے کہ سبائی مذہب کی برائیاں، رافضی ، زیدیہ اور اسماعیلیہ کے قبیح عقائد دیکھ کر حق و باطل ایک نہ ہوجائیں اس خوف سے اہل سنت نے اہل سنت و جماعت کو اپنا لقب قرار دے دیا۔ 

عجیب جاہل بندے کو شیعوں نے مناظر بنادیا ہے جسے دوسرے کے دلائل پر گفتگو تو آتی نہیں ہے، اپنے اسکینز کی بھی مکمل سمجھ نہیں ہے۔


 


صفحہ 2 از 2