مسلمان اور مؤمن کی اصطلاح قرآن کی روشنی میں۔ (سُنی و شیعہ…

مسلمان اور مؤمن کی اصطلاح قرآن کی روشنی میں۔ (سُنی و شیعہ مکالمہ)

  جعفر صادق

صفحہ 3 از 6

[لَا يَـلِتْكُمْ :

نہ کبھی کرے گا وہ تمہارے ساتھ ]

[مِّنْ اَعْمَالِكُمْ :

تمہارے اعمال میں سے ]

[شَـيْـــــًٔا:

کچھ بھی ]

[اِنَّ اللّٰهَ :

بیشک اللہ تعالیٰ ]

[غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ:

غفور رحیم ہے ]

 *اور وضاحت کردیں کہ مسلمان اور مؤمن کے رتبے میں سے کونسا رتبہ بڑا ہے؟*

  اور اپنی تعریف یاد رکھئے گا۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: دیکھ لیں اللہ گواہی دے رہا ہے وہ ایمان ہی نہیں لائے۔۔۔۔ اور آپ کہہ رہے ہیں ایمان کے پہلے درجے پر تھے


کس کی مانوں؟ اللہ تعالیٰ کی یا آپ کی؟

  جعفر صادق: مطلب مسلمان نہیں تھے؟

  سید علی حیدری شیعہ مناظر:  پکے ٹھکے مسلمان تھے

  جعفر صادق: وہ مسلمان تھے یا نہیں؟ وضاحت کریں۔

   *کیا ایک مؤمن مسلمان ہونے کی دعا کر سکتا ہے؟*

   اپنی تعریف کے مطابق کی تطبیق کریں۔

   جو تمام ممبرز کو سمجھ آ سکے۔

  اس کا جواب ؟؟

  *اگر یہ وضاحت تسلیم کی جائے تو قرآنی آیات کا تعارض کیسے دور ہوگا؟*

  دوبارہ کوشش کریں۔  ترمیم کر سکتے ہیں۔

علمی بحث ہے۔ کوئی ہار جیت کا معاملہ نہیں ہے۔

   پھر میں آپ کو سنی و شیعہ کتب سے تینوں کی تعریف دکھاؤں گا۔ ان شاء اللہ

مسلمان   ؟؟

مؤمن  ؟؟؟

منافق  ؟؟؟

  آپ شاید مصروف ہوگئے ہیں۔ مجھے اجازت۔ اللہ حافظ

سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ کے مفتی صاحب اس کی تصدیق کررہے ہیں




سوال نمبر:88
مومن، مسلم اور اور منافق میں کیا فرق ہے؟


جواب:

مومن ہونے کی بنیاد زبان سے کلمۂ حق کا اقرار اور دل سے اس کی تصدیق ہے، مسلم ہونے کا دار و مدار اعمال اور اطاعت و فرمانبرداری پر ہے۔ جبکہ منافق کا ظاہر باطن سے مختلف بلکہ بالکل برعکس ہوتا ہے۔


*اس سے فرق واضح ہو جاتا ہے کہ وہ شخص جس کا ظاہر اللہ کے حضور جھک گیا مسلم ہو گیا، جس کا قلب و باطن اللہ کے حضور جھک گیا وہ مومن ہو گیا اور جس نے محض زبان سے اقرار کیا اور دل سے اس کی تصدیق نہ کی وہ منافق ہو گیا۔*


واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔


نوٹ: اس میں وہی بات بیان کی گئی ہے جو شیعہ کو سمجھائی جاتی رہی۔

اس میں یہ نہیں لکھا کہ مسلمان دل سے اقرار نہیں کرتا۔


 سورہ حجرات آیت 14 میں اللّٰہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے مسلمان ہونے کی تصدیق کی ہے جن کے ایمان نہ لانے کا اعلان خود اللّٰہ تعالیٰ نے اسی آیت میں کررکھا ہے مطلب واضح ہے کہ مسلمان کے لئے دل سے اقرار ضروری نہیں۔

 ہر مومن مسلمان ہے لہذا وہ اپنے آپ کو مسلمان کہہ سکتا ہے، لیکن ہر مسلمان اپنے آپ کو مومن نہیں کہہ سکتا۔۔۔۔ دعا میں عاجزی شرط ہے ، انبیاء اپنے آپ کو دعا میں ظالم کہہ سکتے ہیں تو مسلمان تو بدرجہ اتم کہہ سکتے ہیں


یونس علیہ السلام کی دعا قرآن میں ہے


لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ

  تعارض ہے ہی نہیں کوئی۔۔۔۔۔

  ترمیم کی ضرورت آپ کو ہوگی ان شاءاللہ۔۔۔۔۔ میری ہر بات مدلل ہے الحمداللہ

 جعفر صادق: جی بھائی۔۔۔ گفتگو شروع کریں؟

  اس گروپ میں کوئی نظم و ضبط نہیں ہے۔ جتنے منہ اتنی باتیں

وقت کا زیاں! موضوع طئے کر کے گفتگو کروایا کریں۔

 *شیعہ مؤقف*

مسلمان صرف زبان سے اقرار کرنے والا,  دل سے اقرار ضروری نہیں ہے۔

مسلمان کا ایمان والا ہونا بھی ضروری نہیں ہے۔ مؤمن لازمی مسلمان ہوتا ہے۔

دلیل: سورت الحجرات آیت 14 

شیعہ استدلال: ایمان سے محروم مسلمان صحابہ۔


*اہل سنت مؤقف*

مسلمان ہونے کے لئے شرط ہے کہ دل و زبان سے توحید و رسالت کو قبول کرے۔مؤمن اور مسلمان  کےدرجات میں فرق ممکن ہے۔ 

دلیل: سورت البقرہ 128,127

اہل سنت استدلال: حضرت ابراہیم کی منصب نبوت کے باوجود مسلمان بننے کی دعا۔

    تصدیق کریں۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: سورہ بقرہ آیت 127-128 کا جواب کل قرآن سے دے چکا ہوں، پھر دوبارہ دہرانے کی کیا ضرورت ہے؟؟ 


میرے جواب کا جواب الجواب لکھیں تاکہ وقت ضائع نہ ہو

  جعفر صادق: تصدیق کریں۔ شیعہ مؤقف درست لکھا ہے یا نہیں؟

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: ظاہر ہے میں اپنا موقف کل وضاحت و صراحت سے لکھ کر اسے قرآن سے ثابت بھی کرچکا ہوں۔۔۔۔۔ آپ کو شک کیوں ہے؟ وقت ضائع کرنا چاہتے ہیں؟

  جعفر صادق: صرف ہاں کہنا تھا۔ 

   کل گفتگو ختم ہونے کے وقت میری جواب طلب باتوں کی پہلے وضاحت کریں۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: کل کے جوابات سمجھ آئے یا نہیں؟

دیجیے ہاں یا ناں میں جواب

   کل ہی وضاحت کرچکا ہوں، کل اپنے جانے کے بعد میرے کیے گئے میسجز ایک بار پڑھ لیں تاکہ وقت ضائع نہ ہو

جعفر صادق:

*1:مسلمان اور مؤمن کے رتبے میں سے کونسا رتبہ بڑا ہے؟*

*2:کیا ایک مؤمن مسلمان ہونے کی دعا کر سکتا ہے؟*

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: مومن کا رتبہ بڑا ہے، دوسرے سوال کا جواب کل قرآن سے دے چکا ہوں

  جعفر صادق: ڈھائی سو میسیجز آچکے ہیں۔ اتنا وقت نہیں ہے۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: میں نے ڈھائی سو میسجز نہیں کیے آپ صرف میرے میسجز پڑھیں

  جعفر صادق: *ایک نبی مؤمن ہوتے ہوئے مسلمان ہونے کی دعا کیوں کر رہا ہے؟*

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: کل جواب دے چکا ہوں قرآن مجید سے


  جعفر صادق: کاپی پیسٹ کریں۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: آپ وقت ضائع کررہے ہیں

  جعفر صادق:  کاپی پیسٹ کریں۔

 مسلمان کہنے کا سوال نہیں پوچھا۔ 

*ایک نبی مسلمان بننے کی دعا کر رہا ہے؟*

♦️رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَکَ وَمِنْ ذُرِّیَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّکَ وَأَرِنَا مَنَاسِکَنَا وَتُبْ عَلَیْنَا إِنَّکَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ۔ "♦️


اے ہمارے رب ہم دونوں کو اپنا مسلمان(مطیع) اور فرمانبردار بنا۔اور ہماری ذریت سے اپنی ایک فرمانبردار امت پیدا کر اور ہمیں ہماری عبادت کی حقیقت سے آگاہ فرما اور ہماری توبہ قبول فرما۔یقینا تو بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔"(بقرہ:127,128) 


⬅️ واجعلنا مسلمین لک ومن ذریتنا

(یعنی ابراہیم اور اسماعیل نے دعا کی اے اللہ ہمیں  اور ہماری ذریت کو مسلمان بنا دے)۔

  سید علی حیدری شیعہ مناظر: تو اس میں اعتراض کیا ہے؟

  جعفر صادق: دعا ⬅️ مسلمان بننا *واجعلنا مسلمین*

 سید علی حیدری شیعہ مناظر: یعنی آپ کے عقیدے کے مطابق ابراہیم علیہ السلام اس وقت مسلمان نہیں تھے جس وقت دعا کررہے تھے؟

  جعفر صادق: ⬅️ مؤمن بقول آپ کے بڑا رتبہ 

*ایک بڑے رتبے والا چھوٹے رتبے کی دعا کیوں کر رہا ہے؟*

اہل سنت مؤقف کے مطابق مسلمان اور مؤمن میں فرق نہیں ہے۔

صفحہ 3 از 6