باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟ - سنی شیعہ…

باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 23 از 47

شاہ عبدالعزیز نے تحفہ اثناعشریہ میں باغ فدک کا ہبہ اور گواہ طلب کرنے کے واقعے کا انکار اس لئے کیا ہے کیونکہ اہلسنت کتب میں  یہ واقعہ صحیح روایات سے ثابت ہی نہیں ہے۔ ضعیف روایات اگر موجود بھی ہوں تو قابل حجت نہیں ہوتیں۔ ایسی روایات کا ہونا یا  نہ ہونا  برابر ہے۔

 

 

 

شیعہ مناظر: میں نے لعنت جھوٹوں پر کی ہے۔ شکایت کا مطلب آپ مان گئے شاہ عبد العزیز جھوٹا ہے۔بہت شکریہ



 

(شیعہ مناظر نے باقائدہ نام لیکر اہلسنت عالم کو جھوٹا کہا اور صاف نام لے کر لعنت بھی کی ہے۔ اوپر اسکرین شاٹ بھی دئے گئے ہیں اور سادگی دیکھیں کہ کس طرح معصوم بن رہا ہے۔ اہل تشیع اسی طرح عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔)



 

شیعہ مناظر: باقی روایت کی سند پر کلام آرہا ہے رجال سے ویسے ہی مجھے بہت محبت ہے۔ رٹا رٹایا کون؟ سب دیکھ سکتے ہیں کون موقع پر اصل کتابیں کھول کر حوالے بھیج رہا ہے۔ کون وہی ۱۰ سال پرانے بنے بنائے سکین چلا رہا ہے۔ بیٹا مطالعہ کرو بہت پٹو گے (علمی میدان میں) تم ورنہ۔ جھوٹوں پر خدا کی لعنت۔ عبد السلام ناصبی صاحب نے جھوٹ بولا تین حوالے دیے ہیں۔

 

1۔پہلا حوالہ دیا فیض الباری سے کہ بالکل ہی کمزور اور شاذ قول ہے جس میں احتمال ہی اتنے ہیں لہذا استدلال ہی نہیں بنتا

 

2۔ دوسرا جو پیش کیا وہ تو ہے ہی مبھم دوسرا اُدھر عالم اجتہاد کر رہا ہے کہ جناب زھرا س نے اس وجہ سے ایسا  کیا ہوگا  

 

جسکا  رد میں نے شہزادی س کا اپنا عمل دکھا کر کردیا کہ وہ  فدک کو بابا کی ملکیت سمجھ کر ہی ہبہ کا دعوی کر رہی ہیں کہ بابا رسول ص نے مجھے دے دیا۔ اسکے علاوہ کیا ہے آپ کے پاس ؟

 

فدک کی ملکیت پر دلائل:

 

1۔ حدیث رسول ص بسند حسن  پیش کی ہے کہ شہزادی س کو رسول ص نے باغ ہبہ کردیا اور یہ قضیہ شرطیہ ہے دینے سے ملکیت خود ثابت ہو جاتی ہے۔

 

2۔تقی عثمانی کا حوالہ دیا۔

 

3۔ بدائع واصنائع پیش کی۔

 

مختصر حدیث اور اقرار علماء سے استدلال پکڑا ہے۔

 

 چیلنج

 

حدیث لاؤ کے فدک رسول ص کی ملکیت نہیں تھا۔مولوی پر لعنت ۔ دکھاؤ کب کہا مولوی حجت نہیں ہے!تم پر تو حجت ہے، تم حنفی ہو پورا مذہب بابوں پر ہے۔ ابو حنفیہ کے بارے میں کیا خیال ہے؟

 

بیوقوف انسان جو میں دار العلوم دیوبند کا حوالہ دیا وہاں بھی انہوں نے    روایت سے استدلال کیا ہے ۔ ذاتی قول نہیں ہے  ، اتنا تو علم حاصل کرلو ذاتی قول اور روایت میں فرق کر سکو عجیب ۔ اب مزہ آئے گا رجال کا پنگا لیا میرے ساتھ اب میں بتاؤں گا ، آجاؤ سکھاؤں تم کو رجال۔ہم ان مراحل سے گزریں گے تاکہ معاملہ بالکل واضح ہو جائے۔

 

1۔فضیل بن مرزوق کی توثیق 

 

2۔فضیل میں تشیع تھی؟

 

3۔تشیع سے مراد کیا ہے؟

 

4۔فضیل میں بدعت کیا تھی؟

 

5۔ کیا فضیل پر اس اصول کا اطلاق ہوتا ہے؟

 

فضیل بن مرزوق کی توثیق

 

 





 

امام ذہبی نے الکاشف میں فائنل حکم اس راوی پر جو لگایا ہے وہ  ثقہ کا ہے۔

 

لہذا *فضیل بن مرزوق * بالکل ثقہ راوی ہے ۔



 

فضیل میں تشیع تھی؟

 

اول) پہلے تو ہمیں دیکھنا ہوگا علماء رجال *تشیع سے مراد* کیا لیتے تھے۔

 

دوم) تشیع کیا کوئی بری چیز تھی؟

 

  علمائے رجال کے نزدیک تشیع کی تعریف 







 

امام ابن حجر کہتے ہیں تشیع (شیعہ) سے مراد یہ ہے کہ ایک بندہ جناب عثمان پر امام علی ع کو فضیلت دے یا شیخین کو مولا علی ع سے افضل سمجھے۔ اسکو علمائے رجال تشیع کہتے ہیں۔اس سے کہاں  ثابت ہوتا ہے فضیل بن مرزوق موجودہ شیعہ تھا جو شیخین سے اظہار بیزاری اختیار کرتا تھا؟ عجیب جہالت ہے۔



 

تشیع ہونا بری بات ہے؟

 

قارئین تشیع تو انکے معتبر علماء میں اور صحابہ و تابعین میں بھی تھے۔ ان سے گزارش ہے ہمت کرکے اُن کو بدعتی کہیں۔

 

*امام حاکم نیشاپوری شیعہ تھے*



 

 

 

 





 

جی جناب تو کیا کہیں گیں امام حاکم بدعتی تھے؟ ٹکڑے لینے کے لیے علی معاویہ کو بلا لیا ہے۔



 

صحابہ رض میں تشیع تھی

 

 صحابی رسول جناب ابوطفیل رض بھی شیعہ تھے ۔

 

 





 

 استدلال

 

اگر شیعہ ہونا بدعت ہے تو یہاں لکھے عبد السلام ناصبی کہ *صحابہ اور علماء بدعتی تھے* (معاذ اللہ) پھر بات آگے چلے گی ورنہ اُس سے پہلے یہ اصول پیش کرکے جہالت نہ دکھائے۔



 

کیا فضیل بن مرزوق پر اس اصول کا اطلاق ہوتا ہے؟

 

بالکل نہیں۔ فضیل بن مرزوق بدعتی نہیں تھا اگر بدعتی ہوتا تب دیکھتے ۔ آپ نے فضول میں سکین لگا کر ڈرامے بازیاں کی ہیں۔



 

اہلسنت مناظر نے سُنی و شیعہ کے ہاں متفقہ اصول دکھا کر واضح کیا کہ راوی ثقہ ہونے کے باوجود اپنے مذہب کی تائید میں روایت کرے گا تو قبول نہیں کی جائے گی۔ شیعہ مناظر ان دلائل کا رد نہیں کر سکا اور یہ ممکن بھی نہیں تھا کیونکہ خود اہل تشیع کے ہاں کئی سُنی راوی ثقہ ہیں، لیکن ان راویوں کی ایسی روایات جو شیعیت کے مسلمہ نظریات کے خلاف ہوں تو اسی اصول کے تحت رد کی جاتی ہیں ۔

 

شیعہ مناظر: 

 

مطالبہ: فضیل بن مرزوق میں بدعت ثابت کی جائے ورنہ یہ اصول کسی فائدے کا نہیں۔جہالت کا عالم یہ ہے کہ شیعہ کتب سے اصول حدیث بلاوجہ پھینکنا شروع کردیے ہیں، جس کا کوئی تعلق واسطہ ہی نہیں۔



 

شیعہ مناظر کی دلیل سے براہ راست اس اصول کا تعلق ہے، لیکن شیعہ مناظر کو بداخلاقی سے فرصت ملتی  تو اس اصول پر غور و فکر بھی کرتے!



 

شیعہ مناظر: یہ اصول اور اسکین تمہارے کسی کام کے نہیں کیونکہ یہ ہمارے اصول ہیں لہذا انکا اطلاق شیعہ کتب اور احادیث پر ہوگا نہ کے تمہاری کتب اور احادیث پر ۔سکین دینے سے پہلے دیکھ لیا کرو بیوقوف انسان۔



 

اہل سنت مناظر نے دونوں فریقین کی کتب سے یہ اصول دکھایا۔ سُنی و شیعہ علماء دونوں ہی اس اصول پر عمل بھی کرتے ہیں۔اس موقعہ پر  شیعہ مناظر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے تھے اسی وجہ سے  ذاتیات پر اتر آئے۔



 

 باقی فضیل بن مرزوق بدعتی ہی نہیں بات کرنے کا فائدہ ہی نہیں

 

سید خوئی رض کی کتاب  سے سکین پیش کیا کہ عطیہ اصحاب صادق ع میں سے تھا۔

 

  اس سے ثابت ہوتا ہے وہ شیعہ تھا، پھر تو نعمان بن ثابت ابوحنیفہ بھی شیعہ ہوگیا۔سید خوئی رح نعمان بن ثابت ابو حنیفہ کے بارے میں لکھتے ہیں

 

اصحاب صادق ع میں تھا



 

ابو حنیفہ بھی شیعہ ہوگیا؟؟؟ بیوقوف انسان مولا ع کے اصحاب میں تمام مذہب اور طبقے کے لوگ آتے تھے۔



 

شیعہ مناظر:  میں نے  گواہ  والی  بات پرتفسیر القمی سے صحیح السند روایت پیش کی ہے۔   

 

جھوٹوں پر خدا کی لعنت





 

صفحہ 23 از 47