شیعہ علماء کے عقیدہ کے مطابق معراج والی رات اللہ تعالی نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیسے گفتگو فرمائی؟
الشیخ عبدالرحمٰن الششریشیعہ علماء کے عقیدہ کے مطابق معراج والی رات اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولﷺ سے کیسے گفتگو فرمائی؟
جواب: انہوں نے ایک اور حدیث گھڑ لی ہے کہتے ہیں سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے: آپ فرماتے ہیں میں نے سنا کہ رسول اللہﷺ سے سوال کیا گیا تھا معراج کی رات آپ کے رب نے آپ سے کس زبان میں کلام کیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھ سے علیؓ بن ابی طالب کی زبان میں خطاب کیا۔ تو مجھے یہ الہام کیا گیا کہ میں کہوں اے میرے رب! مجھ سے تو مخاطب ہے یا کہ سیدنا علیؓ؟
(ارشاد القلوب للديلمی: جلد، 2 صفحہ، 298 باب فی فضائل امير المؤمنين على بن ابی طالب رضی الله عنه فصل فی حبه والتوعد على بغضه الخ اور کشف اليقين فی فضائل امير المؤمنين: صفحہ، 229)
تبصره: اللہ تعالیٰ اپنے بارے میں ارشاد فرماتے ہیں:
لَيۡسَ كَمِثۡلِهٖ شَىۡءٌ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡبَصِيۡرُ ۞(سورۃ الشورىٰ: آیت،11)
ترجمہ: اس جیسی کوئی چیز نہیں، اور وہ خوب سننے والا، خوب دیکھنے والا ہے۔