باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟ - سنی شیعہ…

باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 9 از 47

2۔ فضیل بن مرزوق کی بدعت بیان کرو۔ چولیا مار کر وقت ضائع نہ کرنا۔

سُنی مناظر: آپ کا قصور نہیں ہے، جو آپ کی میموری میں فیڈ حوالے ہیں وہ آپ نے پیش کرنے ہیں چاہے بےتکے کیوں نہ ہوں۔ صرف شاہ عبدالعزیر محدث دہلویؒ نے نہیں کہا بلکہ آپ کے مصنفین نے بھی کہا ہے کہ اس کا کوئی اصل نہیں ہے۔ ان  پر فتویٰ لگاؤ۔

میرے خیال میں آپ سے آپ کے لہجے میں بات کرنی ہوگی۔

اب اس حدیث مبارکہ میں دیکھیں مال فئے بطورِ میراث تقسیم نہیں ہوا بلکہ بطور متولی حضرت علیؓ کے قبضہ میں رہا انہوں نے حضرت عباسؓ کو دینے سے منع کیا اس کہ بعد حضرت حسن بن علی اور حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے قبضہ میں رہا اور ان کے افراد بطورِ متولی سنبھالتے تھے۔ اب بتائیں فدک ملکیت رسول اللہﷺ تھا؟

اگر ملکیت رسولﷺ تھا اور رسول اللہﷺ نے سیدہؓ کو دیا تو ان تمام حضرات کہ پاس بحیثیتِ متولی کے کیوں پھرتا رہا؟

عقل کو تکلیف دیں تھوڑی۔ اب تیار ہو جاؤ ایک دارالعلوم کا فتویٰ آرہا ہے پھر کہو گے مجھ پر یہ حجت نہیں۔ ثقہ کا روش ختم کرتا ہوں پہلے۔

سُنی مناظر:

وقال نسائی ضعیف وکذا ضعفه عثمان بن سعید۔

ترجمہ: امام نسائیؒ نے فضیل بن مرزوق کو ضعیف کہا ہے اور اس طرح عثمان بن سعید نے بھی اس کو ضعیف کہا ہے۔

 2:وقال ابوعبدالله الحاکم فضیل بن مرزوق لیس من شرط صحیح۔

ترجمہ: ابوعبداللہ حاکم نے کہا کہہ فضیل بن مرزوق صحیح کی شرائط میں سے نہیں ہے۔

قال ابن حبان منکر الحدیث جداً وکان یخطی علی الثقات۔

ترجمہ: ابن حبانؒ نے کہا کہہ فضیل بن مرزوق سخت منکر الحدیث ہے اور ثقات پر خطا کرتا تھا۔

وروی احمد بن ابی خیثمة عن ابن معین ضعیف۔

ترجمہ: احمد بن ابی خیثہبہ نے ابن معینؒ نے نقل کیا ہے کہ فضیل بن مرزوق راوی ضعیف ہے۔

استدلال: ان تمام محدثین کی جرح سے ثابت ہوا کہ فضیل بن مرزوق راوی ضعیف تھا.

اور میں نے اس راوی پر جرح مفسر پیش کی ہے۔ مسلمہ اصول ہے کہ جب جرح مفسر تعدیل مفسر یا مبہم کے مقابلے میں آئے تب جرح مفسر مقدم ہوگی۔ کیوں مناظر صاحب؟

اس پر میں سنی شیعہ دونوں کتب سے حوالے پیش کر رہا ہوں

 https://shamilaurdu.com/book/jarah-wa-tadeel/25/

سنی مناظر: اسبابِ جرح و تعدیل سے بخوبی واقف ہو۔ عربی زبان کا ماہر ہو، تاکہ علماء کے اقوال کو اچھی طرح سمجھ سکے۔

جرح و تعدیل میں تعارض اور اس کا حل

 1۔ جس راوی کی توثیق پر تمام محدثین کا اتفاق ہو وہ ثقہ ہے۔2۔ جس راوی کے ضعیف ہونے پر تمام محدثین کااتفاق ہو وہ ضعیف ہے۔

3۔ جس راوی کو بعض نے ثقہ کہا اور بعض نے ضعیف کہا، وہ مختلف فیہ راوی ہے اس میں راجح معلوم کرنے کے لیے ہمیں درج ذیل باتوں کو مد نظر رکھنا ہو گا:

1: جرح مفسر ہمیشہ تعدیل مبہم پر مقدم ہوگی، کیونکہ جرح کرنے والے کے پاس دلیل موجود ہے۔جرح مفسر کے الفاظ درج ذیل ہیں: صدوق یھم، سیءالحفظ، فاحش الغلط، منکر الحدیث، مضطرب الحدیث، متروک۔

2: تعدیل مفسر ہمیشہ جرح مبہم پر مقدم ہوگی۔

3: اگر جرح مفسر اور تعدیل بھی مفسر یا جرح مبہم اور تعدیل بھی مبہم ہو تو ان دونوں صورتوں میں جرح مقدم ہوگی۔

4: ائمہ جرح وتعدیل دیکھے جائیں گے کہ جرح کرنے والے متشدد تو نہیں اور توثیق کرنے والے متساہل ہیں یا معتدل۔متشدد کی توثیق بہت اہمیت رکھتی ہے اور متشدد کی جرح دوسرے محدثین کے اقوال دیکھے بغیر نہیں لینی چاہیے۔متساہل کی توثیق سے دور رہنا چاہیے۔

تنبیہ: بعض لوگوں کا قول جس پر اختلاف ہو اور تطبیق و توفیق ممکن نہ ہو تو ہمیشہ محدثین کی اکثریت کو ترجیح دی جاتی ہے۔ یہ بات درست نہیں ہے۔

اگر کسی راوی پر ایک ہی امام کے اقوال میں تعارض ہو مثلا ایک ہی راوی کو ایک محدث نے ثقہ کہا اور اسی محدث نے انھیں ضعیف بھی کہا تو اس صورت میں بعد والا قول لیا جائے گا۔ اگر تاریخ کے ذریعے بعد والے قول کا تعین ہو جائے تو پہلے قول کو منسوخ اور دوسرے کو ناسخ سمجھا جائے گا۔(مثلاً دیکھیے: تاریخ ابن معین، روایۃ الدوری: جلد 4 صفحہ 272 رقم: 4333)

ولو اجتمع فی واحد جرح وتعدیل فالجرح مقدم علی التعدیل

ترجمہ: جب جرح اور تعدیل جمع ہو جائیں تب جرح کو تعدیل پر مقدم کیا جائے گا۔

(اضافی اسکین)

سُنی مناظر: جی مناظر صاحب بحث جرح و تعدیل ذہن میں آرہی ہے یا نہیں۔

یقین کے ساتھ میں کہہ رہا ہوں کہ میرا مخالف ایک عبارت  ترجمہ کہ ساتھ نہیں پڑھ سکتا، بشرط کسی سے لقمہ نہ لے۔ ثقہ کا روش ختم الحمدللہ۔ اگر میرے پہلے مکمل میسیج پڑھتے تو ایسے ٹھوکریں نہ کھاتے۔ میں اوپر کہہ چکا ہوں کہ شیعہ ہونا کوئی جرح نہیں ہے پھر بھی اسکین بازی سے باز نہیں آئے؟

اصل بات ہے میموری جو خالی کرنی ہے۔ میرا کام تھا فضیل بن مرزوق کو  شیعہ ثابت کرنا اور یہ ثابت کرنا کہ اس نے اپنے مذہب کی تائید میں روایت کی ہے اور مسلمہ اصول سے میں نے ثابت کیا ہے کہ وہ روایت قابلِ قبول نہیں ہے۔ باقی کونسا شیعہ تھا چھوٹا شیعہ تھا یا بڑا یا درمیانہ اس پر کوئی بحث نہیں۔ ایک میرا آپ سے سوال ہے اگر کوئی موجودہ دور میں کہتا ہے میں شیعہ ہوں تو اس سے مراد کونسا شیعہ ہوگا؟

تیکھے سوالات: میٹھے جوابات

شیعہ مناظر: تشیع ہونا بری بات ہے؟

سُنی مناظر: بلکل نہیں بخاری میں شیعہ راوی ہیں، جو میں نے اصول پیش کیا ہے اس کو ہاتھ لگاؤ۔

شیعہ مناظر: امام حاکم نیشاپوری شیعہ تھے۔ 

سُنی مناظر: یہ آپ سچی میں باتیں کر رہے ہو یا مذاق کر رہے ہو۔ بس علمی لیاقت اتنی ہے تمہاری؟

شیعہ مناظر: کیا امام حاکم بدعتی تھے؟

سُنی مناظر: میں نے کب کہا کہ شیعہ ہونا جرح ہے عقل سے پیدل ہیں؟ جب بخاری میں راوی ہیں تو بس انتہاء ہوگئی نا یا کچھ باقی رہتا ہے؟ شیعہ ہونا بدعت  نہیں ہے۔ اصل بات ہے آپ کو سمجھنے کی لیاقت نہیں ہے قصور آپ کا بھی نہیں ہے۔

شیعہ مناظر: اس نکتے کی مزید وضاحت کریں۔

سُنی مناظر: مطلب شیعہ ہونا کوئی جرح نہیں ہے اگر جرح ہوتی تو بخاری شریف میں شیعہ کیوں موجود ہیں؟ ہماری بحث شیعہ راوی کی طرف سے اپنے مذہب کی تائید میں روایت کرنے پر ہو رہی ہے جو کہ درحقیقت بدعت ہے۔ شاید آپ کو سمجھ نہیں آرہی۔

شیعہ مناظر: کیا فضیل بن مرزوق بدعتی تھا؟

صفحہ 9 از 47