باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟ - سنی شیعہ…

باغ فدک (مال فئے) نبی کی ذاتی ملکیت تھا یا نہیں؟

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صفحہ 13 از 47

1۔ امام مسلم ؒ کا اس سے روایت لینا اس کہ ہرگز منافی نہیں کہ اس پر جرح مفسر ہے اور وہ شیعہ ہے اور وہ اپنے مذھب کی تائید میں روایت کررہا ہے۔۔ اگر بات روایت لینے کی ہے تو امام بخاری ؒ نے بھی شیعہ راویوں سے روایت لی ہے کتنی بار کہہ چکا ہوں آپ کی کھوپڑی میں یہ بات نہیں گھس رہی۔

2۔ توثیق کی جرح کہ سامنے کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ پھر بھی جرح تعدیل پر مقدم ہوگی۔

شیعہ مناظر: فضیل بن مرزوق کی بدعت کا جواب ابھی تک نہیں دیا۔

سُنی مناظر: بدعت کی معنیٰ کیا ہے ؟ کچھ سمجھ  بھی رہے ہو یا فضول میں وقت ضائع کررہے ہو۔ بدعت یعنی نئی چیز اور نیا مسئلہ ایجاد کرنا اور اس نے یہ مسئلہ اپنی طرف سے نیا ایجاد کیا ہے ،  جو شیعہ مذہب کی تائید کرتا ہے اور سنی مذہب کے بلکل ہی خلاف ہے۔

اللہ اکبر ‍! جو اپنے مذھب کی تائید میں ہو ٹائم پاس بندے بات سمجھ نہیں آرہی کیا۔

اس روایت میں کونسی تائید کی ہے شیعہ مذھب کی بتاؤ ذرا؟اس سے معلوم ہوا کہ موجودہ شیعہ اور ان   شیعہ راویوں میں فرق تھا۔ اس دور میں سب خود کو شیعہ کہلاتے تھے،اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اثناعشریہ شیعہ تھے،  جب آپ جیسے شیعہ  پیدا ہوئے تو سب نے شیعہ کہلوانا چھوڑ دیا۔ 

  فضیل  بن مرزوق کے نزدیک افضل ابوبکر و عمر

 کریں میموری صاف آپ نے اپنا وقت پورا جو کرنا ہے اور رٹہ بھی ختم کرنا ہے چاہے بات بنے یا  نہ بنے۔

اس دور میں شیعہ مذہب باقاعدہ  گھڑا نہیں گیا تھا۔  اس لئے شیعہ  اثناعشریہ کے موجودہ عقائد کے خد وخال کسی کو معلوم ہی نہیں تھے ۔

شیعہ مناظر کا مطالبہ : فضیل بن مرزوق کو شیعہ اثنا عشریہ ثابت کیا جائے۔

سنی مناظر: مطلب آپ کہ نظریہ کے مطابق امام جعفر صادق ؒ شیعہ اثناعشریہ اور رافضی نہیں تھے

  شیعہ مناظر کی طرف سے مقالات (زبیر علی زئی) سے بدعتی راوی کی روایت کو قبول کرنے  کا بچگانہ ضد

سنی مناظر: پتہ بھی ہے میں دیوبندی ہوں اور دلیل ایک غیر مقلد کی دیرہے ہو یہ آپ کی پریشانی کا حال ہے

اس اسکین پر میں نے ایک شیعہ کو اچھا خاصہ رگڑا دیا تھا اب آپ بھی تیار ہوجاؤ۔ اگر یہ اسکین صاف ہے تو پرسنل میں بھیج دیں اگر نہیں تب بھی کوئی مسئلہ نہیں؟

اس میں تین حق مذکور ہیں رسول اللہﷺ کہہ

1۔ ہبہ 

2۔ مال فئے

3۔خمس خیبر 

میں نے آسانی کے لئے highlight کردیا ہے

احدھا ماوھب له صلی اللہ علیہ وسلم وذٰلک وصیة......الخ وکان ھٰذا لمکا له صلی اللہ علیہ وسلم۔

ترجمہ:  ان میں سے پہلا وہ ہے جو رسول اللہ ﷺ کو ہبہ کیا گیا، وہ ہبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملک ہوا۔ 

2۔  الثانی حقه من الفئی من ارض بنی النضیر حین اجلاھم الخ...کان خالصا له 

ترجمہ: دوسرا حق مال فئے میں سے تھا جو بنو نضیر سے بغیر قتال کہ رسول اللہ ﷺ کو ملا وہ خالص رسول اللہ ﷺ  کا تھا۔

3۔  الثالث سہمه من خمس خیبر وماافتتح فیھا الخ.....فکانت ھذہ کلھا ملکا لرسول اللہ ص خاص

ترجمہ: تیسرا خمس خیبر میں سے حصہ اور وہ جس کو فتح کیا ، یہ سب رسول اللہ ﷺ  کی ملکیت تھی۔

اس میں تین باتیں مذکور ہیں۔

 پہلا : ہبہ جو رسول اللہ ﷺکی ملکیت ہے ،۔

 دوسرا : مال فئے جو رسول اللہ ص کہ لیے خاص تھا۔

تیسرا : خمس خیبر میں سے رسول اللہ ﷺ کا حصہ بھی  خاص  نبی کی ذاتی ملکیت ہے۔

یہ ہے اس حوالے کی حقیقت جس کو شیعہ مناظر نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ جناب جن سے آپ حوالے پرسنل میں لے رہے ہو ان سے پہلے پوچھ لیا کریں کہ اس میں لکھا کیا ہے۔

اس میں نبی کی  ملکیت دو چیزوں کو کہا گیا ہے۔ ایک ہبہ، دوسرا خمس خیبر، باقی جو مال فئے ہے۔ جس پر ہماری بحث چل رہی ہے، اس کے لیے صرف لفظ خاص آیا ہے نہ کہ ملکیت جس کو اب تک جناب ثابت نہیں کرسکا۔اب میری موصوف سے گزارش ہے کہ آپ کی آخری ٹرن ہے کوئی نیا حوالہ پیش نہ کیجئے گا۔آپ نے پہلے بھی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ اب آپ نے صرف میرے استدلال کا جواب دینا ہے اور میرے پیش کیے ہوئے حوالوں پر تبصرہ کرنا ہے۔

گفتگو ختم ہونے کے بعد بھی شیعہ مناظر آخری ٹرن کے بجائے سنی مناظر سے سولات اور وضاحتیں  پوچھتے رہے۔

شیعہ مناظر: فضیل بن مرزوق مطلقعا ضعیف راوی ہے؟ یا  فقط اس اصول کی بنا پر مخصوص روایت میں ضعیف ہے۔

1۔یہاں دو باتیں ہیں امام مسلم نے ضعیف راوی سے صحیح میں روایت لی

2۔ راوی ثقہ ہے اُس اصول کی وجہ سے مخصوص روایات ضعیف ہونگی؟

سنی مناظر: چلیں تسلی کے لیے جواب دیتا ہوں، ورنہ آگے تم نہیں چل سکوگے ، ہر ایک محدث کہ  حدیث لینے کے    اور جرح و تعدیل کے اپنے اصول و  ضوابط ہوتے  ہیں ۔ مثلا جیسے آپ نے ابن حبان کے بارے میں کہا کہ وہ متساہل /متشدد  تھے ۔ امام مسلمؒ  نے فضیل بن مروق سے اپنے اصول و ضوابط کہ تحت  روایت لی ہے   اور ویسے ہی دوسرے محدثین نے  اپنے اصول و ضوابط کے تحت اس پر  جرح کی ہے ۔ضروری نہیں کے  ایک راوی کو سب  محدثین ضعیف کہیں یا سب ثقہ کہیں کیونکہ ایک محدث ایک راوی کو ثقہ کہتا ہے تو دوسرا ضعیف کہتا ہے تو ہر ایک اپنے اصول اور شرائط کہہ تحت حکم لگاتا ہے۔

 شیعہ مناظر: آپکے بقول جرح مفسر آگئی اب یہ راوی مطلقا    مردود ہوگیا ہے ؟

سنی مناظر: مطلب ضروری ہے کہ تمام محدثین ایک راوی کے بارے میں ایک ہی رائے رکھیں؟ فضیل بن مرزوق کو سب ضعیف قرار  دیں؟

شیعہ مناظر: بقول آپ کے جس راوی پر جرح مفسر ہو وہ مطلقا  مردود ہوگیا؟ اس منطق کے مطابق فضیل بن مرزوق   کی سب روایات مردود ہو جائیں گی کیونکہ وہ مطلقعاء سب روایات میں ضعیف ہوگیا۔جرح مفسر (آپکے بقول جو ہے ) وہ تعدیل پر مقدم آگئی۔ اور نتیجہ یہ نکلا یہ راوی بالکل کچرا اور مردود ہے۔

سنی مناظر: چلیں یہ بتائیں۔ کوئی راوی ضعیف کیسے بنتا ہے؟ یعنی راوی پر حکم ضعف کب لاگو ہوگا؟ 

شیعہ مناظر: جب راوی کی عدالت ساقط ہوجائے، یا اس کا حافظہ خراب ہوجائے۔

سنی مناظر: کسی راوی کے بارے میں یہ نتیجہ کیسے نکلے گا؟   یعنی آپ کے نزدیک عدالت ساقط  ہو یا سب کے نزدیک؟

شیعہ مناظر: اس راوی فضیل بن مرزوق کے متعلق کیا حکم ہے؟  مکمل ضعیف ہے، تمام روایات مردود ہیں؟ فائنل بتاؤ۔

صفحہ 13 از 47