Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

جنازہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شیعہ کتاب حیات القلوب سے ثبوت

  جعفر صادق

جنازہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شیعہ کتاب حیات القلوب سے ثبوت

ایک طرف تو شیعہ ذاکر سادہ ذہن لوگوں کو یہ دھوکا دیتے ہیں کہ حضرت ابوبکرؓ  نے حضورﷺ کی جنازہ نماز ادا نہ کی لیکن اس بات کا کوئی ثبوت ان کے پاس نہیں۔

اس ثبوت یعنی شیعہ کتاب حیات القلوب میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ سیدنا جعفر صادقؒ سے یہ روایت ہے کہ صحابہ کرامؓ نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ نبی اکرمﷺ کے جنازہ کی نماز حضرت ابوبکرؓ امام بن کر پڑھائیں۔

لیکن بقول شیعہ حضرت علیؓ نے ایسا کرنے نہ دیا۔

پھر شیعہ یہ کیوں شور مچاتے ہیں کہ حضرت ابوبکرؓ حضور ﷺ کا جنازہ ادا نہیں کیا بلکہ تین دن تک غائب رہے تھے!!ل

یہاں تو اس کے الٹ ہے۔

یہاں تو یہ لکھا ہے کہ حضرت ابوبکرؓ امام بن کر حضورﷺ کا جنازہ پڑھا رہے تھے لیکن حضرت علیؓ نے ایسا کرنے نہ دیا۔

یہاں شیعوں سے ہمارا سوال یہ ہے کہ حضرت علیؓ حضرت ابوبکرؓ کو نماز پڑھانے نہیں دے رہے اور پھر شیعوں نے لکھا ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پیچھے حضرت علی رضی اللہ عنہ نمازیں بھی پڑھا کرتے تھے۔ اور سیدنا باقر رحمۃ اللہ کا فرمان کہ دس دس لوگ آتے تھے اور جنازہ ادا کرتے تھے۔

اور بغیر امام کے حضورﷺ کی نماز جنازہ درود و سلام کی صورت میں اداکیا گیا، اور یہ سلسلہ پیر کے دن منگل کی رات تک اور منگل کے دن شام تک جاری رہا۔ حتیٰ کہ مدینہ اور اس کے گرد و نواح کے تمام چھوٹے بڑے مردوں اور عورتوں نے اسی طرح نماز جنازہ ادا کی۔