Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ علماء کے نزدیک قبروں اور ائمہ و اولیاء کے مزارات کی زیارت کا کیا حکم ہے؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

شیعہ علماء کے نزدیک قبروں اور ائمہ و اولیاء کے مزارات کی زیارت کا کیا حکم ہے؟ 

جواب: مزارات کی زیارت شیعہ مذہب میں فرض ہے اور اس کا تارک کافر ہے۔ 

ہارون بن خارجہ نے اپنے امام ابو عبداللہؒ کو سوال کیا: جس شخص نے بغیر کسی وجہ کے سیدنا حسینؓ کی قبر کی زیارت ترک کی، اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ شخص جہنمی ہے۔

(كامل الزيارات والمزار: صفحہ، 183 باب، 78 فيمن ترك زيارة الحسين تہذیب الاحکام: جلد، 6 صفحہ، 1306 كتاب المزار باب فضل زيارته وسائل الشيعة: جلد، 10 صفحہ، 481 باب كراهية ترك زيارۃ الحسين، كامل الزيارات والمزار: جلد، 5 صفحہ، 183 الباب، 178 باب فيمن ترك زيارة الحسين وسائل الشيعة: جلد، 10 صفحہ، 381 ح، 13 باب كراهة ترك زيارة الحسين عليه السلام) 

تعارض: 

انہوں نے ایک بہتان گھڑ کر سیدنا ابوجعفر کی طرف منسوب کیا ہے وہ کہتے ہیں: 

ہمارے شیعہ میں سے جو کوئی سیدنا حسینؓ کی قبر کی زیارت کے لیے نہیں آئے گا وہ ناقص الایمان اور ناقص الدین ہے اور اگر وہ جنت میں داخل بھی ہو گیا تو اس کا مقام باقی اہلِ ایمان سے کم ہوگا۔

(كامل الزيارات والمزار: جلد، 1 صفحہ، 183 الباب، 78 باب فيمن ترك زيارة الحسين)