دارالاسلام میں عیسائیت کی تبلیغ کا حکم
سوال: آج کل مملکت خدا داد پاکستان میں عیسائی کھلے عام بازاروں میں عیسائیت کی تبلیغ کرتے ہیں کیا اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ غیر مسلم دارالاسلام میں اپنے مذہب کی آزادی سے تبلیغ کرے؟ جواب: اسلام اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیتا کہ کوئی غیر مسلم آزادی سے مسلمانوں میں اپنے مذہب کی تبلیغ کرے بلکہ مسلمان حاکمِ وقت پر یہ لازم ہے کہ وہ انہیں اس عمل سے باز رکھے۔
جہاں تک دارالاسلام میں غیر مسلموں کی آزادی کا تعلق ہے تو وہ صرف ان کے ہم مذہبوں تک محدود ہے۔یہاں تک کہ وہ بلند آواز سے اپنی کتاب کی تلاوت بھی نہیں کر سکتے۔
(دار الفتاویٰ: جلد، 8 صفحہ، 331)