Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بدعتی کے پیچھے نماز کا حکم


سوال: کیا کسی بدعتی کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے؟

جواب: اگر بدعت کفر کے درجے کی ہو تب تو نماز ہی درست نہیں ہو گی، اس لیے کہ کافر کی عبادت مقبول نہیں۔ اور اگر اس درجے کی نہ ہو بلکہ بدعت عملی ہو تو ایسے شخص کی امامت مکروہ ہے، گو نماز ہو جاتی ہے مگر کراہت کے ساتھ۔ 

(سوال و جواب : جلد، 1 صفحہ، 203)