باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟ - سنی شیعہ…

باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 31 از 47

آپ کو  عقل کی اشد ضرورت  ہے۔ آپ نے ابن ابان کے جرح و تعدیل اور ان کے  اصول و ضوابط پر بات کی تھی۔ اسی لئے میں نے ان کے تساہل  کی تفصیل تدریب الراوی سے  پیش کی ہے۔ مگر عقل شرط ہے سمجھنے کے لیے جو آپ میں نہیں ہے۔  راوی پرکھنے کا  معیار ہر محدث کا اپنا  اپنا ہوتا ہے۔ کیا  ثقہ راویوں پر دوسرے محدثین  جرح نہیں کرتے؟

 

شیعہ مناظر: متشدد عالم کی جرح قبول نہیں ہوتی۔

 

سنی مناظر:کیا مطلقا  قبول نہیں ہوتی!؟  یہ کہاں لکھا ہے؟  نشاندہی کردو۔

 

شیعہ مناظر: ابن حبان کی جرح اُس صورت میں قبول ہوگی، جب کوئی اور متقدمن ایک راوی پر  وہی جرح کرے گا جو ابن حبان نے کی ہے۔ یعنی ابن حبان اُس جرح میں انفرادی حیثیت نہ رکھتا ہو۔ لہذا سنی مناظر کو چیلنج ہے ثابت کرے کہ کسی اور بندے نے  بھی فضیل کو منکر الحدیث کہا  ہو۔  اور فضیل بن مرزوق پر  امام نسائی کی جرح مبھم ہے۔

 

سنی مناظر: آپ نے جو حوالہ پیش کیا ہے اس میں مذکور ہے کہ مطلق جرح قبول ہے اس کا کیا کریں؟

 

 شیعہ مناظر: احناف کے ہاں جرح مبھم مطلقا  قبول نہیں ہوتی۔

 

سنی مناظر: خود مطلق پر دلیل دے چکے ہو اب عدم قبولیت پر دلیل دے رہے ہو عقل سے بلکل پیدل ہو کیا؟

 

شیعہ مناظر: امام بخاری نے کب کہا فضیل منکر الحدیث ہے؟

 

سنی مناظر:  اگر امام بخاری کا خود کہنا ضروری ہے تو  احمد بن شہیب کو بھی امام بخاری رح سے منکر الحدیث ثابت کرو؟

 

شیعہ مناظر: آپ کو چیلینج ہے۔ فضیل بن مرزوق کو  بخاری سے منکر الحدیث ثابت کر کے دکھاؤ؟

 

سنی مناظر: میں نے فضیل کے بارے میں ایسا کچھ نہیں کہا۔ منکر الحدیث ضعیف ہے یا  نہیں اس پر بات ہورہی نہ کہ امام بخاری نے اس کو منکر الحدیث کہا ہے یا  نہیں۔

 

شیعہ مناظر:فضیل پر کوئی جرح مفسر ثابت ہی نہیں لہاذا  امام مسلم نے اس سے روایت نقل کی ہے۔

 

سنی مناظر: میں حوالہ دے کر ثابت کرچکا ہوں کہ سب  محدثین کے جرح و تعدیل   کے اصول اور  شرائط  و  ضوابط الگ ہیں، ضروری نہیں کہہ جس کو امام مسلم نے ضعیف کہا ہو ، اس راوی کو امام بخاری بھی ضعیف کہے۔

 

 

 

سنی مناظر کی طرف سے گفتگو  کا خلاصہ

 

1۔   شیعہ مناظر اپنی دعویٰ ثابت نہیں کرسکا۔ جناب کا دعویٰ تھا کہ وہ ملکیت رسول ص ثابت کرے گا مگر آخر تک ملکیت ثابت نہیں کرسکا۔ الحمدلللہ۔ اہلسنت روایات  میں جہاں  مذکور ہے کہ باغ فدک   خاصرسول اللہ ص کے لیے ہے، اس سے مراد خاص نبی کی ذمہ  داری ہے کے اس مال کو سنبھالے تاکہ عین قرآن کے مطابق اس کی آمدنی خرچ کی جاسکے۔  خاص کا مطلب بطور سنبھالنا  ہے نہ کہ ملکیت۔ میرے دلائل   کا رد آخر تک موصوف نہیں کرسکا۔

 

2۔ فدک کے ہبہ والی روایت میں ایک راوی فضیل بن مرزوق تھا  جو  شیعہ ہے ۔ ہبہ والی وات  اپنے مذہب کی تائید میں بیان کررہا ہے جو کہ سنی و شیعہ  مسلمہ اصول کے مطابق قابل قبول نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اگرچہ فضیل بن مرزوق ثقہ اور صحیح مسلم کا راوی ہے ، میں اسی راوی پر جرح مفسر بھی پیش کرچکا ہوں ،جبکہ شیعہ مناظر نے اس راوی  کی تعدیل پیش کی ۔ جرح و تعدیل کے اصولوں کے مطابق جرح کے سامنے تعدیل کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ خود شیعہ مناظر کے اسکینز  سےبھی دکھادیا ،  ان کے  پیش کیے ہوئے اسکین میں  بھی مذکور ہے کہ جرح مطلق قابل قبول ہے۔

 

3۔ گواہ  والی  روایت کا  رد صرف اہلسنت کتب سے نہیں بلکہ شیعہ کتب سے بھی میں نے پیش کیا جس پر شیعہ مناظر صرف  بدگوئی کرتا رہا لیکن  کوئی  علمی جواب نہیں دیا۔

 

4۔ دوران مناظرہ شیعہ مناظر نے اپنے خود مقرر کی گئی شرائط   کو   بھی بار بار توڑ ا۔

 

 5۔میں نے ثابت کیا کہ نہ صرف اہلسنت بلکہ فضیل بن مرزوق   کا شیعہ ہونا  خود شیعہ کتب میں  بھی مذکور ہے۔

 

6۔اہلسنت و اہل تشیع کے ہاں متفقہ طور پر تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ بدعتی کی وہ روایت جو اس کے مذہب کی تائید میں ہو وہ قابل قبول نہیں کی جاتی۔

 

ان تمام دلائل و نکات کی روشنی میں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ شیعہ مناظر اپنے دعوے پر کوئی مضبوط دلیل نہیں رکھتا۔ باغ فدک کے معاملے میں اہل تشیع  کا مؤقف باطل اور اہلسنت مؤقف ہی حق ہے۔


والسلام علیٰ من اتبع الھدیٰ

فضیل بن مرزوق کے متعلق مزید تفصیل اور  سنی و شیعہ کتب سے اضافی اسکین

 1۔ راوی فضیل بن مرزوق شیعہ تھا  لیکن ثقہ ، ثبت اور صالح تھا ۔ اس  کی توثیق کئی محدثین نے کی ہے ۔  متشدد امام ابن حبان نے اسکو ثقات میں ذکر کیا اور یہ بھی کہا ہے کہ غلطی بھی کر جاتا تھا ،خاص طور پر عطیہ سے موضوع روایت مروی ہیں۔ مسند ابی یعلیٰ میں ہبہ والی روایت بھی فضیل بن مرزوق نے عطیہ سے 


 

سنی وشیعہ مناظرہ

 

تحریر و ترمیم ممتاز قریشی

 

سنی لائبریری ڈاٹ کام

 

سنی وشیعہ مناظر

 

اہل سنت مناظر:علی حیدر (عبدالسلام)

 

اہل تشیع مناظر: سید الحسینی (سید معیز)

 

فہرست

سُنی و شیعہ مناظرہ

 

باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟

 

اہلسنت مناظر: علی حیدر

 

اہل تشیع مناظر: سید الحسینی (سید معیز)

 

تاریخ: 1، 2  مئی 2021 (واٹس آپ گروپ شیعہ سُنی بحث مباحثہ)



 

ابتدائی گفتگو:

 

سُنی مناظر:  سب سے پہلے فدک  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاص ملکیت ثابت کریں اس کے بعد ہبہ پر بات ہوگی۔

 

جب باغ فدک نبی کی ذاتی ملکیت ثابت ہوگا تو پھر نبی کی طرف سے سیدہ فاطمہ کو ہبہ کرنا بھی ثابت ہوسکتا ہے ورنہ دعویٰ ہی باطل ہے۔ باغ فدک کو سیدہ فاطمہ کا حق ثابت کرنے کے لئے پہلے ذاتی ملکیت ثابت کرنا ہوگا اس کے بعد ہبہ اور میراث کی باری آتی ہے۔ سیدہ فاطمہ کی ناراضگی پر بھی گفتگو ہوگی کہ آپ ناراض کس بات پر ہوئیں حدیث رسول ص پر  یا ذات صدیق پر؟

 

شیعہ مناظر:  ملکیت سے مراد کیا لیتے ہیں؟ بقول آپ کے فدک رسول ﷺ  کا تھا ہی نہیں؟ اس کی وضاحت کردیں۔

 

سُنی مناظر:  ایک ملکیت پر قبضہ دو طرح سے ہوتا ہے ۔ 

 

1۔ بطور سنبھالنا ، متولی ہونا۔

 

2۔ ملکیت خاص یعنی ذاتی ملکیت۔  

 

آپ کیا ثابت کروگے؟

 

شیعہ مناظر: فدک سیدہ  فاطمہ کا حق تھا ، اسے گفتگو میں ثابت کروں گا ۔ سیدہ فاطمہ  ذات صدیق پر ناراض ہوئیں کیونکہ ان کا حدیث کہنا خود شہزدی س کی توہین ہے کہ معاذ اللہ وہ اپنے بابا ع  کی حدیث سن کر ناراض ہوئیں۔ بیشک باغ فدک رسول ﷺ  کا خاصہ تھا، نبی کی مرضی تھی جو چاہیں کریں، مکمل اختیار رکھتے تھے۔

 

صفحہ 31 از 47