محرم الحرام کے مہینہ میں شادی بیاہ نہ کرنا
بعض لوگ اس مہینہ کو رنج و الم کا مہینہ سمجھتے ہیں، اور اس میں شادی بیاہ اور خوشی کے کاموں سے پرہیز کرتے ہیں اور مختلف قسم کے سوگ مناتے ہیں بعض لوگوں نے یہ بات مشہور کر رکھی ہے کہ محرم کے مہینہ میں اور خصوصاً ابتدائی دس دنوں میں شادی کی اور خوشی کی تقریبات کرنا حرام ہے، اسلافؒ نے اس خیال کو باطل قرار دیا ہے، چنانچہ حضرت تھانویؒ فرماتے ہیں کہ ماہِ محرم میں شادی بیاہ کرنے میں کوئی حرج نہیں، جو لوگ برا سمجھتے ہیں وہ سخت غلطی پر ہیں۔
(خصوصيات ماهِ محرم الحرام و يوم عاشوراء: صفحہ، 27)