باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟ - سنی شیعہ…

باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 27 از 47

ذہبی کہتے ہیں ابن حبان ثقہ لوگوں پر ایسے جرح کرتے تھے گویا وہ نہیں سمجھتے وہ کیا کر رہے ہیں۔

 

پس واضح ہے کہ ابن حبان متشدد تھے جرح کے معاملے ہیں۔ یہ دیکھیں متشدد کی جرح قبول نہیں ہوتی۔

 

 



 

لہذا ابن حبان کا تضعیف کرنا کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔

 

خلاصہ

 

1- امام مسلم نے اس سے روایات لی ہیں

 

2- ابن حجر و ذھبی نے توثیق کی ہے۔

 

3- کوئی جرح مفسر نہیں ہے۔

 

4- پس راوی ثقہ ہے۔

 

اہل سنت مناظر کی طرف سے پیش کیا گیا جرح و تعدیل کا اصول



 

شیعہ مناظر کا علمی رد: فضول میں یہ سکین بھیج کر ٹائم پاس کیا تھا۔اسکے بعد اس نے فضول سی حرکتیں کی ہیں۔

 

بھائی نے سید خوئی رح سے استدلال کیا کہ یہ اصحاب صادق ع میں تھا۔میں نے جواب دیا اصحاب صادق ع میں ہونا شیعہ ہونے کی دلیل نہیں مثال ابو حنفیہ کی دی ۔ بھائی نے فضول میں آدھا گھنٹہ اس پر ٹائم ضایع کردیا۔

 

 اہل سنت مناظر کے علمی دلائل کو  شیعہ مناظرغیرسنجیدگی اور بداخلاقی سے ٹالتے رہے۔

 

شیعہ مناظر:  قاعدہ: بدعتی کی روایت اُسکے حق میں قبول نہیں۔  میں نے مطالبہ کیا کہ فضیل بن مرزوق میں بدعت ثابت کی جائے۔ اس کا جواب نہیں دیا بس شیعہ ہونا جرح نہیں اور میں قبول کرتا ہوں کہہ کر بھاگ گئے۔ فضیل بن مرزوق عقیدے کے لحاظ سے سنی مذہب پر تھا۔ فقط امام علی ع کو جناب عثمان پر فضیلت دینے کی وجہ سے شیعہ(تفصیلی) تھا۔





 

   *شیعہ*  کون ہوتا ہے۔"جو عثمان پر علی ع کو فضیلت دے اور شیخین کو افضل مانتا ہو وہ شیعہ ہے"

 

اب میں ایک حوالہ دے دوں جو جناب عثمان پر مولا علی ع کو فضیلت دے وہ اہلسنت ہی ہوتا ہے۔ ملاحظہ کریں



 

 

 

"اعمشق *کوفہ کے اہلسنت* شیعوں میں سے تھا جو کسی بھی صحابی کو برا نہیں کہتا تھا اور عثمان پر علی ع کو فضیلت دیتا تھا"

 

لہذا واضح ہوگیا یہاں شیعوں کو اہلسنت میں شمار کیا ہے جس سے واضح ہے شیعہ فقط فضیلت کی وجہ سے کہا گیا ہے اور عقیدہ سنی ہی تھا انکا۔ فضیل عقیدے کے لحاظ سے سنی ہی تھا۔ اسپر صریح دلیل پیش کرتا ہوں۔







 

فضیل بن مرزوق راوی ہے کہ رسول ص کے بعد افضل ابوبکر عمر ہیں پس کوئی شیعہ اثنا عشری یہ عقیدہ نہیں رکھتا۔

 

 مطالبہ

 

سنی مناظر ثابت کرے فضیل بن مرزوق عقیدے کے لحاظ سے شیعہ اثنا شری رافضی تھا۔



 

شیعہ مناظر خود اسکینز پیش کر کے دکھا چکا ہے کہ زمانہ قدیم میں شیعہ اثناعشری کا کوئی وجود ہی نہیں تھا، صرف افضلیت صحابہ پر اختلافت تھا۔ اس کے باوجود اس کا  یہ مطالبہ اس کی جہالت کا ثبوت ہے



 

شیعہ مناظر: جاتے ہوئے ایک چھوٹی سی دلیل  

 

پہلی بات تو یہ کہ فضیل بدعتی نہیں تھا بلکہ عقیدہ کے لحاظ سے سنی تھا۔

 

لیکن اگر کوئی بدعتی راوی ثقہ ہو اپنی بدعت میں بھی روایت کرے تو قبول ہوتی ہے۔





 

 صاف اسکینز







 

غور فرمائیں۔۔ واضح لکھا ہے کہ شیعہ ثقہ راوی کی بدعت والی روایت اس وقت قبول  ہوگی جب بدعت مکفرہ نہ ہو۔ فدک کا ہبہ ہونا  مطلب پوری صحابہ کرام کی جماعت  اتنے اہم واقعے سے لاعلم تھی یا جان بوجھ کر چھپایا،   اس بدعت کا اثر دین کے  اولین راویوں کے ساتھ براہ راست قرآن و سنت پر ہوتا ہے کیونکہ قرآن و سنت صحابہ کے وسیلے امت تک پہنچا ہے۔ اس سے  بڑی بدعت مکفرہ اور کیاہوگی؟



 

شیعہ مناظر: میں ملکیت پر حدیث اور دو علماء کے اقرار دے چکا ہوں۔ لیں ایک اور حوالہ پیش کرتا ہوں۔

 

فدک ملکیت رسول ص تھا

 

یہ پورا کا پورا  رسول ص کی ملکیت تھا اور رسول ص کا خاصہ تھا اور کسی دوسرے کا اس میں حق نہیں تھا۔

 

بالکل بالکل واضح ہوگیا۔

 

 خلاصہ

 

1۔ فدک رسول ص کی ملکیت تھا

 

2۔ رسول ص جناب زھرا س کو عطاء کردیا

 

3۔ جناب زھرا س نے گواہ دیے رد کردیا حق نہ دیا گیا۔

 

4۔ فضیل بن مرزوق ثقہ سنی عقیدہ راوی تھا اس لیے اُس میں کوئی بدعت نہیں تھی۔

 

 

 

سُنی مناظر:آپ کی لاچاری اور پریشانی میں سمجھ سکتا ہوں۔ کیا اب باغ فدک کے ہبہ پر بات ہوگی۔ آپ نے کیا کہا تھا پچھلی باری میں ذرا  بتا دیں۔ جرح مفسر مقدم ہوتی ہے تعدیل مفسر اور مبھمپر اس کو تو آپ نے ہاتھ بھی نہیں لگایا۔



 

شیعہ مناظر کی طرف سے بیچ میں دخل اندازی: جرح مفسر کونسے عالم نے بیان کی اور جرح کیا تھی وہ بھی بیان کردیں زرا۔



 

سُنی مناظر: صبر کریں آپ مجھے میری آخری ٹرن پوری کرنے دیں آپ نے نئے حوالے پیش کیے ہیں اور یہ صریح اصول مناظرہ کی خلاف ورزی ہے۔



 

شیعہ مناظر: اوکے آپ کرلیں۔



 

 



 

سُنی مناظر: بیچ میں بولنا یہ آپ کی شکست کی علامت ہے صبر کریں اور اپنے استدلال کا آپریشن دیکھیں۔ معزز قارئین میں نے ایک اصول پیش کیا۔  شیعہ و سنی دونوں کتب سے ، جس میں مذکور تھا کہ جرح مقدم ہوتی ہے تعدیل پر چاہے تعدیل مفسر ہو یا مبھم ہو، موصوف نے اس کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ میں نے سمجھا صدر مناظر مجھے اس کا جواب لے کر دے گا مگر نہیں دلوایا۔

 

الفاظوں کا چناؤ آخر تک شیعہ مناظر نے درست نہیں کیا۔ افسوس ہوا اس بات پر۔





 

اس حدیث میں صاف لکھا ہوا ہے کہہ ان تمام حضرات نے بطور متولی کہ باغ فدک کو سنبھالا جس سے ملکیت کی نفی ثابت ہوگئی اگر ملکیت ہوتی تو متولی کیوں؟ 



 

فضیل بن مرزوق کی توثیق کا جواب

 

سنی مناظر: میری جان کتنی بار کہہ چکا ہوں توثیق تم کو کوئی فائدہ نہیں دے گی ، کیوں بات سمجھ نہیں آرہی آپ کو؟میں نے جرح مفسر پیش کی ہے اور اس کہ مقابلے میں تعدیل کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔



 

فضیل بن مرزوق  اور صحیح مسلم

 

  مطلب وہی ثقہ ہوا نا تمہاری دلیل سے؟ وہیں تعدیل ہوئی جو جرح کہ مقابلہ میں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے موصوف ثقہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے میں نے کب انکار کیا ہے کہ وہ ثقہ نہیں ہے یا اس کی کسی نے توثیق نہیں کی۔ اگر کہا ہے تو نشاندہی کریں! فضیل بن مرزوق کی توثیق ہے مگر جرح کہ مقابلہ میں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔



 

دلیل میزان الاعتدال اور الکاشف کے حوالے

 

یہ حوالہ آپ پہلے بھی پیش کرچکے ہو۔  اس لیے تو کہا کہ نکتہ مکمل ہوا  اور اس کہ ساتھ آپ کا  رٹہ بھی۔ جاہل، پاگل، ذلیل ان الفاظوں کہ علاوہ آپ کے پاس کچھ نہیں ہے۔



 

 

 

چلیں آپ نے یہاں امام نسائی کی جرح مبھم مان لی ہے۔ منکر الحدیث کہنا جرح مفسر نہیں تو میں نے جو حوالہ لگایا ہے اس کو ہاتھ کیوں نہیں لگایا؟





 

جرح مفسر کے لئے جو الفاظ استعمال ہوتے ہیں ان میں منکر الحدیث بھی مذکور ہے جو موصوف کو نظر  نہیں آیا۔اب امام بخاری رح کی طرف آتے ہیں۔





 

صفحہ 27 از 47