Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سنی لڑکی کا نکاح شیعہ مرد سے کرنا


سوال: کیا سنی لڑکی کا نکاح غیر سنی یعنی شیعہ مرد کے ساتھ ہو سکتا ہے؟ اگر نہیں تو کیوں؟

جواب: جو شخص کفریہ عقیدہ رکھتا ہو مثلاً قرآن کریم میں کمی بیشی کا قائل ہو یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر تہمت لگاتا ہو یا حضرت علیؓ کو صفاتِ الوہیت سے متصف مانتا ہو یا یہ اعتقاد رکھتا ہو کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام غلطی سے آنحضرتﷺ پر وحی لے آئے تھے یا کسی اور ضروریاتِ دین کا منکر ہو ایسا شخص تو مسلمان ہی نہیں۔ اور اس سے کسی سنی عورت کا نکاح درست نہیں۔

شیعہ اثناء عشریہ تحریفِ قرآن کے قائل ہیں تین چار افراد کے علاوہ باقی پوری جماعتِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو (نعوذ باللہ) کافر و منافق اور مرتد سمجھتے ہیں اور اپنے ائمہ کو انبیاء کرام علیہم السلام سے افضل و برتر سمجھتے ہیں، اسی لیے وہ مسلمان نہیں، اور ان سے مسلمانوں کا رشتہ ناتا جائز نہیں۔

(خواتین کا فقہی انسائیکلو پیڈیا: صفحہ، 660)