علی میلانی شیعہ  پوچھے گئے نکات سے بھی فرار ، بار بار دعویٰ…

علی میلانی شیعہ  پوچھے گئے نکات سے بھی فرار ، بار بار دعویٰ رکھنے کا ضد!

  جعفر صادق

صفحہ 1 از 3

علی میلانی شیعہ  پوچھے گئے نکات سے بھی فرار ، بار بار دعویٰ رکھنے کا ضد!

عبدالحمید بلوچ : اہل تشیع مناظر جناب علی میلانی صاحب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ 

علی میلانی:   (ایک وائس میں ابن سبا پر گفتگو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔)

 عبدالحمید   بلوچ: علی میلانی صاحب آپ کو ایڈمن بنایا گیا ہے۔

علی میلانی: ممتاز صاحب اپنا دعویٰ لکھیں۔ @جعفر صادق۔

 علی حیدری: جی سلام علیکم ممتاز صاحب ، اگرآپ  مانتے ہیں کہ برداشت ہے تو آپ علی میلانی سے  مناظرہ کر لیں ، غلطیوں کو درگزر کرکے بات کریں ، ہو سکتا لوگ آپ کو اور اچھا سمجھ لیں۔ گفتگو ہم بھی کرلیں گے ٹائم ملتے ہی آپ اپنا کلام کرتے جانا ہم اپنا ضرور کسی نہ کسی نتیجہ پر پہنچیں گے۔

 جعفر صادق:    ( وائس  کر کے بتایا کہ علی میلانی  شیعہ جب مجھے گفتگو کے قابل نہیں سمجھتا تو دوسرے گروپس میں مجھ سےگفتگو کے لئے بے تاب کیوں ہے۔ گذشتہ دو نشستوں میں ابن سبا پر گفتگو سے فرار ہونے کے باوجود  اس نے جھوٹ کیوں بولا کہ ممتاز قریشی گفتگو سے بھاگ گیا ہے؟  جب تک یہ مجھ سے کی گئی  بدتمیزی پر معافی نہیں مانگتا اور اپنی خیانتوں کا إقرار نہیں کرتا، اس سے آگے کیسے بات ہوسکتی ہے؟ اس کے علاوہ یہ بھی بتائے کہ اس وقت وہ مجھ سے کس نشست کی گفتگو  کرنا چاہتا ہے!  پہلی نشست میں صحیح روایات کی روشنی میں گفتگو  کی دعوت دی گئی ، پھر  اپنی شرائط بھی منوائیں ،اس کے  بعد  میرا  دعویٰ اور شرائط  دیکھ  کر  امتحانات کا بہانہ کر کے بھاگ گیا ، کیا  دوبارہ گفتگو وہاں سے کرے گا ؟

یا دوسری  نسشت میں  اپنے اس  مطالبے کے مطابق گفتگو کرے جس میں قرآن کریم اور متواتر روایات کی شرط رکھ کر فرار ہوا تھا، کیونکہ جانتا تھا کہ ابن سبا قرآن اور متواتر سے ثابت کرنا ناممکن ہے۔ جب تک اپنی پوزیشن کلیئر نہیں کرتا ، علی میلانی شیعہ  اس قابل نہیں کہ اس کی وائسز سن کر اسے جواب دیا جائے۔ 

علی میلانی شیعہ  پوچھے گئے نکات سے بھی فرار ، بار بار دعویٰ رکھنے کا ضد!

 علی میلانی: *دعویٰ لکھیں*میں مومنین کی وجہ سے یہاں ہوں۔میں یہاں پر مناظرہ کرنے آیا ہوں۔آپ کی شکایتیں دور کرنے نہیں۔

علی حیدری: سب باتوں کو رکھ کر  آپ مناظرہ شروع کردیں۔ ایڈمن صاحب۔۔ کیا اس گروپ میں کچھ بھائی ایڈ کر سکتا ہوں ؟

  علی میلانی: *دعویٰ لکھیں*

 جعفر صادق :   میرے مطالبات پورے کئے جائیں۔ اس کے بعد ان صاحب سے گفتگو کروں گا۔

*تین مطالبات اور تین اعترافات*

1:اعتراف کرے کہ فروری مارچ میں امتحانات کا جھوٹ بول کر پہلی گفتگو سے فرار اختیار کیا۔

2: اعتراف کرے کہ دوسری گفتگو میں ابن سبا کو قرآن اور متواتر روایات سے ثابت کرنے کی شرط لگا کر فرار اختیار کیا۔

3: اعتراف کرے کہ ممتاز قریشی نے کوئی بداخلاقی نہیں کی تھی اس کے باوجود میں نے اسے گالیاں دیں اور بداخلاقی کی ، اس کی تحریری معافی مانگے۔

 یہ اعترافات آنے کے بعد آگے گفتگو شروع کی جائے گی۔ ان شاء اللہ

  عبدالحمید بلوچ  : ممتاز قریشی صاحب اور علی میلانی کے درمیان جو تلخ کلامی ہوئی ہے۔ مناظرہ کرنے کے لیے علی حیدری صاحب  بیچ کا کردار ادا کریں۔ تاکہ مناظرہ ہوسکے۔

  علی حیدری:  ممتاز صاحب   مصروفیت ہوتی رہتی ہے ۔اگر آپ پچھلی باتوں کو بھول کر آگے نہیں بڑھنا چاہتے تو آپ مرضی کے مالک ہیں۔

 جعفر صادق: @ عبدالحمید ایڈمن! بھائی علی حیدری  شیعہ کو  احساس ہی نہیں کہ گالیاں دینا اور جھوٹ بولنا کتنا بڑا گناہ ہے ۔۔۔ (میرے مسیجز پر   ای موجیز میں دانت نکال کر ہنسنا شروع کردیا)  وہ تو میرے مطالبے کو انجوائے کر کے ہنس رہا ہے۔

 علی حیدری:  بھائی میں وه وائس لگاتا ہوں، تلخ كلامی کے بعد علی میلانی نے معافی مانگی ہے ۔اسکی نیت ایسی نہیں اب ممتاز صاحب کو سمجھائیں وه اپنا بڑا پن دکھائے۔ ممتاز صاحب اسکے وه الفاظ بھی یاد کرو جب آپکے ساتھ محبت میں گفتگو کی ہے علی میلانی نے ۔۔

  جعفر صادق:  (وائس میں کہا کہ مجھے علی میلانی سے ذاتی رنجش نہیں ہے، لیکن جو شخص فحش گالیاں دےاس سے کیسے گفتگو کی جائے؟ دینی معاملات میں  جھوٹ بولنا، گالیاں دینا  بہت بڑا گناہ ہے۔)

ہر عمل کا ایک ردعمل ہوتا ہے۔ہر جرم کی ایک سزا ہوتی ہے۔ یہ اعترافات ہی علی میلانی کی سزا ہے۔

بصورت دیگر یہ معاملہ بروز آخر بارگاہ الہی میں پیش ہوگا۔ ان شاء اللہ۔

  عبدالحمید بلوچ  : یقین مانیں ممتاز صاحب بڑے heart کے مالک ہیں۔ *اور میرا پسندیدہ شخص ہیں اسکے اندازے گفتگو سے میں متاثر ہوں۔* ایک علمی گفتگو کے خاطر وہ ضرور علی میلانی کو معاف کردیں گے۔

علی حیدری شیعہ کی طرف سےعلی میلانی شیعہ کی گالیوں  کی تاویل!

  علی حیدری:  اگر آپ یہاں بمعنی حرامی لا ولد حقیقی مان رہے ہیں تو معذرت بھائی کی طرف سے بلکہ سندھ میں تو ۔۔۔ہمارے ہاں رائج ہے حرامی یعنی چالاک ۔۔ ہم میر پور خاص والے سندھی میں کیا کسی ہوشیار چالاک کو یہ نہیں کہتے وڈو حرامی آھین۔    پھر بھی آپ ممتاز سے معذرت کریں انہیں برا لگا ہے۔

علی میلانی نے وائس میں کہا ہے ۔۔۔" ممتاز صاحب انتہائی معذرت۔*واللہ العظیم* حرامی سے میرا ارادہ قطعا قطعا قطعا والد ۔۔۔۔نہیں تھا، قسم اللہ کی۔ لیکن آپ کو برا لگا آپ کو لگا میں نے آپ کا فیملی سرکل کراس کیا ہے تومیں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں  کیونکہ میں @جعفر صادق ۔آپ کی بڑی عزت کرتا ہوں، لیکن آپ کو سیدھا کرنے کے لئے اور موضوع پر رکھنے کہ وجہ سے مجبورا آپ کی ذاتیات پر تبصرہ کرتا ہوں۔

 جعفر صادق: میں بھی سندھی ہوں۔ مجھے بخوبی علم ہے کہ اس نے یہ لفظ کس ارادے سے بولا ہے۔ پہلے بھی اس کا جواب دے چکا ہوں۔ اور کیا صرف یہ ایک گالی دی گئی تھی؟ گالی گالی ہی ہوتی ہے۔ اس کا کوئی جواز نہیں بنتا ، اگر کوئی گالیاں دے تو سامنے والا بھی  گالیاں دینا شروع کردے؟ یہ کس کتاب میں لکھا ہے۔۔۔

جبکہ میری طرف سے تو کوئی بداخلاقی بھی نہیں کی گئی تھی۔۔

  علی حیدری:  باقی گروپ میں ہزاروں میسج تھے جب میں موجود تھا اسکے بعد آپ سے معافی ہو چکی چاہے ایک گالی ہو یا ہزارا  ا ممتاز صاحب ایسا تو نہیں ہوتا کے ہر لفظ کے بدلے الگ الگ معافی طلب کی جائے ۔۔

 جعفر صادق: بجائے ہنسنے کے انہیں سنجیدگی سے لیا جائے۔ گالیاں وائس میں اور لکھ کر بھی دی گئی ہیں۔

صفحہ 1 از 3