جنت کے دروازوں کی تعداد شیعہ عقیدہ کے مطابق کتنی ہے اور یہ دروازے کن کے لیے ہیں؟
الشیخ عبدالرحمٰن الششریجنت کے دروازوں کی تعداد شیعہ عقیدہ کے مطابق کتنی ہے اور یہ دروازے کن کے لیے ہیں؟
جواب: ابو الحسن الرضاؒ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا "بے شک جنت کے آٹھ دروازے ہیں ان میں سے ایک دروازه قم شہر کے باسیوں کے لیے ہے اور وہ تمام شہروں میں سے ہمارے بہترین شیعہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہماری ولایت کو ان کی مٹی میں ملائے۔
(بحار الأنوار: 57 / 216 حدیث نمبر، 39 باب الممدوح من البلدان)
تبصره:
عہد حاضر کے شیعہ کے پراپرٹی ڈیلر علماء نے اہلِ قم کے لیے جنت کے دروازوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔ لہٰذا سیدنا الرضاؒ کی طرف یہ بہتان منسوب کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا:
"جنت کے آٹھ دروازوں میں سے تین اہلِ قم کے لیئے ہیں لہٰذا ان کے لیے عظیم خوشخبری ہے، ان کے لیئے شاندار کامیائی ہے۔
(بحار الأنوار: 57 / 228 حديث نمبر، 62 باب المدوح من البلدان والمذموم منها وغرائبها)
لہٰذا اے عرب شیعہ! انتظار کس بات کا ہے ان تین دروازوں سے داخل ہونے میں جلدی کرو، کہیں یہ تمہارے داخلے سے قبل ہی بند نہ ہو جائیں۔!