Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

دسویں محرم کی چھٹی کرنا


یومِ عاشورہ کی چھٹی کرنے میں کئی قسم کی قباحتیں ہیں۔

  1. پہلی قباحت تو یہ ہے کہ اس دن چھٹی کرنا روافض اور اہلِ تشیع کا شعار ہے، اور غیروں کے شعار سے اجتناب لازم ہے، کیونکہ حدیث شریف میں ہے۔ من تشبه بقوم فهو منهم۔ ترجمہ: جس شخص نے کسی دوسری قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہیں میں سے ہے۔
  2.  دوسری قباحت یہ ہے کہ اس دن چھٹی کر کے ہم لوگ بے کاری اور بے ہمتی کا مظارہ کرتے ہیں، جبکہ اہلِ تشیع اپنے مذہب کے لیے بے پناہ مشقت اور سخت محنت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
  3.  تیسری خرابی یہ ہے کہ چھٹی کرنے کی وجہ سے اکثر مسلمان تعزیہ کے جلوس میں چلے جاتے ہیں اور بعض دفعہ نمازیں تک ضائع کر لیتے ہیں۔ 

(تحفہ محرم الحرام: صفحہ، 35)