ماہ محرم میں نکاح کرنا
سوال: ماہِ محرم میں عاشورہ کے بعد (دسویں چاند کے بعد) شادی کتنے دنوں کے بعد کر سکتے ہیں؟ اور کتنے دنوں تک ہو سکتی ہے؟ شریعت کیا کہتی ہے؟
جواب: ماہِ محرم میں شادی کو منحوس سمجھنا یا شادی سے منع کرنا جہالت ہے، عاشورہ کے دن بھی شادی کر سکتے ہیں۔ کوئی دن یا کوئی ماہ شریعت کی نظر میں منحوس نہیں ہے۔ شہید کربلا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے غم میں شادی نہ کرنا بھی جہالت ہے۔ عورت کے علاوہ کسی اور کے لیے تین دن سے زیادہ غم منانا کسی کے لیے جائز نہیں۔
(فتاویٰ عبد الغنی: صفحہ، 298)