Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مدرسہ چلانے کے لیے مجلس میلاد میں شرکت


سوال: زید نے ایک مدرسہ ایسی جگہ قائم کیا جہاں اہلِ بدعت ہیں مگر خود بدعات سے پرہیز کرتا ہے مگر مصلحت کے پیش نظر کہ اگر بدعت میں شرکت نہ کی تو یہ لوگ مدرسہ میں بچے نہیں بھیجیں گے ان کی بدعات میں شرکت کر لے تو کیسا ہے؟ بالفرض تبلیغ کی نیت سے ان کے میلاد میں شرکت کرے. زید کا یہ فعل کیسا ہے؟ اور ایسی صورت میں زید کیا کرے؟

جواب: زید کے لیے مصالح مدرسہ کی خاطر انکی مجالس بدعت میں شرکت کرنا جائز نہیں۔ یہ ایسا ہو گیا جیسا کہ باجے بجا کر لوگوں کو جمع کیاجائے اور پھر انہیں نماز کی طرف دعوت دی جائے، اس کی اجازت نہیں۔

(جامع الفتاویٰ: جلد، 4 صفحہ، 312)