شیعہ مناظرکی عجیب منطق :موضوع دو ہیں ، دعوی تبدیل کرنے کا…

شیعہ مناظرکی عجیب منطق :موضوع دو ہیں ، دعوی تبدیل کرنے کا مطالبہ!

  جعفر صادق

صفحہ 3 از 5

میرے دعویٰ میں  واضح ایسے عقائد لکھے گئے ہیں جو میں *شیعہ کی صحیح روایات بمعہ جید متقدمین شیعہ علماء کے اعترافات سے ثابت کر سکتا ہوں کہ پہلا شخص ابن سبا یہودی تھا جس نے یہ عقائد گھڑے تھے۔*

⬅️ یہ واقعی لاحاصل بحث ہے جو آپ نے شروع کی ہوئی ہے۔

آپ بیشک  میری شرائط پر اشکال کریں۔۔ مناسب تجویز دیں گے تو ترمیم کردی جائے گی۔اس کے بعد اپنی شرائط پیش کردیں کہ ہماری گفتگو کا طریقہ کار کس طرح ہوگا تاکہ حقائق عوام تک پہنچائے جا سکیں۔

⬅️ آپ میرے دلائل کو ضعیف کرسکتے ہیں۔۔یا اس کے رد میں کوئی اور صحیح روایت پیش کر سکتے ہیں۔۔۔ اقوال علماء قبول نہ کرنے کے لئے آپ دوسرے جید شیعہ علماء کے اقوال پیش کر سکتے ہیں۔

♦ ہم دونوں ذاتی رائے سے گفتگو ہرگز نہیں کریں گے۔ قارئین دیکھ سکتے ہیں کہ میری شرائط میں اس گفتگو کا مکمل طریقہ کار بیان کردیا گیا ہے۔

  میری شرائط میں کونسی ایسی بات ہے جو مطالبہ ہے اور آپ اسے پورا کرنے سے قاصر ہیں؟

 میں نے آپ کی شرائط کو مطالبہ اس لئے کہا ہے کہ براہ راست میرے چیلنج ، میرے موضوع اور میرے دعویٰ کے مخالف میں ہے۔

  (یاد رہے کہ ابن سبا کی زبانی شیعہ عقائد ثابت کرنے کا دعویٰ اہل سنت نہیں کرتے!)

چلیں ایک اور آفر دیتا ہوں۔آپ میرے دلائل کا رد اپنی ان دونوں شرائط کی روشنی میں بھی کرسکتے ہیں۔

*شیعہ مناظر کو  اپنی  دونو ں شرائط  کے مطابق اہل سنت کا رد کرنے کی اجازت! *

⬅️ جب میں اپنے دعوی کے حق میں صحیح روایات اور استدلال بمعہ شیعہ جید علماء کا اعتراف پیش کروں گا تو آپ جوابی دلائل سے ثابت کر سکتے ہیں کہ *یہ عقائد ابن سبا نے نہیں گھڑے تھے بلکہ ہماری فلاں فلاں صحیح روایات سے ثابت ہیں۔*

⬅️ آپ کو اجازت ہے کہ جب میں اپنے استدلال کی تائید جید شیعہ علماء سے پیش کروں گا تو اس کا رد بھی اس طرح کرسکتے ہیں کہ دیکھیں اسی عالم نے فلاں فلاں جگہ اقرار کیا ہے کہ میرا یہ عقیدہ فلاں فلاں روایات کی وجہ سے ہے۔ وغیرہ وغیرہ

(نوٹ: شیعہ مناظر نے آخر میں اپنی ان دونوں شرائط کو بھی ردی میں ڈال  دیا!)

جعفر صادق: معصوم بننے کی بھونڈی کوششیں!شرائط پیش کی جاچکی ہیں۔

آپ کی دونوں شرائط کو اس طرح قبول کر رہا ہوں کہ میرے دلائل کا رد انہی شرائط کے مطابق کردیجئے گا۔

آپ اپنے ہی گھوڑے پر سوار ہوجائیں۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

مدعی کا دعویٰ حقائق کے خلاف ہے تو پھر کل سے شرائط پر کیوں اٹک گئے ہیں؟

میری شرائط نامناسب ہیں تو کل سے آج تک ترمیم کی کوئی تجویز کیوں نہیں دی؟

گفتگو مسلمہ اصولوں کے مطابق ہوگی۔

میدان نہ میرا اور نہ آپ کا۔۔۔

⬅️ علمی میدان میں آئیں اور علمی دلائل کا علمی رد پیش کریں۔

  اب بھی اگر شرائط کو فائنل نہ کیا تو قارئین سمجھ جائیں کہ ابن سبا پر اہل تشیع موقف کتنا مضبوط اور پائیدار ہے۔ 

 رانا محمد سعید شیعہ : محترم میں بخوبی جانتا ہوں کہ میں نے آپ کا رد کیسے کرنا ہے ، آپ اپنی بات کریں ۔ شرائط کی طرف بات کریں ۔آپ نے شرائط بھیجیں میرے اشکالات کے باوجود آپ نے ضد قائم رکھی اور کبھی کہا میں پانچ منٹ دے رہا ہوں اور کبھی دس منٹ۔  

میں نے آپ کی تمام شرائط مانتے ہوئے کہا کہ ساتھ میری دو شرائط بھی شامل کر دیں ۔ آپ کو ان دو شرائط پر اصولی اشکال ہے تو پیش کریں خواہ مخواہ کی طوالت ہے گفتگو میں ۔ 

  اول مقصد پہلے ہی پورا ہو چکا ۔ دوسرے مقصد پر گفتگو ہو گی۔  آپ نے صحیح روایات سے وہ عقائد ابن سبا سے ثابت کرنے ہیں جن پر آپ کا دعوی ٰہے کہ ان کا بانی ابن سباء ہے۔

  ضد اور انا کی تسکین کیلئے میں گفتگو نہیں کرتا  ۔ آپ جیسے بھائیوں کی خوش فہمیاں دور کرنے کیلئے گفتگو کرتا ہوں۔پھنسا میں نہیں،  میں تو میدان میں موجود ہوں ۔ آپ کی شرائط بھی قبول کیں ۔ آپ کو میری شرائط پر جو اصولی اشکال ہے وہ بتائیں ۔  آپ دلائل بمطابق دعویٰ دیں گے تو قبول ہونگے نا محترم ۔

 میری دونوں شرائط پر کوئی اصولی اشکال ہے تو پیش کریں باقی گفتگو میں آپ ہی سچے ہیں چھوڑیں آپ ان سب کو ۔ آپ سب درست فرما رہے ہیں ۔ اب خوش ؟؟؟

 1: آپ پہلے وہ عقائد ایک ایک کر کے لکھیں گے کہ  یہ یہ وہ شیعہ عقائد ہیں جن کا بانی ابن سباء ہے اور پھر ایک ایک کر کے اس عقیدہ کو بزبان ابن سباء صحیح روایات سے ثابت کریں گے ۔

2: کسی عالم کا قول تب ہی بطور دلیل لیا جائے گا جب بالجزم وہ عالم اسے اپنا عقیدہ قرار دے، صرف کسی روایت یا قول کو نقل کر دینا اس بات کا ثبوت نہیں سمجھا جائے گا کہ یہ اس عالم کا عقیدہ ہے ۔

آپکی تمام شرائط قبول ہیں، ساتھ میری یہ دو شرائط قبول کریں ۔ان پر کوئی اشکال ہے تو پیش کریں ۔

 جعفر صادق: پھر معصوم بن رہے ہیں۔۔ پانچ منٹ یا دس منٹ دیتے ہوئے آپ کو کس نکتے پر لانے کی کوشش کی گئی تھی؟ محترم۔۔۔آپ اس وقت شرائط پر گفتگو ہرگز نہیں کر رہے تھے۔ یہ وقت کی قید لگا لگا کر   آپ کو مجبور کیا گیا کہ مدعے پر آئیں اور شرائط فائنل کریں۔ شرائط پر گفتگو کل سے شروع ہوئی ہے تو پھر اس کے بعد وقت کا الٹیمیٹم نہیں دیا گیا۔

 بس فضول وقت ضایع کرنے کے حربے۔

    یہی تو میرا دعوی ہے۔

اسی پر میرے دلائل ہیں۔ جو میرا کام ہے وہ میں کروں گا۔۔ آپ دفاع کیجئے گا۔  

⬅️ شرائط فائنل کریں۔

    اور براہ مہربانی احسان کر کے شرائط قبول نہ کیجئے گا اگر کوئی ناجائز شرط میری طرف سے پیش کی گئی ہے تو نشاندہی کردیں اور وضاحت بھی۔ میرا دعویٰ پہلے سے موجود ہے۔ اس میں عقائد لکھے ہوئے ہیں۔آپ اگر ان عقائد کا انکار کریں گے تو پہلے ان عقائد کو ثابت کیا جائے گا کہ واقعی شیعہ کےہاں یہ عقائد موجود ہیں۔

جب اقرار کریں گے تو پھر *صحیح روایات بمعہ شیعہ علماء کے اعترافات* سے دعویٰ کو ثابت کروں گا۔ان شا ءاللہ۔ آپ میرے دلائل کا رد کس طرح کریں گے یہ آپ پر منحصر ہے۔مقصد حقائق جاننا ہے۔ہمارے مغالطے اور خوش فہمیاں دور کرنی ہیں تو بسم اللہ۔

میری پیش کی گئی شرائط اگر قبول ہیں تو اعلان فرمادیں۔کوئی ترمیم کرنی ہے تو بتادیں۔

میں  آپ کے دونوں مطالبات/شرائط  پر واضح اشکال پیش کر چکا ہوں۔

یہ دونوں مطالبے میرے دعویٰ اور میرے دلائل پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔

صفحہ 3 از 5