Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ سنی کے نکاح کا حکم


سوال: کیا شیعہ اور سنی کی شادی شرعاً حرام ہے؟ یہ کس اصول کے تحت حرام ہے؟ اگر یہ حرام ہے تو پھر کیا شیعہ مسلمان نہیں ہیں؟

جواب: شیعوں کے بہت سے فرقے ہیں۔ وہ سب اپنے آپ کو شیعہ اور اثناء عشری کہتے ہیں اور اہلِ سنت سب کو رافضی (شیعہ) کہتے ہیں۔ یہ تمام فرقے علی الاطلاق کافر نہیں ہیں بلکہ ان میں سے جو لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدائی کے قائل ہوں یا قرآن کریم کو تخریف شدہ مانتے ہوں یا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگاتے ہوں یا اس قسم کے کسی اور کافرانہ عقیدے کے معتقد ہوں تو وہ کافر ہیں اور ان سے نکاح نہیں ہوتا اور جو لوگ اس قسم کے کفریہ عقائد نہ رکھتے ہوں وہ کافر تو نہیں ہیں مگر اس کا نکاح کسی سنی صحیح العقیدہ لڑکی سے کرنا مناسب نہیں ہے، کیونکہ سنی لڑکی کا کفو نہیں ہے۔

وفی الشامی و بهذا ظهران الرافضی ان كان ممن يعتقدا لالوهية فی على او ان جبرئيل عليه السلام غلط فى الوحى او كان ينكر صحبة الصديق او يقذف السيدة عائشة فهو كافر لمخالفته القواطع المعلومة من الدين بالضرورة۔

وفی البحر الرائق كتاب السير باب احكام المرتدين و یکفر من اراد بغض النبیﷺ وبعدا سطر بذقف عائشة من نسائهﷺ و بانكار صحبة ابی ابكرؓ۔

(اشرف الفتاوىٰ: صفحہ، 207)