باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟ - سنی شیعہ…

باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 25 از 47

ترجمہ۔جب جرح اور تعدیل جمع ہوجائیں تب جرح کو تعدیل پر مقدم کیا جائے گا۔



 

(اضافی اسکین)







 

سُنی مناظر: جی مناظر صاحب بحث جرح وتعدیل ذہن میں آرہی ہے یا نہیں۔

 

یقین کہ ساتھ میں کہہ رہا ہوں کہ میرا مخالف ایک عبارت  ترجمہ کہ ساتھ نہیں پڑھ سکتا، بشرط کسی سے لقمہ نہ لے۔ ثقہ کا روش ختم الحمدللہ۔ اگر میرے پہلے مکمل میسیج پڑھتے تو ایسے ٹھوکریں نہ کھاتے۔میں اوپر کہہ چکا ہوں کہ شیعہ ہونا کوئی جرح نہیں ہے پھر بھی اسکین بازی سے باز نہیں آئے؟ اصل بات ہے میموری جو خالی کرنی ہے۔ میرا کام تھا فضیل بن مرزوق کو  شیعہ ثابت کرنا اور یہ ثابت کرنا کہ اس نے اپنے مذہب کی تائید میں روایت کی ہے اور مسلمہ اصول سے میں نے ثابت کیا ہے کہ وہ روایت قابل قبول نہیں ہے۔باقی  کونسا شیعہ تھا چھوٹا شیعہ تھا یا بڑا یا درمیانہ اس پر کوئی بحث نہیں۔ ایک میرا آپ سے سوال ہے اگر کوئی موجودہ دور میں کہتا ہے میں شیعہ ہوں تو اس سے مراد کونسا شیعہ ہوگا؟



 

تیکھے سوالات ، میٹھے جوابات

 

شیعہ مناظر: تشیع ہونا بری بات ہے؟

 

سُنی مناظر: بلکل نہیں بخاری میں شیعہ راوی ہیں، جو میں نے اصول پیش کیا ہے اس کو ہاتھ لگاؤ۔

 

شیعہ مناظر: امام حاکم نیشاپوری شیعہ تھے۔ 

 

سُنی مناظر: یہ آپ سچی میں باتیں کررہے ہو یا مذاق کررہے ہو۔ بس علمی لیاقت اتنی ہے تمہاری؟

 

شیعہ مناظر: کیا امام حاکم بدعتی تھے؟

 

سُنی مناظر: میں نے کب کہا کہ شیعہ ہونا جرح ہے عقل سے پیدل ہیں؟ جب بخاری میں راوی ہیں تو بس انتہاء ہوگئی نا یا کچھ باقی رہتا ہے ؟ شیعہ ہونا بدعت  نہیں ہے۔ اصل بات ہے آپ کو سمجھنے کی لیاقت نہیں ہے قصور آپ کا بھی نہیں ہے۔

 

شیعہ مناظر: اس نکتے کی مزید وضاحت کریں۔ 

 

سُنی مناظر: مطلب شیعہ ہونا کوئی جرح نہیں ہے اگر جرح ہوتی تو بخاری شریف میں شیعہ کیوں موجود ہیں؟  ہماری بحث شیعہ راوی کی طرف سے اپنے مذہب کی تائید میں روایت کرنے پر  ہورہی ہے جو کہ درحقیقت بدعت ہے ۔ شاید آپ کو سمجھ نہیں آرہی۔ 

 

شیعہ مناظر : کیا فضیل بن مرزوق بدعتی تھا؟

 

سُنی مناظر: اچھا جی بدعتی نہیں تھا تو کیا گواہی والہ قصہ سنی مذہب میں ہے؟ یہ پورا قصہ شیعہ مذہب کا ہے اور وہ میں نے  شیعہ سنی کتب سے ثابت کیا ہے۔

 

شیعہ مناظر: فضیل بن مرزوق میں بدعت ثابت کی جائے؟

 

سُنی مناظر: بدعت ثابت کردی ہے ، کیونکہ گواہی والا قصہ شیعہ مذہب میں ہے نہ کہ سنی مذہب میں اور اس کی یہی بدعت تھی کہ نئی بات سنی مذھب میں ڈال رہا تھا کیا یہ کافی نہیں ہے۔

 

شیعہ مناظر کا شکوہ: شیعہ کتب سے فضول اسکینز بھیج رہے ہیں۔

 

سُنی مناظر: الزامی حوالے ہیں۔ الزامی حوالے کا تو پتہ ہے نا یا میں بتاؤں؟ میں نے پہلے سنی کتب سے فضیل بن مرزوق کو شیعہ ثابت کیا اور اس کہ بعد الزامی حوالہ شیعہ کتب سے بھی دیا اس پر حیران ہونے کی وجہ؟

 

شیعہ مناظر کی بوکھلاہٹ: سید خوئی رض کی کتاب سے اسکین پیش کیا کہ عطیہ اصحاب صادق ع میں سے تھا۔

 

سُنی مناظر: عطیہ نہیں فضیل، دیوار سے بات کررہا ہوں کیا!  بات فضیل پر ہوری ہے اور آپ نام عطیہ کا لے رہے ہو اصل میں میموری فل ہے نا اس لیے۔

 

شیعہ مناظر: ابوحنیفہ بھی اصحاب صادق میں سے تھا تو کیا وہ بھی شیعہ تھا؟ 

 

سُنی مناظر: اس کا جواب فتوی دارالعلوم سے دیتا ہوں قبول کرنا۔



 

https://darulifta-deoband.com/home/ur/History--Biography/40667

 

سوال نمبر: 40667

عنوان: كیا امام ابوحنیفہ اور دیگر ائمہ نے جعفر صادق سے علم حاصل كیا ہے؟



 

سوال:(۱)کیایہ صحیح ہے کہ امام ابو حنیفہ اور باقی تینوں آئمہ نے امام جعفر صادق سے علم حاصل کیا ہے؟ (۲) اور ہمیں جعفر صادق کے بارے میں کیا گمان رکھنا چاہیے ؟ (۳)کیا ان کے نام کے ساتھ امام کا لفظ استعال کر سکتے ہیں؟ (۴)شیعہ کہتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ امام جعفر کے شاگرد رہے ہیں آپ لوگ شاگرد کو مانتے ہو استاد کو نہیں تو اس کا کیا جواب دینا چاہیے ؟ (۵)کیا یہ بات صحیح ہے کہ کسی کو پیسے دیتے وقت بائیں ہاتھ سے دیں اور اور لیتے وقت دائیں ہاتھ سے لیں۔ اگر صحیح ہے تو صدقے یا کسی اور اچھے مقصد کے لیئے جو پیسے دئیے جائیں تو کیا وہ بھی بائیں ہاتھ سے دینے چاہیے ؟



 

جواب نمبر: 40667

 

بسم الله الرحمن الرحيم

 

فتوی: 1015-100/N=11/1433 (۱)

 

1۔امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور امام مالک رحمہ اللہ کے متعلق تو یہ بات صحیح ہے، لیکن امام شافعی رحمہ اللہ اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے متعلق صحیح نہیں، بلکہ صریح جھوٹ اور غلط ہے کیونکہ جعفر صادق کی وفات کے بعد دونوں کی ولادت ہوئی ہے، جعفر صادق رحمہ اللہ کی وفات 149ھ میں ہوئی اور امام شافعی رحمہ اللہ کی ولادت 150ھ میں او رامام احمد رحمہ اللہ کی 164ھ میں کذا فی کتب الرجال والتراجم۔

 

2۔اکثر ائمہ جرح وتعدیل اور محدثین نے انھیں ثقہ قرار دیا ہے اور یہ نہایت نیک وصالح اور زاہد تھے، اور ان کے بے شمار مناقب ہیں، البتہ ان کے بہت سے شیعہ شاگردوں نے ان کی طرف سے بہت سی گھڑی ہوئی بے بنیاد باتیں منسوب کردی ہیں اس لیے شیعوں کی روایات ان کے متعلق صحیح نہیں۔

 

3۔ جس معنی میں شیعہ فرقہ ان کے ساتھ امام کا لفظ استعمال کرسکتا ہے اس معنی میں ان کے ساتھ لفظ امام کا استعمال حرام اور گمراہی ہے، اور اگر کوئی جائز معنی مراد ہوں تب بھی ان کے ساتھ لفظ امام کا استعمال درست نہیں کیونکہ یہ لوگوں کے لیے اشتباہ کا باعث بنے گا اور نیز شیعہ فرقہ کے ساتھ تشبہ لازم آئے گا اور باعث اشتباہ امر اور تشبہ باہل البدع دونوں ہی سے بچنا واجب وضروری ہے۔

 

4۔حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ کے متعلق جو باتیں صحیح اور معتبر اسانید سے مروی ہیں وہ ہم اہل السنة والجماعت بھی قبول وتسلیم کرتے ہیں بلکہ امام بخاری رحمہ اللہ (الادب المفرد میں) امام مسلم، امام ترمذی، امام ابوداوٴد، امام نسائی اور امام ابن ماجہ وغیرہ جلیل القدر محدثین نے تو ان کی بہت سی روایات بھی نقل کی ہیں، ہاں البتہ شیعوں نے اپنی طرف سے ان کی طرف جو غلط باتیں منسوب کردی ہیں وہ ہم نہیں مانتے ہیں بلکہ شدت سے ان کا انکار کرتے ہیں۔

 

صفحہ 25 از 47