مسلمان اور مؤمن کی اصطلاح قرآن کی روشنی میں۔ (سُنی و شیعہ…

مسلمان اور مؤمن کی اصطلاح قرآن کی روشنی میں۔ (سُنی و شیعہ مکالمہ)

  جعفر صادق

صفحہ 5 از 6

ابراہیم تو نہ یہودی تھے اور نہ نصرانی بلکہ وہ تو ایک طرفہ (خالص) مسلمان تھے (١) مشرک بھی نہ تھے۔

  جعفر صادق: اہل سنت مؤقف ⬅️ مسلمان ہونا معیوب نہیں ہے۔ مؤمن اور مسلمان ایک ہی بات ہے۔ درجات کا فرق ہے۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: کیوں کہ ایمان کا تعلق قلب سے ہے، دل کے حالات اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا، یہ معاملہ علم الغیب سے تعلق رکھتا ہے، نبی کو بھی علم الغیب حاصل نہیں اسی لیے یہاں ظاہری اسلام کی تاکید کی ہے


  جعفر صادق: قرآن کا حکم ہے کہ مرتے دم تک مسلمان رہنا۔۔۔ 

⬇️⬇️⬇️

لن تنالوالبر   سورہ آل عمران : آیت 102


یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقٰتِہٖ وَ لَا تَمُوۡتُنَّ  اِلَّا وَ اَنۡتُمۡ  مُّسۡلِمُوۡنَ ﴿۱۰۲﴾

ترجمہ  : 

اے ایمان والو ! اللہ سے اتنا ڈرو جتنا اس سے ڈرنا چاہیے (١) دیکھو مرتے دم تک مسلمان ہی رہنا

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: درجات کا فرق ہے یہی میرا موقف ہے، مومن افضل ہے مسلم کم تر ہے

  جعفر صادق: یہ زیر بحث نکتہ نہیں ہے۔

   ہرگز نہیں۔۔۔ مسلمان اور مؤمن میں کوئی فرق نہیں ہے۔

   مرتے دم تک مؤمن رہنے کی تلقین کیوں کی گئی؟

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے پہلے ایمان والوں کو تقوی اختیار کرنے کی تاکید فرمائی ہے۔۔۔۔

  جعفر صادق: یہ زیر بحث نکتہ نہیں ہے۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: تو پھر آیت سے استدلال چھوڑ دیں جو زیر بحث ہی نہیں

  جعفر صادق: مسلمان

مؤمن

فرق ثابت کریں عالم صاحب

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: اوپر آپ نے ہی لکھا ہے درجات کا فرق ہے، اب کوئی فرق نہیں رہا؟

  جعفر صادق: میں تو بے شمار آیات دکھا کر اہل سنت مؤقف ثابت کر سکتا ہوں۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: فرق آپ خود ثابت کرچکے قریشی صاحب


اب میرے دعویٰ اور دلیل پر بھی کچھ عرض کردیں

  جعفر صادق: اہل سنت کے مطابق درجات کا فرق ہونے سے مسلمان بھی رہے گا اور مؤمن بھی رہے گا۔

جبکہ شیعہ کے نزدیک صرف مؤمن رہے گا۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ کو یہ دکھانا ہے کہ جن لوگوں کے ایمان کی نفی اللہ تعالیٰ کردے ، وہ اہل سنت کے مطابق مومن ہوتے ہیں

  جعفر صادق: کیا اب بھی کوئی جواب طلب نکتہ رہتا ہے؟

نشاندہی کردیں۔

   دلیل دیں۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: اصل نکتہ کو تو آپ نے چھیڑا ہی نہیں۔

   سورہ حجرات آیت 14۔۔۔۔ اب تک دلیل نہیں پڑھی؟

  جعفر صادق: میں چند آسان سوال پوچھتا ہوں۔ 

سیدھے سیدھے جواب دینے ہوں گے۔

تیار ہیں؟

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: پہلے یہ مطالبہ پورا کریں پھر سوالات

  جعفر صادق: اسی پر آپ نے دلیل دی ہوئی ہے۔۔ سورت الحجرات 14

یہی مطالبہ پورا کر رہا ہوں عالم صاحب

گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ کی دلیل کہاں ہے قریشی صاحب؟

   اس پر دلیل دیں

  جعفر صادق: نیند میں ہیں؟

  سید علی حیدری شیعہ مناظر:: وجہ؟

  جعفر صادق: یہ میرا دعوی نہیں ہے۔

  اسے میرا دعوی ثابت کریں۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: تو پھر میرا دعویٰ درست ہوگیا کہ جن کے ایمان کی نفی اللہ تعالیٰ کردے وہ ہرگز مومن نہیں ہوسکتا، لہذا ایمان سے محروم مسلمان صحابہ سورہ حجرات آیت 14 سے ثابت ہوگئے

  مدعی میں ہوں

  جعفر صادق: ہم یہاں مسلمان اور مؤمن کی تعریف پر سنی و شیعہ اختلاف ڈسکس کر رہے ہیں۔

  میں بھی یہی عرض کر رہا ہوں کہ مدعی آپ ہیں۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: اس کی ضرورت ہی نہیں جب ثابت ہوگیا کہ ایمان سے محروم مسلمان تو ہوسکتے ہیں، مومن نہیں ہوسکتے

  جعفر صادق: کیسے ثابت ہوگیا؟

آپ کی بات حجت ہوگئی۔ قرآن تو کچھ اور کہہ رہا ہے۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: متفق ہیں یا نہیں قریشی صاحب

  سورہ حجرات آیت 14 سے ثابت ہوا ہے

جعفر صادق:

ربما   سورہ الحجر : آیت 2


رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَوۡ کَانُوۡا مُسۡلِمِیۡنَ  ﴿۲﴾

ترجمہ  : 

وہ وقت بھی ہوگا کہ کافر اپنے مسلمان ہونے کی آرزو کریں گے (١) ۔

  مؤمن ہونے کے بجائے

مسلمان ہونے کی آرزو

شیعہ کا مؤقف ⬅️ باطل

   الحمدلللہ

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: کافر کیا آرزو کرتے ہیں یہ بحث سے خارج ہے، اللہ تعالیٰ نے جو اٹل فیصلہ سنایا کہ ایمان سے محروم مسلمان ہوسکتے ہیں اس پر بات کریں

جعفر صادق:

اتل مااوحی   سورہ الروم : آیت 4


فِیۡ بِضۡعِ سِنِیۡنَ ۬ؕ لِلّٰہِ الۡاَمۡرُ  مِنۡ قَبۡلُ وَ مِنۡۢ  بَعۡدُ ؕ وَ  یَوۡمَئِذٍ  یَّفۡرَحُ  الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ۙ﴿۴﴾

ترجمہ  : 

چند سال میں ہی، اس سے پہلے اور اس کے بعد بھی اختیار اللہ تعالیٰ ہی کا ہے۔ اس روز مسلمان شادمان ہونگے۔

  جعفر صادق: مؤمن کے بجائے

مسلمان شادمان

کمال ہے۔۔۔

  مان جاؤ ظالم

مسلمان اور مؤمن ایک بات ہے۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر:  پھر بھی ایمان سے محروم مسلمان ہوسکتے ہیں۔۔۔۔

جعفر صادق:

*وما علینا الالبلاغ المبین*

   فیصلہ عام ممبرز پر چھوڑتا ہوں۔

   اللہ حافظ

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: اس کے لیے آپ کو قرآن کی ایک آیت دکھانا ہوگی کہ جس کے ایمان کی نفی کی شہادت اللہ تعالیٰ دے، وہ اہل سنت مذہب میں مومن ہوتا ہے

  جعفر صادق: ایمان کی نفی پر سزائیں اور جہنم کی نوید سنائی جاتی ہے عالم صاحب۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ کی مرضی۔۔۔۔ میرے دعویٰ کے رد میں آپ کے پاس ایک دلیل بھی نہیں

  جعفر صادق: جن پر شفقت ہو انہیں نصیتیں سنائی جاتی ہیں۔ 

آپ تو اپنی دلیل کا دفاع کرنے سے بھاگ گئے۔

  جعفر صادق: خوش رہیں۔yes

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: سورہ حجرات آیت 14 میں دکھادیں جہنم کی نوید تو میں آپ کی بات مان لوں گا

جعفر صادق:

اتل مااوحی   سورہ الروم : آیت 29

بَلِ  اتَّبَعَ  الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَہۡوَآءَہُمۡ بِغَیۡرِ  عِلۡمٍ ۚ فَمَنۡ  یَّہۡدِیۡ مَنۡ  اَضَلَّ  اللّٰہُ ؕ وَ  مَا لَہُمۡ  مِّنۡ  نّٰصِرِیۡنَ  ﴿۲۹﴾

ترجمہ: 

بلکہ بات یہ ہے کہ یہ ظالم تو بغیر علم کے (١) خواہش پرستی کر رہے ہیں، اسے کون راہ دکھائے جسے اللہ تعالیٰ راہ سے ہٹا دے (٢) ان کا ایک بھی مددگار نہیں (٣) ۔

 سید علی حیدری شیعہ مناظر: میں تو اب بھی اپنی دلیل پر ثابت قدم ہوں، آپ ہی بھاگ کر دیگر موضوع سے ہٹ کر آیات لگارہے ہے

  جعفر صادق: نہیں ہے۔۔۔ اس کا مطلب وہ مسلمان اور مؤمن صحابہ تھے۔ نصیحت سنانا ہی تائید الہی ہے۔

الحمدلللہ۔

اب وقت گذر گیا۔

مجھے اجازت۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: سبحان اللہ

صفحہ 5 از 6