Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت مولانا مفتی احسان اللہ شائق صاحب کا فتویٰ اہل تشیع کے ذبیحہ کا حکم


حضرت مولانا مفتی احسان اللہ شائق صاحب کا فتویٰ

(استاذ و معین مفتی جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی)

علمائے محققین کے نزدیک موجودہ دور کے اہلِ تشیع، تعصب اور بغض و عناد کی وجہ سے اور کفریہ عقائد رکھنے کی وجہ سے ان کے ذبیحہ کا حکم مرتدین کے حکم میں ہو کر کھانے کے قابل نہیں۔ لما قال العلامة طاهر بن عبدالرشيد البخاری الرافضی ان كان يسب الشيخين ويلعنهما فهو كافر و ان كان يفضل عليا على ابی بكر و عمر لا يكون كافر الكنه مبتدع۔ 

(خلاصتہ الفتاوىٰ: جلد، 4 صفحہ، 381)

ترجمہ: علامہ عبدالرشید بخاریؒ نے کہا کہ رافضی اگر حضرات شیخین سیدنا ابوبکرؓ سیدنا عمرؓ کو گالی دیتا ہو، اور ان پر لعن و طعن کرتا ہو، وہ کافر ہے، اور اگر صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ کو شیخینؓ پر فضیلت دیتا ہو وہ کافر نہیں فاسق بدعتی ہے۔

(جدید معاملات کے شرعی احکام: جلد، 3 صفحہ، 109)