نکاح اور فرمان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
مولانا اللہ یار خانؒنکاح اور فرمان رسول اکرمﷺ
قال النبیﷺ تزجو الودود الولود فإنى مكاثر بكم الامم عن ابنِ عمرؓ قال قال رسول اللهﷺ تناكحوا تكاثروا فانی اباهی بكم الامم رواه الشافعیؒ۔
حضورﷺ نے فرمایا کہ ان عورتوں سے نکاح کریں جو پیار کرنے والیاں ہوں اور بہت اولاد جننے والیاں ہوں پس میں تمہاری زیادتی و کثرت سے باقی امتوں پر فخر کروں گا۔
فائدہ: احادیث کثرت سے موجود ہیں جن سے رسول اللہﷺ کا بار بار اعلان ہے کہ ان عورتوں سے نکاح کرنا جن سے اولاد کثرت سے پیدا ہو سکے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نکاح کی وضع کثرتِ نسل کے لیے ہے نہ کہ قضاء شہوت کے لیے جیسا کہ علی نقی نے سمجھا ہے اللہ تعالیٰ بچائے اس تحقیق سے۔