ایک آدمی نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے گھر تعمیر کرنے کے لیے بارہ ہزار لکڑیوں کا مطالبہ کیا۔ سیدنا معاویہؓ نے اس سے پوچھا: تیرا گھر کہاں ہے؟ اس نے کہا: بصرہ میں، سیدنا امیر معاویہؓ نے دریافت کیا: اس کی پیمائش کتنی ہے؟ اس نے جواب دیا: 2×2 فرسخ۔
(فرسخ: تین میل ہاشمی، اور بقول بعض بارہ ہزار گز)
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ نہ کہہ کہ میرا گھر بصرہ میں ہے بلکہ یہ کہہ کہ بصرہ میرے گھر میں ہے۔
(البدایۃ و النہایۃ: جلد 11 صفحہ 453)