باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟ - سنی شیعہ…

باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 16 از 47

2۔ فدک کے ہبہ والی روایت میں ایک راوی فضیل بن مرزوق تھا  جو  شیعہ ہے ۔ ہبہ والی وات  اپنے مذہب کی تائید میں بیان کررہا ہے جو کہ سنی و شیعہ  مسلمہ اصول کے مطابق قابل قبول نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اگرچہ فضیل بن مرزوق ثقہ اور صحیح مسلم کا راوی ہے ، میں اسی راوی پر جرح مفسر بھی پیش کرچکا ہوں ،جبکہ شیعہ مناظر نے اس راوی  کی تعدیل پیش کی ۔ جرح و تعدیل کے اصولوں کے مطابق جرح کے سامنے تعدیل کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ خود شیعہ مناظر کے اسکینز  سےبھی دکھادیا ،  ان کے  پیش کیے ہوئے اسکین میں  بھی مذکور ہے کہ جرح مطلق قابل قبول ہے۔

 

3۔ گواہ  والی  روایت کا  رد صرف اہلسنت کتب سے نہیں بلکہ شیعہ کتب سے بھی میں نے پیش کیا جس پر شیعہ مناظر صرف  بدگوئی کرتا رہا لیکن  کوئی  علمی جواب نہیں دیا۔

 

4۔ دوران مناظرہ شیعہ مناظر نے اپنے خود مقرر کی گئی شرائط   کو   بھی بار بار توڑ ا۔

 

 5۔میں نے ثابت کیا کہ نہ صرف اہلسنت بلکہ فضیل بن مرزوق   کا شیعہ ہونا  خود شیعہ کتب میں  بھی مذکور ہے۔

 

6۔اہلسنت و اہل تشیع کے ہاں متفقہ طور پر تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ بدعتی کی وہ روایت جو اس کے مذہب کی تائید میں ہو وہ قابل قبول نہیں کی جاتی۔

 

ان تمام دلائل و نکات کی روشنی میں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ شیعہ مناظر اپنے دعوے پر کوئی مضبوط دلیل نہیں رکھتا۔ باغ فدک کے معاملے میں اہل تشیع  کا مؤقف باطل اور اہلسنت مؤقف ہی حق ہے۔

 

والسلام علیٰ من اتبع الھدیٰ







 

فضیل بن مرزوق کے متعلق مزید تفصیل اور  سنی و شیعہ کتب سے اضافی اسکین



 

 1۔ راوی فضیل بن مرزوق شیعہ تھا  لیکن ثقہ ، ثبت اور صالح تھا ۔ اس  کی توثیق کئی محدثین نے کی ہے ۔  متشدد امام ابن حبان نے اسکو ثقات میں ذکر کیا اور یہ بھی کہا ہے کہ غلطی بھی کر جاتا تھا ،خاص طور پر عطیہ سے موضوع روایت مروی ہیں۔ مسند ابی یعلیٰ میں ہبہ والی روایت بھی فضیل بن مرزوق نے عطیہ سے لی ہے۔





 

 











 

   



 

سنی وشیعہ مناظرہ

 

تحریر و ترمیم ممتاز قریشی

 

سنی لائبریری ڈاٹ کام

 

سنی وشیعہ مناظرہ



 

اہل سنت مناظر:علی حیدر (عبدالسلام)

 

اہل تشیع مناظر: سید الحسینی (سید معیز)





 

 

 

 









 

فہرست

































 

سُنی و شیعہ مناظرہ

 

باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟

 

اہلسنت مناظر: علی حیدر

 

اہل تشیع مناظر: سید الحسینی (سید معیز)

 

تاریخ: 1، 2  مئی 2021 (واٹس آپ گروپ شیعہ سُنی بحث مباحثہ)



 

ابتدائی گفتگو:

 

سُنی مناظر:  سب سے پہلے فدک  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاص ملکیت ثابت کریں اس کے بعد ہبہ پر بات ہوگی۔

 

جب باغ فدک نبی کی ذاتی ملکیت ثابت ہوگا تو پھر نبی کی طرف سے سیدہ فاطمہ کو ہبہ کرنا بھی ثابت ہوسکتا ہے ورنہ دعویٰ ہی باطل ہے۔ باغ فدک کو سیدہ فاطمہ کا حق ثابت کرنے کے لئے پہلے ذاتی ملکیت ثابت کرنا ہوگا اس کے بعد ہبہ اور میراث کی باری آتی ہے۔ سیدہ فاطمہ کی ناراضگی پر بھی گفتگو ہوگی کہ آپ ناراض کس بات پر ہوئیں حدیث رسول ص پر  یا ذات صدیق پر؟

 

شیعہ مناظر:  ملکیت سے مراد کیا لیتے ہیں؟ بقول آپ کے فدک رسول ﷺ  کا تھا ہی نہیں؟ اس کی وضاحت کردیں۔

 

سُنی مناظر:  ایک ملکیت پر قبضہ دو طرح سے ہوتا ہے ۔ 

 

1۔ بطور سنبھالنا ، متولی ہونا۔

 

2۔ ملکیت خاص یعنی ذاتی ملکیت۔  

 

آپ کیا ثابت کروگے؟

 

شیعہ مناظر: فدک سیدہ  فاطمہ کا حق تھا ، اسے گفتگو میں ثابت کروں گا ۔ سیدہ فاطمہ  ذات صدیق پر ناراض ہوئیں کیونکہ ان کا حدیث کہنا خود شہزدی س کی توہین ہے کہ معاذ اللہ وہ اپنے بابا ع  کی حدیث سن کر ناراض ہوئیں۔ بیشک باغ فدک رسول ﷺ  کا خاصہ تھا، نبی کی مرضی تھی جو چاہیں کریں، مکمل اختیار رکھتے تھے۔

 

سُنی مناظر: میں ابھی فدک کے حق ہونے پر گفتگو نہیں کر رہا  اور  نہ آپ سے اس کے متعلق سوال پوچھا ہے، میں صرف یہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ  

 

1۔ فدک نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نبی سنبھالنے کی حیثیت سے تھا۔

 

2۔ کیا سیدنا  صدیق اکبر نے کوئی ذاتی بات کی تھی یا  حدیث رسول ﷺ سنائی تھی؟

 

3۔ دوسری بات وہ حدیث جو سیدنا صدیق اکبر رض نے بیان کی وہ سچی تھی یا جھوٹی؟

 

شیعہ مناظر: فدک رسول ﷺ  کا  خاصہ تھا ! لگتا ہے الفاظ کے معنی بھی آپ کو پڑھانے پڑیں گے۔

 

سُنی مناظر: دوبارہ پوچھ رہا ہوں پورا جواب دیں؟ فدک ذاتی ملکیت یا  بطور سنبھالنے کہ نبی کے پاس تھا۔

 

شیعہ مناظر: نبی جو مرضی کریں، مکمل اختیار ہے۔ یہ پشتو ہے فارسی ہے یا کیا ہے؟

 

سُنی مناظر: مطلب ذاتی ملکیت تھا؟

 

شیعہ مناظر: سنبھالنا  خاصہ کے معنی میں کیسے آتا ہے یہ تو بتائیں؟

 

سُنی مناظر: وہ میں ثابت کروں گا بے فکر ہوجائیں۔

 

شیعہ مناظر: باغ فدک رسول ﷺ  کا خاصہ تھا  جو مرضی کریں اس پر مکمل اختیار رکھتے تھے ۔

 

سُنی مناظر: میں بار بار ذاتی ملکیت کہ بارے میں پوچھ رہا ہوں۔ کیا آپ کو بات سمجھ نہیں آرہی؟

 

شیعہ مناظر: بھائی جب ایک بندہ  مالک نہیں اُسکا تو اُسپر اختیار کیسے رکھ سکتا ہے؟ آپ کی عقل کام کرتی ہے یا نہیں؟

 

سُنی مناظر: گھما پھرا کر بات کرنے کہ عادی ہو؟ دوٹوک کہہ دیں کہ فدک نبی کی ذاتی ملکیت تھی۔ آپ صاف صاف کہہ دیں کہ نبی کی ذاتی ملکیت تھی اور میں ثابت کروں گا۔ 

 

شیعہ مناظر: گھمانا پھرانا تمہارا کام ہے۔ فدک رسول ﷺ  کو اللہ نے عطا کیا تھا اُن کا خاصہ تھا۔ اب نبی جو مرضی کریں۔

 

سُنی مناظر: میں سیدھا اور سادہ سوال کررہا ہوں۔ باغ فدک کا سب سے پہلے ذاتی ملکیت ہونا ضروری ہے پھر ہی ہبہ دیا جاسکتا ہے، اگر ایک چیز ملکیت ہی نہیں تو ہبہ کا دعوی ہی باطل ہوجاتا ہے، آپ کہو کہ فدک نبی کی ذاتی ملکیت تھی اور وہ میں ثابت کروں گا۔ کیا میرا یہ مطالبہ غلط ہے؟

 

شیعہ مناظر: اچھا  بھائی ملکیت تھا، آگے چلو، لیکن یہ یاد  رہے فدک  مال فئے تھا۔



 

سُنی مناظر:  لفظ خاصہ کی بھی وضاحت کریں۔ اس سے کیا مراد ہے۔ بطور سنبھالنے کہ یا بطور ذاتی ملکیت؟ کیونکہ میں دلائل سے ثابت کروں گا کہ خاصہ بطور سنبھالنے کہ بھی استعمال  ہوتا ہے۔

 

چلیں گفتگو شروع کریں۔ فدک کے ذاتی ملکیت ہونے پر دعوی پیش کریں۔ 

 

شیعہ مناظر: میں فدک کا ہبہ ہونا ثابت کروں گا، کیونکہ فدک رسول ﷺ  کی ملکیت تھا تو سیدہ فاطمہ کو ہبہ کیا۔ کسی اور کی چیز نبی کیسے ہبہ کر سکتے ہیں ؟

 

سُنی مناظر: صرف آپ کے کہنے سے فدک ذاتی ملکیت ثابت ہوگئی؟

 

صفحہ 16 از 47