Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

زوجین میں سے کسی کا قبول اسلام


عورت کا اسلام قبول کر لینا مرد سے پہلے، پہلے نکاح کو فاسد کر دیتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ جل شانہ کا ارشاد ہے۔

لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمۡ وَلَا هُمۡ يَحِلُّوۡنَ لَهُنَّ‌۔(سورۃ الممتحنہ: آیت، 10)

ترجمہ: وہ ان کافروں کے لیے حلال نہیں ہیں، اور وہ کافر ان کے لیے حلال نہیں ہیں۔ لیکن شوہر کو اسلام پیش کیا جائے گا، اگر وہ اسلام قبول کرے تو نکاح باقی رہے گا۔ اگر وہ اسلام قبول نہ کرے تو ان کے درمیان تفریق کر دی جائے گی جبکہ وہ مسلمانوں کے ملک میں ہوں۔

اگر عورت اسلام قبول کرنے کے بعد مسلمانوں کے ملک میں آ گئی تو ملک الگ ہونے کی وجہ سے طلاق بائنہ ہو جائے گی۔ 

(فقہ حنفی قرآن و سنت کی روشنی میں: جلد، 2 صفحہ، 177)