باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟ - سنی شیعہ…

باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 33 از 47

آپ کی بات درست نہیں، یہاں معاملہ خالص رسول ﷺ  کا ہے۔اس پر آپ کو دلیل دیتا  ہوں۔

 

سُنی مناظر: ملکیت رسول ﷺ پر دلیل دے رہے ہیں؟

 

 شیعہ مناظر: کچھ چیزیں اللہ و رسول ﷺ کے ساتھ مخصوص ہوتی ہیں عام بندے پر اطلاق ہونا لازم نہیں۔

 

سُنی مناظر: مطلب دوسروں کا مال کسی اور کو دینا رسول اللہ ﷺ  کہ لیے خاص تھا نعوذباللہ؟

 

شیعہ مناظر:  یہ تو آپکی سوچ ہے جس کو میں کب سے غلط کہہ رہا ہوں۔ آپ  توہین رسول کر رہے ہیں ،جبکہ رسول ﷺ نے فرمایا لَا اِیمانَ لِمَنْ لا أ مانةَ لَہ، وَلَا دِینَ لِمَنْ لَا عَہْدَ لَہ

 

سُنی مناظر:  سب سے پہلے فدک کو ذاتی ملکیت ثابت کریں تو بات کو آگے لے چلے؟

 

شیعہ مناظر: فدک ہبہ ثابت ہونا ہی دلیل ہے رسول ﷺ  نے جب شہزادی س کو عطا  کیا تو اسی وجہ سے عطا کیا کہ اُن کی ملکیت تھا ورنہ  غیر کی چیزدینا تو معاذ اللہ امانت میں خیانت ہے۔

 

سُنی مناظر: فدک نبی کی ملکیت ہی نہیں تو کیسے دے سکتے ہیں؟

 

شیعہ مناظر: یہی سمجھا رہا ہوں اگر ثابت ہوگیا تو واضح ہو جائے گا کہ نبی کی ہی ملکیت تھا۔

 

سُنی مناظر: ثابت کریں فد کو ذاتی ملکیت ۔ بسم اللہ کریں پہلے خاص خاص کا رٹہ لگارہے تھے وہ ختم ہوگیا؟

 

شیعہ مناظر: بس پھر وہ کسی غیر کا حق شہزادی س کو ھبہ کیسے کر سکتے ہیں؟؟؟؟؟

 

سُنی مناظر: ہبہ بعد کا مرحلہ ہے پہلے ملکیت ثابت کریں۔



 

شیعہ مناظر: آپ نے کہا ملکیت کسی بھی طریقے سے ثابت کروں۔اگر فدک کا ہبہ ثابت ہوگیا تو لازم ہے وہ نبی کی ملکیت تھی اسی وجہ سے ہبہ کیا کیونکہ رسول ﷺ  کسی غیر کی چیز کسی اور کو نہیں دے سکتے۔ اگر ہبہ ثابت نہ ہوا  تو واضح ہے ملکیت نہیں تھا۔

 

سُنی مناظر: مجھے معلوم ہے آپ کو کیا تکلیف ہے۔اس لیے میں نے آپ کو کہا تھا صرف دو تین اسکینز جمع کرنے سے کوئی مناظر نہیں بن جاتا۔

 

شیعہ مناظر: فدک کو نبی کی ملکیت ہبہ کے ذریعہ ثابت کروں گا ۔خود آپ نے کہا جیسے مرضی ثابت کرو اب فرار ہو رہے ہیں۔

 

سُنی مناظر: جیسے مرضی لفظ ملکیت ثابت کرو ، اب بھی میں قائم ہوں آپ تھوڑی تکلیف کرو۔

 

شیعہ مناظر:  ہبہ کے ذریعہ ملکیت ثابت کروں گا۔

 

سُنی مناظر:  مطلب فدک کو نبی کی ذاتی ملکیت ثابت نہیں کرسکتے ؟

 

شیعہ مناظر:  اگر نبی کی طرف سے سیدہ کو باغ فدک ہبہ کرنا ثابت ہوگیا  تو  ملکیت خود بخود ثابت ہو جائے گا۔

 

 رسول ﷺ  صادق و امین ہیں،کسی غیر کا حق کسی اور کو دے ہی نہیں سکتے۔ شہزادی س کو  ہبہ کرنا  ہی دلیل ہے کہ وہ ملکیت رسول ﷺ  تھا۔

 

سُنی مناظر:  ٹھیک ہے جس طرح چاہیں ، فدک کا نبی کی ملکیت ہونا ثابت کریں۔  

 

شیعہ مناظر: فدک کا ہبہ کرنا  اسکی پختہ دلیل ہے کہ فدک خالص رسول ﷺ  کا تھا۔ہمارا عقیدہ ہے رسول ﷺ  صادق و امین ہیں کسی غیر کی چیز شہزادی س کو نہیں دے سکتے۔ کیا آپ کے عقیدہ میں رسول امانت دار نہیں؟ اگر امانت دار ہیں آپکے نزدیک پھر کسی غیر کی چیز اُسکا حق مار کر شہزادی س کو کیسے دے سکتے ہیں؟





 

شرائط مناظرہ

 

  مناظرہ بعنوان فدک 

 

 شرائط مناظرہ منجانب اہل تشیع مناظر

 

1۔دعویٰ اور جواب دعویٰ میں مطابقت اور موافقت ہونا ضروری ہے۔

 

2۔تمام تر گفتگو موضوع کی مناسبت سے ہوگی اور موضوع گفتگو اہل تشیع مناظر کا دعویٰ ہوگا۔موضوع سے ہٹ کر بات نہیں کی جائے گی اور اہل سنت مناظر دعویٰ سے ہٹ کر اپنی مرضی کی گفتگو کی فرمائش نہیں کرے گا۔

 

3۔ مناظرہ میں اہل تشیع مناظر مدعی جبکہ اہل سنت مناظر مدافع ہوگا۔ اہل سنت مناظر اہل تشیع مناظر کی پیش کردہ دلیل پر بحث کرنے کا پابند ہوگا اور کسی صورت اس دلیل سے فرار اختیار نہیں کرے گا۔

 

4۔  اہل تشیع مناظر دعویٰ پیش کرکے مناظرے کا آغاز کرے گا جس کے جواب میں اہل سنت مناظر جواب دعویٰ پیش کرے گا اس کے بعد دلائل کا سلسلہ شروع ہوگا۔

 

5۔ فریقین دعویٰ/جواب دعویٰ پر وضاحت صرف اسی صورت طلب کریں گے جب وضاحت ناگزیر ہوگی۔

 

6۔ گفتگو مسلمات خصم سے ہو گی اور جو اصول و ضوابط اور کتب اہل سنت کے لیے معتبر ہیں ان سے ثابت شدہ بات اہل سنت مناظر قبول کرنے کا پابند ہوگا انکار کی صورت میں ان کتب سے بیزاری اختیار کرے گا اور صاحب کتاب پر لعنت بھیجے گا۔

 

7۔ اہل سنت مناظر کسی بھی راوی یا متن پر جو اشکال پیش کرے گا اس کو صراحتاً ثابت کرنے کا پابند ہوگا نیز حدیث اور راوی پر حکم واضح کرے گا*

 

8۔کسی بھی شے کی تاویل اس وقت تک قبول نہیں ہوگی جب تک اس کی حمایت میں صریح دلیل نہ پیش کی جائے۔

 

9۔ ایک وقت میں ایک ہی نکتے پر بات ہوگی اور جب تک بات مکمل نہ ہو بات آگے نہیں بڑھے گی۔

 

10۔اہل سنت مناظر جب تک رد نہیں کرتا الزامی جواب پیش کرنے کا مجاز نہ ہوگا۔

 

11۔اہل سنت مناظر ایسا کوئی حوالہ پیش کرنے کا مجاز نہ ہوگا جس کا تعلق فی الوقت زیر بحث نکتے کے ساتھ نہ ہو۔

 

12۔اہل سنت مناظر جواب دعویٰ کے طور پر جس دلیل کو اپنائے گا تمام تر ثبوت و شواہد محض اسی کی موافقت میں پیش کرنے کا پابند ہوگا نیز ایسا کوئی حوالہ قابل قبول نہیں ہوگا جس کا تعلق اہل سنت کے جواب دعویٰ میں پیش کی گئی دلیل سے نہ ہو۔ 

 

13۔ ہر مناظر اپنی ٹرن مکمل کر کے ختم یا  END لکھے گا جس کے بعد دوسرا مناظر اپنی ٹرن شروع کرے گا۔

 

14۔مناظرہ تحریری شکل میں کیا جائے گا.

 

15۔دونوں مناظر ایک دوسرے کے اصول درائیہ و جرح تعدیل کے پابند ہونگے۔

 

16۔  مقدسات کی توہین پر شکست ہوگی۔



 

 نوٹ:

 

 تمام تر شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور شرائط کی خلاف ورزی کرنے والی کی شکست تسلیم کی جائے گی۔





 

دعوی اہل تشیع

 

بسم اللہ

 

اللھم صلی علی محمد و آل محمد

 

1:  فدک رسول ص نے اپنی حیات طیبہ میں ہی شہزادی (س) کو ہبہ کردیا تھا جوکہ دلیل ہے کہ فدک رسول ص کی ذاتی ملکیت تھا اسی بنا پر ہبہ کیا۔

 

2:  جب شہزادی س نے مطالبہ کیا تو اُنکو نہ دیا گیا ۔

 

3: شہزادی س ناراض ہوگئیں اور ناراضگی زھرا س ناراضگی محمد مصطفی ص ہے اور جس سے محمد مصطفی ص ناراض ہوں خدا بھی اُس سے راضی نہیں ہوتا۔



 

سُنی مناظر: پھر وہی روش؟

 

شیعہ مناظر: جواب دعوی لکھو ۔ میری بات سچی ہے تم رد کرو! خود اقرار کیا تمہارے عقیدہ میں رسول ص ایماندار ہیں 

 

پھر وہ کسی غیر کا حق ہبہ کیسے کر سکتے ہیں جناب؟؟؟؟ یا کہہ دو سنی عقیدہ میں رسول ص صادق و امین نہیں میں بدل دیتا ہوں

 

صفحہ 33 از 47