شیعہ مناظر کا آخری ٹرن - سنی شیعہ مناظرے | دفاع اسلام

شیعہ مناظر کا آخری ٹرن

  جعفر صادق

صفحہ 3 از 3

  شیعہ مناظر: کیا معاذاللہ اہل سنت عقیدے کے مطابق جناب سیّدہ ع جو کہ فاتح مباہلہ اور آیت تطہیر کی مصداق ہیں وہ واقعاً ایسی شخصیت تھیں کہ فدک کے لیے اتنی گرجائیں۔ معاذاللہ۔۔۔۔۔یہ معاویہ صاحب سیراعلام النبلا کی اس صحیح روایت سے اہل سنت کے کس عقیدے کی ترجمانی کررہے ہو معاویہ صاحب 

یہاں اوپر غلطی میں لفظ ثقہ آگیا ھے، میں شیعہ لکھنا چاھ رہا تھا. ٹائپنگ کی غلطی


 حسن بخش صاحب۔۔ شیعہ اصول اگر واقعی عین قرآن کریم کے مطابق ہوتے تو سورت الحشر کی آیت 6 کا جو ذکر کیا ہے اسے مکمل پڑھ کر اچھی طرح سمجھ کیوں نہیں لیتے؟؟

کیا اس آیت کے مطابق مال فئی نبی کریم کا ذاتی حق ہوجاتا ہے؟؟ آنکھوں سے پٹی ہٹا کر پوری آیت پڑھیں۔

مَاۤ اَفَآءَ اللّٰہُ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ مِنۡ اَہۡلِ الۡقُرٰی فَلِلّٰہِ وَ لِلرَّسُوۡلِ وَ لِذِی الۡقُرۡبٰی وَ الۡیَتٰمٰی وَ الۡمَسٰکِیۡنِ وَ ابۡنِ السَّبِیۡلِ ۙ کَیۡ لَا یَکُوۡنَ دُوۡلَۃًۢ بَیۡنَ الۡاَغۡنِیَآءِ مِنۡکُمۡ ؕ وَ مَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ ٭ وَ مَا نَہٰىکُمۡ عَنۡہُ فَانۡتَہُوۡا ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ شَدِیۡدُ الۡعِقَابِ ۘ . سورت الحشر آیت 7

جو مال خدا نے اپنے پیغمبر کو دیہات والوں سے دلوایا ہے وہ خدا کے اور پیغمبر کے اور (پیغمبر کے) قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور حاجتمندوں کے اور مسافروں کے لئے ہے۔ تاکہ جو لوگ تم میں دولت مند ہیں ان ہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ سو جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو۔ اور جس سے منع کریں (اس سے) باز رہو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سخت عذاب دینے والا ہے

1- اللہ عزوجل

2- نبی کریم

3- نبی کریم کے قرابت دار

4- یتیم

5- حاجتمند

6- مسافر

فدک کی آمدنی قرآن پاک کے مطابق نبی کریم اور تمام خلفائے راشدین خرچ کرتے رہے۔ مال فئی کے چھے حصہ دار ہیں!! یہ اللہ عزوجل کا قانون ہے اور قرآنی مطالب واضح ہوتے ہیں!! اصول کافی کی روایات نہیں کہ اپنی پسند کا مفہوم نکال دیا!!


  شیعہ مناظر:  شیعہ اصول حدیث کے مطابق خلاف قرآن روایت قابل حجت نہیں ۔۔۔سورہ حشر آیت 6 میں ہے کہ ایسا  مال فئی جو بغیر گھوڑے یا اونٹ دوڑائے مسلمانوں کے ہاتھ آئے اس پر رسول اللہ کا حق ہے اور کسی کا اس میں حق نہیں ، اب رسول اللہ کی مرضی  تھی وہ اپنا ذاتی حق جسے چاہیں دیں اور جسے چاہے نا دیں۔۔۔ اور رسول اللہ نے فدک جناب سیدہ ع کو ہبہ کیا۔ 


 فدک کبھی ہبہ نہیں ہوا!! شیعہ مناظر کا دعوی سراسر جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے۔ اس کا رد تو اہل سنت و اہل تشیع کتب سے ہوجاتا ہے۔ اگر دعوی میں واقعی دم ہوتا تو مناظرے میں دلائل سے شیعہ مناظر دفاع کرتے!!


  شیعہ مناظر: جہاں تک  فدک کے بعد از رسول ان کے قائم مقام کے پاس جانے کی بات ہے تو ایسا اس صورت ہوتا جب رسول اللہ اسے ہبہ نا کرتے ، کیوں کہ جو چیز ہبہ کردی جائے تو پھر وہ اس کی ملکیت ہوجاتا ہے جسے ہبہ کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔لہذا روایت کو اس کے شان نزول کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے


توثیق پیش کرنے کی وجہ بھی غلط بیان کی ہے!! توثیق پر سنی مناظر کا آپ سے اختلاف ہی نہیں تھا!! بلکہ دور اوّل میں شیعہ لغوی معنی میں استعمال ہوتا تھا، اس سے آج کا شیعہ مذہب کیسے ثابت ہو جاتا ہے؟ 

رہی بات اہل سنت کا مذہب تو بخش حسین حیدری صاحب یہ مذہب تو براہ راست نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی تبلیغ کا نتیجہ ہے!! کیا آپ یہ دعوی کر سکتے ہیں کہ شیعیت کی تبلیغ نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام نے کی تھی؟ آپ تو اس قابل بھی نہیں ہیں۔


 شیعہ مناظر: عطیہ کی توثیق اس لیے بھیجی گئی کیوں کہ معاویہ صاحب کا پورا زور اس بات پر تھا کہ عطیہ شیعہ تھا ، علمائے متقدمین کو اسے پہچاننے میں غلطی ہوئی ۔ لہذا توثیق سے ثابت کیا گیا کہ اگر معاویہ صاحب کے مطابق یہ غلطی تھی تو دیکھیں کتنے بڑے بڑے سنی علما اس غلطی سے لاعلم تھے اب ان کی اس لاعلمی سے تو پورا مذہب تسنن ہی نابود ہوگیا کیوں کہ  اتنی غلطیاں کرنے والوں سے ہی تو معاویہ صاحب سمیت تمام اہل سنت نے اپنا مذہب لیا ہے ۔

 

شیعہ مناظر:  دوسری بات کے رد کے طور پر ہی شاہ عبد العزیز محدث دہلوی کا حوالہ دیا تھا کہ اہل سنت بھی اس دور میں شیعہ کہلاتے تھے۔۔۔بعد کے ادوار میں انہوں نے اپنے لیے شیعہ کا لقب چھوڑ کر اہل سنت لقب اختیار کیا۔۔۔۔اصولا تو عطیہ اور فضیل کے دور میں اہل سنت مذہب کا وجود معاویہ صاحب کو ثابت کرنا چاہیے تھا جو وہ یقیناً قیامت تک ثابت نہیں کرسکیں گے

 

تیسری بات یہاں بدعتی کی کس بدعت کی تائید تھی یہ معاویہ صاحب بارہا مطالبے کے باوجود دلیل سے ثابت نا کرسکے۔۔۔۔انہوں نے بدعت بدعت کی رٹ لگائے رکھی مگر شاید معاویہ صاحب کو خود بدعت کی تعریف بھی نہیں معلوم

 

چوتھی بات تواتر کی شرائط سے قبل ہی ہبہ کیا جانا ثابت کیا جاچکا تھا جس کا رد کرنے کے لیے معاویہ صاحب نے کیا کیا جتن کیے ، یہاں تک کے جناب سیدہ ع کی سیرت کی سیر اعلام النبلا سے وہ منظر کشی کی کہ جس کی جرات خود جناب ابوبکر اور جناب عمر نے بھی نہیں کی تھی۔۔۔۔۔معاویہ صاحب کو لگتا ہے کہ وہ جناب ابوبکر اور جناب عمر سے زیادہ جانتے ہیں کہ جناب سیدہ ع کو فدک دینے سے رسول اللہ نے منع کردیا تھا، مگر یہ بات جناب ابوبکر اور جناب عمر کو معلوم نا ہوسکی

السلام علیکم تحفہ یا علی علیہ السلام مدد جی 

تمام محبان اہل بیت علیہ السلام کو 

اب کچھ ثبوت دیتا ہوں اہل سنت برادران کیا کہہ رہے ہیں

پرسنل پر جس سے معلوم ہوا کہ گہرا گھاو لگا ہے ان کے مناظر صاحب


   عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے حقائق کی دنیا میں آئیں!! رات کے اندھیرے سے دن کی روشنی بہتر ہوتی ہے۔ حق کا راستہ اختیار کریں۔ دنیا و آخرت میں کامیابی بھی اسی وقت ملے گی۔

اگر کسی شیعہ اہل علم میں جرآت ہو اور اس مناظرے اور تبصروں کا علمی رد کرنا چاہے تو شوق سے کرسکتا ہے۔


 

مناظرے کے اختتام پر اہل سنت و اہل تشیع ممبرز کی طرف سے کچھ تبصرے بھی کئے گئے جنہیں بغیر کسی تبدیلی کے من و عن شامل کیا جا رہا ہے۔


صفحہ 3 از 3