مختلف اہل تشیع علماء سے ابن سبا پر نامکمل گفتگو (اسکرین…

مختلف اہل تشیع علماء سے ابن سبا پر نامکمل گفتگو (اسکرین شاٹس)

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 3

2: مدعی کے دعوی کی روشنی میں دلائل پیش کئے جائیں گے کہ ان تمام عقائد کا موجد عبداللہ ابن سبا یہودی ہے۔ 

گفتگو اصول مناظرہ کے مطابق کی جائے گی۔ ایک دو دن میں گفتگو کا اختتام کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ

آپ آرام و سکون سے غور کر کے اپنی رائے دیجئے گا۔اللہ حافظ

(علی میلانی  شیعہ  نے دوران گفتگو  کئی اشکالات کئے ، جن پر کافی بحث کی گئی،   ان  کی خواہش  کے مطابق دعویٰ میں  ایک   لفظ "بعض"  کا اضافہ کیا گیا، یعنی ابن سبا  شیعیت کے "بعض عقائد"    کا موجد ہے۔)

علی میلانی  شیعہ اہل سنت کے  سادہ سوالات پر ڈھیر! اپنے ایک عقیدے  کا ہی انکار کردیا! (اسکرین شاٹ)

علی میلانی: شیعہ کے تو بہت سے اہم و بنیادی عقائد ہیں۔بارہ معصومین کا منصوص من اللہ ہونا   صرف علی (علیہ السلام) کا نہیں۔عصمت ،خصوصا  عصمت زھراء علیہا السلام) عقیدہ ظہور مہدی، معصومین کا عالمین غیوب ہونا  ،اور دوسرے اہم عقائد جن کا انکار تشیع سے خارج کر دیتا ہے۔

اگر آپ کے مطابق آپ کے ذکر کردہ عقائد ہی کا عبداللہ ابن سبا بانی ہے تو پھر آپ دعوی میں " شیعہ کے بعض اعتقاد"  کا اضافہ کریں یا پھر آپ تمام عقائد  کا بانی اس کو ثابت کریں۔

  جعفر صادق: کمال ہے۔ اچھی خاصی علمی شخصیت ہوتے ہوئے میرے دعوی پر بچوں جیسے اعتراضات کر رہے ہیں۔ کیا میں اس موقعہ پر آپ کو جہلاء میں سے کہنے کی گستاخی کروں؟

چلیں اب آپ کا ہلکا سا امتحان لیتا ہوں۔ آپ کے ان چار اشکالات پر چار سوالات کا دو ٹوک جواب دیں۔

1: دعویٰ اہل سنت میں بیان کئے گئے عقائد کا انکار تشیع سے خارج کر دیتا ہے۔ متفق یا اختلاف ہے؟

2: دعویٰ اہل سنت میں کس جگہ بیان ہوا ہے کہ صرف یہی عقائد اہل تشیع کے ہیں ان کے علاوہ کسی دوسرے عقیدے کا کوئی وجود شیعیت میں نہیں ہے؟

3: دعویٰ اہل سنت میں شیعہ کے بعض عقائد کا اضافہ کیوں کیا جائے؟ کیا اس میں شیعہ کے تمام عقائد کا لفظ بیان ہوا ہے، جس کی تصحیح اور ترمیم ضروری ہے؟ 

4: دعویٰ اہل سنت  میں شیعہ کے اہم عقائد کہہ کر عقیدے بیان کئے گئے ہیں۔ کیا واقعی وہ عقیدے غیر اہم ہیں؟

علی میلانی شیعہ  کا جواب

میں تو ایک ادنی سا طالب علم ہوں برادر۔آپ کے اسئِلہ کے اجوبہ مندرجہ ذیل ہیں،ممتاز قریشی صاحب :

1: دعویٰ اہل سنت میں بیان کئے گئے عقائد کا انکار تشیع سے خارج کر دیتا ہے۔ متفق یا اختلاف ہے؟

عبدالزھراء : عقیدہ امامت اہل اہلسنت اور تشیع میں متفق علیہ ہے ،بس ان کے مصادیق و شرائط میں اختلاف ہے، جس طرح امام کا نصب کرنا اہل تشیع کا واجب ہے اسی طرح اہل السنت کے ہاں بھی۔اثنا عشر 12 کو خلفاء و امام مانتے ہیں  اور ان میں سے کسی ایک کا انکار تمام کا انکار ہے۔ چنانچہ جو ایک ( امیر علی) پر آکر رکا یا چھٹے ( جعفر صادق) کی امامت پر یا ساتویں ( موسی بن جعفر) پر آکر رکا وہ " واقفی" تو ہو سکتا ہے اثنا عشری نہیں۔چنانچہ یہی وجہ ہے کہ  ہم نے کہا " صرف امیر المؤمین  علی کو امام ماننے والا اثنا عشری نہیں ۔اور آپ کا دعویٰ بھی یہی ہے  کہ  شیعہ اثناعشری کے اہم عقائد۔۔۔الخ

ثانیا:  99۔ 99فیصد تو درست نہیں البتہ ہم ان اکثر پر تبرا کرتے ہیں اور اگر کوئی 99۔99 پر تبرا کرنے سے انکار کرے تو وہ تشیع سے خارج نہیں،  ہاں جن کا ظلم و غصب و متفق علیہ ہے ان پر اگر تبرا نہیں کرے گا تو بحرحال اثناعشری نہیں۔

(حاصل مفہوم:ان عقائد کا منکر شیعیت یعنی  اثنا عشریہ سے خارج ہے)

3 :  عقیدہ رجعت فی حین ظھور مھدی "عقیدہ اثنا عشری" ہے۔

عقیدہ رجعتِ " امیر المومنین علی " ہمارا عقیدہ نہیں۔

2: دعوی اہل سنت میں کس جگہ بیان ہوا ہے کہ صرف یہی عقائد اہل تشیع کے ہیں ان کے علاوہ کسی دوسرے عقیدے کا کوئی وجود شیعیت میں نہیں ہے؟

عبدالزھراء : برادر اسی وجہ سے عرض کہ تمام عقائد یا بعض عقائد کا موجد ہے؟ توضیح طلب کرنے کی وجہ ہی آپ کے کلام کا مطلق ہونا تھا۔

(دعویٰ میں وہ تمام عقائد لکھ دئے گئے تھے جو ابن سبا نے گھڑے تھے۔ اس لئے تمام عقائد مرا د لینا درست نہ تھا۔)

 3: دعوی اہل سنت میں شیعہ کے بعض عقائد کا اضافہ کیوں کیا جائے؟ کیا اس میں شیعہ کے تمام عقائد کا لفظ بیان ہوا ہے، جس کی تصحیح اور ترمیم ضروری ہے؟

الجواب : تاکہ معلوم ہو کہ آپ  ابن سبا کو عقائد تشیع کا مکمل بانی مانتے ہیں،    منواتے ہیں ، یا محض بعض عقائد کی وجہ سے اس پر پوری تشیع کے بانی ہونے کا تاج پہنایا جا رہا ہے!!؟

4: دعوی اہل سنت  میں شیعہ کے اہم عقائد کہہ کر عقیدے بیان کئے گئے ہیں۔ کیا واقعی وہ عقیدے غیر اہم ہیں؟

الجواب : اس کے علاوہ جو عقائد ہم نے بیان کریے ہیں وہ بھی اہم ہیں ۔ اگر آپ ان اہم عقائد کا بانی ابن سبا کو نہیں سمجھتے تو بعض کا اضافہ فرمائیں ۔ جزاک اللہ

(دعویٰ  میں بیان کئے گئے عقائد کے متعلق سوال پوچھا گیا تھا، سادہ سوال کا سادہ جواب یہ تھا کہ یہ عقائد شیعیت کی جڑ ہیں۔)

  غیر معصوم  اگر ثقہ ہو تو اس کی خبر حجت ہے!(علی میلانی شیعہ) اسکرین شاٹ

علی میلانی شیعہ: ہمارے ہاں معصومین (کا قول و فعل و تقریر) سب حجت ہیں استثنائی موارد ہر جگہ ہوتے ہیں برادر۔

البتہ کسی غیر معصوم کی خبر حجت ہے یا نہیں،اس کا عمل ہم پر حجت نہیں لیکن اس کی خبر ہم پر حجت ہے جب کتب   علم الرجال کی روشنی میں اس کی وثاقت او مدح ثابت ہو جائے۔یہ سوال تھا برادر ۔

اس کے بعد مختلف نکات پر گفتگوکرنے کا بعد  علی میلانی شیعہ  نے ایک وائس میں اپنے امتحانات کا بتاتے ہوئے کہا کہ فروری مارچ 2022کے بعد  ہم باقائدہ اس موضوع پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔چھ ماہ کے عرصے میں ان سے دو بار پرسنل میں رابطہ کیا گیا  لیکن انہوں نے گفتگو کرنے میں کوئی  دلچسپی نہ دکھائی۔ (اسکرین شاٹ)

 

علی میلانی شیعہ عالم سے دوسری نشست :قرآن ومتواتر روایات کا مطالبہ کر کے  گفتگو سے فرار!

 جون 2022  میں کچھ دوستوں کی ذاتی کوششوں سے  ایک بار  پھر انہیں گھیر کر ایک گروپ میں لایا گیا۔  

دوسری نشست میں  ان سے کافی گرماگرم بحث ہوئی۔ ان کی فرمائشیں بالآخر اتنی بڑھ گئیں کہ انہیں مجھ سے جان چھڑانے کے لئے ایسا مطالبہ کرنا پڑا جو ناممکن تھا۔! 

علی میلانی شیعہ :اگر ابن سبا کو بانی  ثابت کرنا ہے تو دو آپشنز ہیں ۔

1 :- قرآن 

2 :- احادیث متواترہ

صفحہ 2 از 3