مسجد کے ہجرے میں غیر مسلم کا رہنا
سوال: کسی حجرے میں (جب کے حدودِ مسجد سے خارج ہے) غیر مسلم کاشت کار کا جو درختوں وغیرہ کا محافظ ہے رہنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: مسجد کے حجرے میں کسی غیر مسلم کا رکھنا اگرچہ وقف درختوں کی حفاظت کی غرض سے ہو مناسب نہیں البتہ احاطہ مسجد جس میں کاشت وغیرہ ہوتی ہے اس میں کوئی حجرہ دینا اس میں کوئی غیر مسلم رکھا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ حجرے فنائے مسجد میں داخل ہیں اور عادتاً فنائے مسجد کے حجرے میں مصالحِ مسجد کے لیے بنائے جاتے ہیں، جیسے مؤذن یا طلب علم وغیرہ ۔۔۔۔ لوگوں کہ رہائش کے لیے اور مسجد کی جائیداد کی حفاظت کرنے والا ملازم جب کہ وہ غیر مسلم ہے ان مصالح کے اندر داخل نہیں اگرچہ جائیداد مسجد کے متعلقہ مصالح میں داخل ہے لیکن یہ دونوں چیزیں یعنی (یعنی مصالح مسجد اور مستعلات مسجد) جدا جدا ہیں ایک کا احتمال دوسرے میں جائز نہیں۔
( جامی الفتاویٰ: جلد، 9 صفحہ، 189)