باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟ - سنی شیعہ…

باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 17 از 47

شیعہ مناظر: فدک رسول ﷺ  کی ملکیت تھا تو ہبہ کیا۔ نبی کسی اور کی چیز ہبہ کیسے کر سکتے ہیں ؟ اس لئے فدک کا ہبہ ہونا ثابت ہوگیا تو اس سے فدک کا ذاتی ملکیت ہونا بھی ثابت ہوجائے گا۔

 

مثال: میرے پاس کزن کا iphone 8 ہو ، کیا میں آپ کو دے سکتا ہوں؟ جب تک چیز میری نہیں ہوگی ، میں کسی اور کو کیسے دوں گا؟ اس لئے فدک کا ہبہ کرنا ہی نبی کی ذاتی ملکیت کی واضح دلیل ہے۔

 

سُنی مناظر:  کوئی آپ سے پوچھے کہ آپ نے یہ فون کہاں سے لیا ہے تو آپ کہوگے مجھے کزن نے دیا ہے اور یہ دلیل ہے میرے پاس اب یہ میری ملکیت ہے۔ اگر وہ فون ہی آپ کے کزن کا نہ ہو تو؟ 

 

آپ کو پہلے دلیل دینی ہوگی کہ فون واقعی کزن کا ہی ہے، اس کے بعد کزن آپ کو دے تو یہ اس کا اختیار ہے۔ اگر بالفرض وہ فون کزن کا تھا ہی نہیں تو لوگ آپ پر ہنسیں گے کہ فون تو کزن کا تھا ہی نہیں پھر آپ کو کیسے دے سکتا ہے۔ 

 

شیعہ مناظر:  میرے عزیز، جب ایک چیز میری ملکیت ہی نہیں تو میں آگے کیسے دوں گا؟؟؟؟میں پاگل ہوں کسی کی چیز کسی کو دے دوں؟ اسی طرح رسول ص کے بارے میں گمان کرنا کہ کسی اور کی چیز جو ملکیت نہیں تھی کسی اور کو دے دی یہ محض جہالت ہے۔

 

سُنی مناظر: یہی تو سمجھا رہا ہوں ایک چیز رسول اللہ ص کی ملکیت ہی نہیں تو وہ سیدہ فاطمہ رض کو کیسے دے سکتے ہیں۔ 

 

اگر فدک ذاتی ملکیت تھی تب ہوسکتا ہے۔

 

شیعہ مناظر: میرا پوائنٹ بھی یہی ہے اگر فدک ملکیت نہیں تھا تو ہبہ کیسے کردیا عزیز؟ جب ہبہ ثابت ہوگیا تو ملکیت تو خود بخود ثابت ہوجائے گی ۔

 

سُنی مناظر: مطلب کسی چیز کا ہبہ پہلے ہوتا ہے ملکیت سے؟

 

شیعہ مناظر: ایک چیز کا ہبہ ہونا  اسی پر دلالت کرتا ہے کہ وہ چیز ملکیت میں تھی۔

 

سُنی مناظر: ہماری گفتگو کہ تین جز ہیں۔

 

1۔ فدک خالص رسول اللہ ﷺ  کی ملکیت تھی۔

 

2۔  رسول اللہ ﷺ  نے سیدہ فاطمہ رض کو ہبہ کیا۔

 

3۔  رسول اللہ ﷺ  کہ بعد حضرت ابوبکر صدیق  نے فدک کو ضبط کرلیا جس پر سیدہ فاطمہ  ان سے ناراض ہوئیں۔

 

آپ سب سے پہلے فدک کو نبی کی ذاتی ملکیت ثابت کریں۔ آپ کی یہ پریشانی بھی دور ہوجائے گی، پھر ہم دیکھیں گے کہ رسول اللہ ﷺ نے فدک سیدہ  کو دیا یا نہیں دیا۔ آخر میں سیدہ  کی ناراضگی پر الگ سے گفتگو ہوگی۔ انشاء اللہ

 

شیعہ مناظر: کیا ہبہ کرنا ملکیت کی دلیل  نہیں ہے؟ ذرا اس پر روشنی ڈالیں نبی کی طرف سے فدک کا ہبہ کرنا اگر ثابت ہو جائے تو ملکیت خود بخود ثابت کیوں نہیں ہوتی؟

 

سُنی مناظر: ٹھیک ہے آپ کسی بھی طرح فدک کو ذاتی ملکیت ثابت کریں۔  

 

شیعہ مناظر: میں پھر فدک کو ہبہ کے ذریعے نبی کی ملکیت ثابت کرنا پسند کروں گا کیونکہ شہزادی س کو دینا ہی دلیل ہے کہ فدک نبی کی ملکیت تھا۔ آپ ہبہ ہونا رد کردیں سب رد ہو جائے گا۔

 

 سُنی مناظر: مطلب یہ ضروری نہیں کہ فدک نبی کی ملکیت تھا یا نہیں بس ہبہ ثابت ہونا ضروری ہے؟

 

شیعہ مناظر: مجھے ایک بات کا جواب دیں۔ ذات رسول ﷺ  کی ہے۔فدک اگر رسول ﷺ  کی ملکیت نہیں تھا بلکہ کسی اور کی چیز تھی تو کسی اور کی چیز رسول ﷺ  کیسے ہبہ کرسکتے ہیں؟ اس لئے اگر ہبہ ثابت ہوگیا تو ملکیت بھی ثابت ہو جائے گی۔ آپکا اعتراض باطل ہے بالکل۔  ورنہ معاذ اللہ کسی غیر کی چیز کسی  اور کو دے کر رسول ﷺ  خیانت نہیں کر سکتے۔ معاذ اللہ

 

سُنی مناظر: فدک کا نبی کی ذاتی ملکیت کیسے ثابت ہوگا۔ اگر آپ کسی کو چیز دیتے ہو تو سب سے پہلے وہ آپ کی ملکیت میں ہونا شرط ہے یا جس کو دے رہے ہو اس کی ملکیت ہونا ضروری ہے؟

 

شیعہ مناظر: رسول ﷺ نے فرمایا

 

”لَا اِیمانَ لِمَنْ لا أ مانةَ لَہ، وَلَا دِینَ لِمَنْ لَا عَہْدَ لَہ

 

آپ کی بات درست نہیں، یہاں معاملہ خالص رسول ﷺ  کا ہے۔اس پر آپ کو دلیل دیتا  ہوں۔

 

سُنی مناظر: ملکیت رسول ﷺ پر دلیل دے رہے ہیں؟

 

 شیعہ مناظر: کچھ چیزیں اللہ و رسول ﷺ کے ساتھ مخصوص ہوتی ہیں عام بندے پر اطلاق ہونا لازم نہیں۔

 

سُنی مناظر: مطلب دوسروں کا مال کسی اور کو دینا رسول اللہ ﷺ  کہ لیے خاص تھا نعوذباللہ؟

 

شیعہ مناظر:  یہ تو آپکی سوچ ہے جس کو میں کب سے غلط کہہ رہا ہوں۔ آپ  توہین رسول کر رہے ہیں ،جبکہ رسول ﷺ نے فرمایا لَا اِیمانَ لِمَنْ لا أ مانةَ لَہ، وَلَا دِینَ لِمَنْ لَا عَہْدَ لَہ

 

سُنی مناظر:  سب سے پہلے فدک کو ذاتی ملکیت ثابت کریں تو بات کو آگے لے چلے؟

 

شیعہ مناظر: فدک ہبہ ثابت ہونا ہی دلیل ہے رسول ﷺ  نے جب شہزادی س کو عطا  کیا تو اسی وجہ سے عطا کیا کہ اُن کی ملکیت تھا ورنہ  غیر کی چیزدینا تو معاذ اللہ امانت میں خیانت ہے۔

 

سُنی مناظر: فدک نبی کی ملکیت ہی نہیں تو کیسے دے سکتے ہیں؟

 

شیعہ مناظر: یہی سمجھا رہا ہوں اگر ثابت ہوگیا تو واضح ہو جائے گا کہ نبی کی ہی ملکیت تھا۔

 

سُنی مناظر: ثابت کریں فد کو ذاتی ملکیت ۔ بسم اللہ کریں پہلے خاص خاص کا رٹہ لگارہے تھے وہ ختم ہوگیا؟

 

شیعہ مناظر: بس پھر وہ کسی غیر کا حق شہزادی س کو ھبہ کیسے کر سکتے ہیں؟؟؟؟؟

 

سُنی مناظر: ہبہ بعد کا مرحلہ ہے پہلے ملکیت ثابت کریں۔



 

شیعہ مناظر: آپ نے کہا ملکیت کسی بھی طریقے سے ثابت کروں۔اگر فدک کا ہبہ ثابت ہوگیا تو لازم ہے وہ نبی کی ملکیت تھی اسی وجہ سے ہبہ کیا کیونکہ رسول ﷺ  کسی غیر کی چیز کسی اور کو نہیں دے سکتے۔ اگر ہبہ ثابت نہ ہوا  تو واضح ہے ملکیت نہیں تھا۔

 

سُنی مناظر: مجھے معلوم ہے آپ کو کیا تکلیف ہے۔اس لیے میں نے آپ کو کہا تھا صرف دو تین اسکینز جمع کرنے سے کوئی مناظر نہیں بن جاتا۔

 

شیعہ مناظر: فدک کو نبی کی ملکیت ہبہ کے ذریعہ ثابت کروں گا ۔خود آپ نے کہا جیسے مرضی ثابت کرو اب فرار ہو رہے ہیں۔

 

سُنی مناظر: جیسے مرضی لفظ ملکیت ثابت کرو ، اب بھی میں قائم ہوں آپ تھوڑی تکلیف کرو۔

 

شیعہ مناظر:  ہبہ کے ذریعہ ملکیت ثابت کروں گا۔

 

سُنی مناظر:  مطلب فدک کو نبی کی ذاتی ملکیت ثابت نہیں کرسکتے ؟

 

شیعہ مناظر:  اگر نبی کی طرف سے سیدہ کو باغ فدک ہبہ کرنا ثابت ہوگیا  تو  ملکیت خود بخود ثابت ہو جائے گا۔

 

 رسول ﷺ  صادق و امین ہیں،کسی غیر کا حق کسی اور کو دے ہی نہیں سکتے۔ شہزادی س کو  ہبہ کرنا  ہی دلیل ہے کہ وہ ملکیت رسول ﷺ  تھا۔

 

سُنی مناظر:  ٹھیک ہے جس طرح چاہیں ، فدک کا نبی کی ملکیت ہونا ثابت کریں۔  

 

صفحہ 17 از 47