تفسیر آیات رضوان - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

تفسیر آیات رضوان

  مولانا اللہ یار خانؒ

صفحہ 9 از 9

اسی طرح کا خرقِ عادت کا واقعہ روم کی لڑائی میں پیش آیا جب مسلمانوں نے یرموک کی جنگ میں فتح حاصل کرنے کے بعد حمس کا محاصرہ کیا مسلمانوں کے نعرہ تکبیر سے قلعہ کی دیواریں گر گئیں اور زلزلہ آگیا اور عیسائی صلح کرنے پر مجبور ہو گئے ایسے واقعات اس آیتِ کریمہ کا حصہ "قَدۡ أَحَاطَ ٱللَّهُ بِھَا" کی حقیقت کی ایک جھلک نظر آتی ہے یعنی "حفظه‍ا الله للمؤمنين لا يجری عليها ه‍لاك الى ان يأخذها المسلمون" کا احاطہ الحراس بالخزان یعنی ملکوں اور خزانوں کو اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے لیے اس طرح محفوظ رکھا تھا جیسے کوئی محافظ خزانے کی حفاظت کرتا ہے حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺ کے ذریعے مسلمانوں سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے ہو کر رہے ۔

 نبیﷺ کے منہ سے جو نکلی وہ بات ہو کے رہی۔ 


صفحہ 9 از 9