رضاعت پر شیعہ کا سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر اعتراض…

رضاعت پر شیعہ کا سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر اعتراض کے جواب

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 3 از 3

الواقدی نے ایک اچھی تحریر شدہ تاریخ میں قیمتی اضافہ کیا وہ اس شعبے کے بڑے اماموں میں سے ہیں اور وہ بذات خود ایک قابل اعتماد شخصیت ہیں، جنہوں نے بہت زیادہ روایات بیان کی، میں نے اپنی کتاب التکمیل فی معرفہ الثقات میں ان پر تنقید اور ان کے قابل اعتماد ہونے پر بحث کی ہے (البدایہ والنہایہ) 

واقدی کے بارے میں ہم سیرت کے سلسلے میں تفصیلی تحقیق پیش کر چکے ہیں جو وہاں دیکھی جاسکتی ہے۔

ان تمام روایتوں سے ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ واقدی کی بیان کردہ روایتوں کو تسلیم کیا جا سکتا ہے، اگر وہ بالکل ہی مصدقہ روایات کی نفی نہ کرتی ہوں، اور خاص طور پر جب وہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے وقت سے تعلق رکھتی ہوں اور جب وہ دوسرے ذرائع سے معلوم حقائق میں تھوڑا بہت اضافہ کرتی ہوں یہ بات خاص طور پر وہ لوگ بھی جانتے ہیں جنہوں نے ابن حجر رحمہ اللہ کا مطالعہ کیا ہے اگر پہلے بیان کی گئی تمام باتیں درست ہیں تو واقدی کی بیان کردہ روایت کو تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہیں اور اللہ ہی بہتر جاننے والا ہے۔


صفحہ 3 از 3