حزب اللہ کی شاخیں - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

حزب اللہ کی شاخیں

  الشیخ ممدوح الحربی

صفحہ 8 از 8

یہ بھی حزب اللہ لبنانی کی ایک شاخ ہے یہ بھی جرائم پیشہ اور قتل و غارت کی رسیا تنظیم ہے، یہ اتنے زیادہ فتنہ پرور ہیں کہ مسلمان ان گروہوں سے ستائے ہوئے وہاں سے باہر جا رہے ہیں۔ یہ مختلف ناموں سے موسوم ہے۔ شباب مؤمن کے نام سے بھی معروف ہیں یہ بھی فاسد عقائد کی حامل ہے، یعنی زیدی شیعوں سے حزب اللہ بنی ہے، یعنی زیدی شیعوں سے نکل کر اب یہ اثناء عشری رافضی عقائد پر کار بند ہیں۔ ایک بوڑھا ان کا سربراہ ہے جسے حسین بدرالدین الحوثی کہتے ہیں، اس کا باپ بدرالدین الحوثی ہے، یہ اصل میں جارودیہ فرقہ سے ہیں۔ حوثی فرقہ زیدیہ چارودیہ سے منتقل ہو کر جعفریہ اثناء عشریہ میں آ گیا تھا۔ جب یہ ایران گیا۔ اور جعفری گھاٹ سے پانی نوش کیا تو اور اس کے عقیدہ پر پختہ ہو گیا۔ یہ حزب اللہ لبنانی کو دیکھنے لبنان گیا تھا اور ایران بھی گیا تھا یہ 1997ء تک وہاں ٹھہرا پھر یمن لوٹ آیا۔ اور ایرانی سہارے سے اس نے تحریک حوثی تیار کی اس کی تنظیم سازی پر 42 ملین ریال یمنی تقسیم کیے جو حوثی تنظیم کو مضبوط کرنے والوں پر صرف ہوئے۔ سعدہ اور یمن میں تقسیم کیے۔ یہ تعاون سے علیحدہ ہے جو شیعی دیگر اداروں سے آتا رہتا ہے۔ انصارین کا ادارہ جو کہ قم میں قائم ہے الخوئی ادارہ ہے جو کہ لندن میں ہے۔ ثقلین شیعہ کا ادارہ ہے جو کہ کویت میں ہے حزب اللہ لبنانی کے تابع اور بھی بہت سے ادارے ہیں اور بھی شیعہ تنظیمیں ہیں جو اس حزب اللہ یمنی ٹیم کا سہارا بنتی ہیں یمن میں اس کے پاس بہت لمبے چوڑے مال ہیں۔ حکومت یمن کے ایک ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی شیعہ بھی صعدہ میں اشتعال سے پہلے اور اس کے دوران میں حوثی سے مالی تعاون کرتے رہے ہیں۔ 

نوٹ:

مزید استفادہ کے لیے 

  1. اسرائیل اور حزب اللہ، عبد الحلیم محمود 
  2. حزب اللہ حقائق وابعاد، فضیل ابونصر 
  3. رؤية مغايره، عبد المنعم شفیق 
  4. حزب الله من النصر الى القصر (انور قاسم)
  5. حزب الله وسقط القناع احمد فہمی 
  6. الخمینیہ وريثیة الحركات الحاقدة وليد اعظمی 
  7. ماذا تعرف عن حزب الله (علی صادق)۔ 
  8. وجاء دور المجوس عبداللہ غریب۔ ان کتب کا مطالعہ کریں۔

صفحہ 8 از 8