شیعہ اور عقیدہ تحریف قرآن کریم - فتاویٰ جات | دفاع اسلام

شیعہ اور عقیدہ تحریف قرآن کریم


صفحہ 1 از 3

میرے محترم دوستو!

قرآنِ کریم رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیغام ہدایت ہے۔ کتنے گم شدہ اور گمراہ تھے جنہیں نورِ قرآن نے راہِ راست پر لاکھڑا کیا۔ دوست و دشمن، عالم و جاہل شاہ و گدا حکماء وشعراء، اور فلاسفہ یہ کلام پر اثر سب کے دلوں میں گھر کر گیا۔ نزولِ قرآن کے وقت فصاحت و بلاغت کے شہسوار، زبان آور شعراء اور آتش بیان خطباء موجود تھے، جن کے سحر انگیز کلام کا سارے عرب میں ڈنکا بج رہا تھا، ان کا ادنیٰ آدمی بھی ایسا فصیح و بلیغ کلام کہہ ڈالتا کہ بڑے بڑے ادیب دنگ رہ جاتے۔ لیکن ایک امی کی زبان مبارک سے جب اس کلام ربانی کا ظہور ہوا تو اس کے مقابلے میں سب کی آوازیں بند ہوگئیں، زبانیں گنگ ہوگئیں اور ان کے فصاحت و بلاغت کے چرچے ماند پڑھ گئے۔ چودہ سو سال گزرنے کے بعد بھی آج تک کوئی انسان ہزار کوششوں کے باوجود اس کلام مقدس یا اس کے کسی بھی ٹکڑے کی مثال پیش نہیں کر سکا۔ مسیلمہ کذاب وغیرہ نے اس وحی الہٰی کے مقابلے میں خود ساختہ کلام پیش کیا لیکن خود ان کے پرستاروں نے اُسے رد کر دیا۔

دیگر انبیاء کرام علیہم السلام کی وساطتوں سے دنیا میں جو دین آتا رہا چونکہ وہ محدود زمانوں کیلئے تھا اس لئے اُن کے معجزے بھی محدود وقت کیلئے تھے، ہوئے اور ہو کر مٹ گئے لیکن جو دین محمد رسول اللہﷺ کے ذریعے آیا وہ قیامت تک کیلئے ایک دائمی اور مستقل معجزہ کی ضرورت تھی اور وہ قرآنِ کریم کی شکل میں اللہ تعالیٰ نے عطاء فر مایا۔ تو یہ قرآن دین کا کامل صحیفہ اور دائمی معجزہ ہے۔ جب تک یہ دنیا قائم ہے قرآنِ کریم بھی تغیر و تحریف سے پاک صفت کے ساتھ باقی اور قائم رہے گا۔ اور مزید یہ کہ اس کی حفاظت کا بھی خدائی انتظام ہو گیا ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دور سے لے کر آج تک اس کلام مقدس کی ہزار ہا قسم کی خدمت کی گئی ہیں اور قیامت تک جاری رہیں گی۔

میرے محترم قارئین کرام!

یہ کس قدر تعجب کی بات ہے کہ جس قرآن کو اسلام دشمن کفری طاقتیں پورا زور لگا کر بھی تبدیل اور ختم نہ کر سکیں، اسی قرآن کے بارے میں شیعہ اسلام کا دعویٰ کر کے چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ لوگو اللہ تعالیٰ کا قرآن بدل دیا گیا اس قرآن میں کمی اور زیادتی کی گئی ہے، یہ قرآن ناقص ہے، اس قرآن میں شراب خور خلفاء نے کفر کے ستون کھڑے کر دیے ہیں، یہ اصلی قرآن نہیں ہے۔ وغیرہ وغیرہ (معاذ اللہ)۔

شیعہ مذہب کے کتب میں دو ہزار سے زیادہ روایات تواتر کے ساتھ اس موجودہ قرآن کریم کو تحریف شدہ بتاتی ہیں۔ شیعہ کے معتبر ترین کتب سے چند حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں:

صفحہ 1 از 3