کیا شیعہ علماء اللہ تعالی اور اپنے ائمہ کے درمیان فرق کرتے ہے ہیں؟
الشیخ عبدالرحمٰن الششریکیا شیعہ علماء اللہ تعالیٰ اور اپنے ائمہ کے درمیان فرق کرتے ہے ہیں؟
جواب: نہیں! شیعہ علماء بیان کرتے ہے کہ ان کے ائمہ کو ایسی روحانی برزخی اور حالتِ اولیت حاصل ہوتی ہے جس میں ان کے اندر ربوبیت کی صفات جاری ہوتی ہیں۔ دعا میں اس حالت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے تیرے اور ان کے درمیان کوئی فرق نہیں سوائے اس کے وہ تیرے مخلص بندے ہیں۔
(مصابيح الأنوار فى حل مشكلات الأخبار: جلد نمبر، 2 صفحہ، 397 حدیث نمبر، 222)
تبصره: ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَيَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَمۡلِكُ لَهُمۡ رِزۡقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ شَيۡـئًا وَّلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ۞ فَلَا تَضۡرِبُوۡا لِلّٰهِ الۡاَمۡثَالَ اِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ وَاَنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ۞ (سورۃ النحل: آیت 73 اور 74)
ترجمہ: اور وہ اللہ کے سوا ان کی عبادت کرتے ہیں جنہیں آسمانوں اور زمین سے ان کے لیے کسی رزق کا کوئی اختیار نہیں اور نہ وہ اس کی استطاعت ہی رکھتے ہیں چنانچہ تم اللہ کے لیے مثالیں نہ بیان کرو بے شک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
نیز اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس ذات کے بارے میں فرمایا
لَيْسَ كَمِثْلِهٖ شَيْءٌ وَهُوَ السَّمِيْعُ البَصِيْرُ (سورۃ الشورىٰ: آیت، 11)
ترجمہ: اس جیسی کوئی چیز نہیں اور وہ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے۔