شیعہ مناظرکی عجیب منطق :موضوع دو ہیں ، دعوی تبدیل کرنے کا…

شیعہ مناظرکی عجیب منطق :موضوع دو ہیں ، دعوی تبدیل کرنے کا مطالبہ!

  جعفر صادق

صفحہ 4 از 5

♦ اس کے باوجود آپ انہی شرائط کے تحت میرے دلائل کا رد کرسکتے ہیں۔ظاہر ہے شیعیت کے عقائد کا بانی ابن سبا نہیں ہے تو آپ کے پاس انہی عقائد پر بے شمار صحیح روایات تو ضرور ہوں گی۔

میرا دعوی ⬅️ ابن سبا موجد عقائد شیعیت

دلائل: اہل تشیع صحیح روایات+استدلال+تائید جید شیعہ علماء

میرے دعوی کا علمی رد ⬅️ ابن سبا موجد عقائد شیعیت نہیں ہے۔

دلائل: مدعی کی روایات ضعیف+استدلال+اعترافات سب  جھوٹے

یا

فلاں فلاں صحیح روایات کے مطابق یہ عقائد دور نبویﷺ  اور دور صحابہ میں موجود تھے۔ (مشہور و معروف یا کم از کم چند شخصیات کے تھے)

  رانا محمد سعید شیعہ : محترم یوں کہیئے نا کہ آپ کے دلائل اصولی طور پر کمزور ہیں اس لئے آپ اصولی شرائط قبول نہیں کر سکتے ۔ دعویٰ ہے کہ جو عقائد شیعہ کے ہیں ان کا بانی ابن سباء ہے لیکن ابن سباء سے وہ عقائد ثابت کرنا آ پ کو قابل قبول نہیں ہے۔  محترم یہ لمبی لمبی باتیں سب کی سب غیر متعلقہ ہیں ۔ اصولی طور پر آپ کو میری شرائط پر کوئی اشکال مل نہیں رہا لیکن بہت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اصولی طور پر آپ اپنا الزام شیعہ پر ثابت ہی نہیں کر پائیں گے ۔

آپ ⬅️ شیعہ عقائد کا بانی ابن سبا ہے۔

میں ⬅️ ایک ایک کر کے ان عقائد کو ابن سباء سے ثابت کیجئے جن پر آپکا دعوی ہے کہ شیعہ کے ان عقائد کا بانی ابن سباء ھے ۔

آپ ⬅️ اس اصول سے میرے دلائل اور دعوی براہ اثر انداز ہوتے ہیں اس لئے یہ اصول قبول نہیں۔

میں ⬅️ جب تک آپ کسی عقیدہ کو ابن سباء سے ثابت نہیں کریں گے تب تک آپ کا دعوی کیسے مانا جا سکتا ہے کہ اس عقیدے کا بانی ابن سباء ہے۔  

آپ ⬅️ کیونکہ میرا دعوی ہے کہ شیعہ عقائد کا بانی ابن سبا ہے ۔

*اس سادگی پہ کون نا مر جائے اے خدا*

میں ⬅️ آپ نے کسی عالم کا عقیدہ پیش کرنا ہے تو اسکے قول بالجزم اسکا عقیدہ ثابت کرنا لازم ہوگا فقط نقل کی بنیاد پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ اسکا عقیدہ بھی ہے ۔

آپ ⬅️ اس سے میرے دلائل اور دعوی براہ راست اثرانداز ہونگے اس لئے یہ اصول قبول نہیں ۔

میں ⬅️ تو بھیا آپ یہ ثابت کیسے کریں گے کہ یہ اس عالم کا عقیدہ تھا۔

آپ (ممکنہ طور پر) ⬅️ بس میں نے کہہ دیا نا کہ دیکھو اس نے فلاں کتاب میں یہ بات لکھی ہے تو یہ اسکا عقیدہ ہے ۔  

میں ⬅️ تو محترم سیدھا کہیئے نا کہ آپ اپنے دعوی کو من مرضی کی شرائط اور اصولوں ثابت کرنے کی کوشش کریں گے ، بالفاظ دیگر مدعی بھی آپ ، وکیل بھی آپ ، عدالت بھی آپ اور جج بھی آپ ۔

 یہاں تک میں آپ کو صرف اس لئے لایا ہوں کہ عوام الناس واضح طور پر دیکھ سکیں کہ بنیادی طور پر آپ ہیں کیا ورنہ آپکا دعوی ٰ اتنا کمزور ہے کہ اللہ کے فضل سے ایک ہی جھٹکے میں ہوا ہو جائے گا ، فیصلہ قارئین کر لیں گے۔آپ گفتگو سے مزید فرار نا ہو سکیں ۔ اس لئے آپ کی ہی شرائط قبول کرتے ہوئے میں آگے گفتگو چلانا چاہوں گا ۔

بسم اللہ کیجئے۔

   جعفر صادق: اتنا لمبا میسیج،اور شکوہ بھی مجھ سے کہ میں لمبی باتیں لکھ رہا ہوں۔اگر واقعی اتنا لمبا میسیج سچ ہے تو شرائط فائنل کر کے گفتگو کرنے میں گھبراہٹ کیسی۔  اگر میرا دعویٰ اتنا کمزور ہے کہ ایک جھٹکے میں اڑ جائے گا تو اسے علمی انداز سے ثابت کون کرے گا؟ 

حالت یہ ہے کہ کل سے آج تک شرائط فائنل نہیں کرسکے ہیں۔اعتراض کرتے ہیں،  جب جواب دوں تو کوئی اور کہانی شروع۔۔۔سیدھا مدعے پر کیوں نہیں گفتگو کر پارہے۔۔۔ آخر ایسی کیا رازداری ہے کہ میرے دلائل پیش کرنے سے پہلے مطالبات اور فرمائشی پروگرام شروع کردیا ہے۔کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے حضور

دھواں اٹھ رہا ہے تو مطلب آگ کہیں لگی ہوئی ہے۔

  محترم قارئین۔۔۔ یہ صاحب پورے  ہوش و حواس سے میرا چیلنج اور میرا دعوی سمجھ کر میدان میں اترے تھے۔کل سے میری شرائط پر گفتگو کرتے رہے ہیں۔۔۔ آخر میں ان کو  راہ نجات اسی میں نظر آئی کہ  بس میرے  دو مطالبات پورے کئے جائیں۔ علی میلانی صاحب کی طرح یہ بھی اب اسپیڈ سے بھاگنے کے چکر میں ہیں۔

ایسے دین اور عقائد کا کیا فائدہ۔۔۔ بندہ اپنی ہی صحیح روایات اور اپنے ہی جید ثقہ متقدمین جلیل القدر علماء کے اعترافات بھی قبول کرنے سے ہاتھ اٹھا لے۔۔میں نے موصوف کی دو شرائط بھی اس طرح قبول کرلیں کہ وہ ان دو شرائط کی مدد سے میرے دلائل کا رد کر سکتا ہے۔۔۔لیکن اسے بھی پتہ ہے کہ جب میں دلائل پیش کروں گا تو اس کے لئے انہیں رد کرنا ممکن ہی نہ ہوگا۔۔!

   میں کل کی طرح ایک بار پھر عرض کردیتا ہوں۔رانا صاحب!  اگر آپ واقعی سنجیدہ ہیں اور ابن سبا ملعون کی کالک کو شیعیت کے چہرے سے صاف کرنا چاہتے ہیں تو میرے  ایک  سال سے موجود چیلنج اور دعویٰ کے مطابق علمی میدان میں مجھ سے گفتگو کریں۔

بیشک آپ  اپنی دونوں شرائط کے گھوڑے پر بیٹھ کر آئیے گا۔۔میدان علمی ہوگا اور نہ صرف اہل تشیع بلکہ اہل سنت معتبر کتب سے بھی وہی حقائق ثابت کر کے دکھاؤں گا۔ ان شاء اللہ

⬅️  میرے دلائل کو مسلمہ اصولوں کی روشنی میں اور جس طرح بھی چاہیں رد کر کے شیعیت کا دفاع کریں۔آپ کو اگر میرا چیلنج اور میرا دعوی قبول ہی نہ تھا تو گفتگو کے لئے کیوں راضی ہوئے؟

رات دس بجے حاضر ہوتا ہوں۔موصوف نے شرائط فائنل کی تو دعویٰ اور جواب دعویٰ  کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔بصورت دیگر قارئین تک   اصل حقیقت پہنچ چکی ہوگی۔اللہ حافظ

 

    رانا محمد سعید شیعہ : آپکی حالت قابل رحم ہے،  اس لئے اب فیس سیونگ کیلئے ایسی باتیں کر رہے ہیں ۔

فیصلہ عوام کو کرنے دیں ۔ میرا آخری میسیج اس قدر واضح اور اب تک کا خلاصہ اتنی اندر تک لگا آپکو کہ آپ پر باؤلا پن طاری ہو گیا اور حواس کھو بیٹھے ہیں ۔ مزید کچھ کہنے کو نا بچا تو وہی پرانا رونا دھونا شروع کر دیا ۔

ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا

محترم اب تو لوگوں کو میں نے دکھا دیا کہ آپ حقیقت میں کیا ہیں ۔ اب آپ کہہ رہے کہ بیشک اپنی شرائط لے آئیے اور جس طرح چاہیں رد کریں۔

صفحہ 4 از 5